Kallar Syedan; Wildlife official transferred after stopping a relative of Minister hunting
اہم شخصیت کے قریبی ساتھیوں کو شکار سے منع کرنے پر واچر محمد بن گوہر نوید کو فوری تبدیل کر دیا گیا
تبدیلی واضع ،اہم شخصیت کے قریبی ساتھیوں کو شکار سے منع کرنے پر واچر محمد بن گوہر نوید کو فوری تبدیل کر دیا گیا۔ایک وفاقی وزیر کا قریبی ساتھی جس کا تعلق روات سے ہے وہ مختلف اضلاع سے لوگوں کو شکار کی دعوت دے کر مدعو کرتا ہے گزشتہ روز بھی وہ دوستوں کے ہمراہ تیتر اور بٹیر کے شکار میں مصروف تھا کہ وائلڈ لائف کے واچر محمد نوید گوہر نے انہیں پکڑ لیا مگر ملزمان تعداد میں زیادہ ہونے کے باعث وہاں سے بھاگ نکلے ان کی گاڑ ی میں کارتوس کی پیٹیاں ،گنز کے کورز پڑے ہوئے تھے تھوڑی دیر بعد ملزمان نے وائلڈ لائف کے اہلکار کو دھکے دے کر اپنی گاڑی بھی چھین لی ۔جس کے فوری بعد ڈی جی وائلڈ لائف نے اہلکار کو شاباش دینے کی بجائے ایک وفاقی وزیر کی شکایت پر اس کا تبادلہ کر دیا۔
Kallar Syedan; Wildlife official Gohar Nadeem was transferred after he stopped a relative of Minister hunting in Rawat area, The hunter fled after they were approached while illegally hunting but later complained to the Minister.
بروز بدھ کمبیلی صادق فیڈر ضروری مرمت کے لیے بند رہے گا
Kambeeli electricity feeder to shut on Wednesday for repairs
آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز بدھ کمبیلی صادق فیڈر ضروری مرمت کے لیے بند رہے گا جس سے کمبیلی ،درکالی شیر شاہی، درکالی معموری، ڈریال ،موہڑہ بنی والا اور ملحقہ علاقوں میں صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بجلی بند رہے گی ۔
سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
Malik Sohail Ashraf returns from Umrah Pilgrim
ابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ،پیپلزپارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد، محمد نصیر بھٹی، شیخ حسن سرائیکی ، صوفی ضابر حسین، دانش مسعودبھٹی، راجہ اشفاق جنجوعہ اور دیگر نے ان کے گھر جا کر انہیں مبارکباد دی۔
مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی مضبوط ترین سیاسی جماعت ہے۔
PML-N is still the strongest party, Kamran Aziz Ch Advocate
مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ممبر ضلع کونسل کامران عزیز چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے نئے پاکستان کا جھانسہ دے کر ملک کو ٹیکس تان بنا دیا ہے،حکومتی مالیاتی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے اپنے آفس میں مقامی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسز لگانے سے نہ صرف مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے بلکہ نچلے طبقہ کے عوام کے معاشی مسائل بھی بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں نصب کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی مضبوط ترین سیاسی جماعت ہے۔
غوثیہ محلہ کلرسیداں صوبیدار عبدالقیوم قریشی کی ذوجہ محترمہ، سینئر ٹیچرز وسیم احمد قریشی اور توصیف احمد قریشی کی والدہ محترمہ تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئیں
Wife of Abdul Qayoum Qureshi passed away in Ghausia Mohalla
غوثیہ محلہ کلرسیداں صوبیدار عبدالقیوم قریشی کی ذوجہ محترمہ، سینئر ٹیچرز وسیم احمد قریشی اور توصیف احمد قریشی کی والدہ محترمہ تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئیں ۔ نمازِ جنازہ پروفیسر انواراسلام قریشی کی امامت میں سپورٹس گراؤنڈ کلرسیداں میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ میں شیخ حسن ریاض، چوہدری زین العابدین ، عابد حسین زاہدی، لطیف بھٹی، طارق ہاشمی، حاجی سردار صلاح الدین، چوہدری ظہیرالحق، احسان الحق قریشی، ارشد محمود بھٹی، علماء، وکلاء، صحافی، اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔