DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Man charged for selling fruit and veg from his car on Kallar Choa road

کلر سیداں چوآ روڈ کی مین شاہراہ کے اوپڑ گاڑی کھڑی کر کے فروٹ فروخت کرنے اور ٹریفک بلاک رکھنے پر فروٹ فروش کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں چوآ روڈ کی مین شاہراہ کے اوپڑ گاڑی کھڑی کر کے فروٹ فروخت کرنے اور ٹریفک بلاک رکھنے پر فروٹ فروش کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں سرکل عمران نواب خان کو اطلاع ملتی تھی کہ مرید چوک کلرسیداں میں ایک شخص روڈ کے اوپر گاڑی کھڑی کر کے فروٹ فروخت کر رہا ہے جس سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے سوزوکی نمبر ٹی ڈبلیو 2325 کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور محمد ایاز سکنہ چارسدہ کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

حکومت آلو کے کاشتکاروں کے مفاد میں آلو کی نئی منڈیاں تلاش کرے

Government should help find new markets for Potato producing farmers 

ملک کے معروف زرعی ماہر احمد سعید بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت آلو کی برآمد میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کرے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا ثمر مل سکے۔انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے آلو کے کاشتکار پیداوار سے نفع حاصل نہیں کر پا رہے ملک میں آلو کی کل پیداوار چالیس لاکھ ٹن سالانہ ہے جبکہ ملکی کھپت پچیس لاکھ ٹن ہے ۔پندرہ لاکھ ٹن زائد آلو مارکیٹ میں آلو کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے اور کاشتکار کو مجبوراً پیداواری لاگت سے بھی کم قیمت پر آلو فروخت کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن کے آلو کی بقایہ فصل کولڈ سٹوریج میں پڑی ہے جبکہ نئی فصل مارکیٹ میں پہنچ چکی ہے اور اندیشہ ہے کہ کاشتکار کو پیداواری لاگت کے برابر بھی رقم نہ مل سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود آلو اور سبزیوں کے بیج یورپ سے درآمد کرتا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آلو کے کاشتکاروں کے مفاد میں آلو کی نئی منڈیاں تلاش کرے اور اس کے لیے کم لاگت میں افغانستا ن کو آلو برآمد کیا جا سکتا ہے۔

تعلیمی اداروں میں ڈگری کے حصول کے لیے جدید تعلیم پر زور دیا جاتا ہے جبکہ ہمیں تعلیم سے زیادہ تربیت کی ضرورت ہے

SHO Kallar police station address at Allied school 

ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستا ن کے تعلیمی اداروں میں ڈگری کے حصول کے لیے جدید تعلیم پر زور دیا جاتا ہے جبکہ ہمیں تعلیم سے زیادہ تربیت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے الائیڈ سکول کلر سیداں کے طلبا کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف نوکریوں کا حصول نہیں ہونا چاہئیے موجودہ دور میں معیاری تعلیم اور جدید علوم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا مگر صرف تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں اس کے لیے طلبا کو تعلیم سے زیادہ تربیت سے آراستہ کرنا ہو گا۔پرنسپل ساجدہ سید نے بھی خطاب کیا۔

شہزاد علی سکنہ موہڑہ وینس روات کے قبضہ سے 140 گرام چرس برآمد

Drugs found in possession of Shezad Ali of Morra Vaince

کلر سیداں پولیس نے شہزاد علی سکنہ موہڑہ وینس روات کے قبضہ سے 140 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔نوتھیہ شاہ باغ روڈ پر ایک نوجوان پیدل آ رہا تھا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر الٹے پاؤں بھاگنے کی کوشش کی تا ہم پولیس نے تعاقب کر کے اسے قابو کر لیا۔

پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Police register case against two over not paid rent

پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چوکپنڈوری کے محلہ نئی آبادی میں مشتاق خان سکنہ راولاکوٹ نے محمد شبیر سے 9 ہزار روپے ماہوار پر ایک عدد مکان کرائے پر حاصل کر رکھا ہے جس نے تا حال مقامی پولیس کو کوائف کرایہ داری فارم جمع نہ کروائے ہیں جس پر پولیس نے کرائے دار مشتاق خان اور مالک مکان محمد شبیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

بجلی چوری کرنے کے الزام میں کرائے دار کیخلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

Police case registered against lodger for stealing electricity 

اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں امبر گیلانی کی ہدایت پر واپڈاڈیٹکشن ٹیم نے بجلی چوری کرنے کے الزام میں کرائے دار کیخلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔واپڈا کواطلاع ملی تھی کہ دوبیرن روڈ کلر سیداں میں زاہد علی نامی کرائے دار نے ڈائریکٹ تار لگار کھی ہے جس پرواپڈا کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جب گھر کا میٹر چیک کیا گیا تومذکورہ مکان میں ڈائریکٹ تار کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔دریں اثناء ایک اور کارروائی کے دوران مرید چوک کلر سیداں میں دکاندار عبدالنصیر بجلی میٹر کے ٹرمینل بلاک کر کے اندر لوپ سسٹم لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا جس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بروز جمعہ صبح دس بجے کلر سیداں پولیس کے زیر اہتمام مرید چوک سے بلدیہ دفتر تک واک منعقد کی جائے گی

Awareness walk by police to be held by police on Friday 

منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں آج بروز جمعہ صبح دس بجے کلر سیداں پولیس کے زیر اہتمام مرید چوک سے بلدیہ دفتر تک واک منعقد کی جائے گی جس کی قیادت اے ایس پی مسعود جان ،ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کریں گے۔واک میں شہری ،تاجر ،طلبا ، صحافی اور دیگر لوگ بھی شرکت کریں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button