DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Iqra Saintha Sakot branch annual function in Kallar Syedan

اقراروضتہ الااطفال ٹرسٹ کلر سیداں اور سینتھہ سکوٹ برانچ کی سالانہ تقریب کا انعقاد

 اقرا روضتہ الااطفال ٹرسٹ کلر سیداں اور سینتھہ سکوٹ مشترکہ سالانہ تقریب کلر سیداں کے ایک شادی ہال میں منعقد ہو ئی۔ تقریب میں کلر سیداں برانچ کے 61 اور سینتھہ سکوٹ برانچ کے 53 حفاظ کو مخصوص نشان نشان اقرا دیا گیا۔ان طلبا وطالبات نے گزشتہ تین سالوں میں ان دونوں برانچوں سے حفظ مکمل کیا اور اب سکولز کی تعلیم اسی ادارے سے حاصل کر رہے ہیں۔تقریب میں ادارے کے بچوں نے تلاوت کلام پاک ،حمدونعت، خاکے اور دیگر تعمیری ، اسلامی اور معلوماتی پروگرام پیش کیے جن کو حاضرین نے خوب سراہا۔تقریب کے مہمان خصوصی نائب مدیر اقراروضتہ الااطفال ٹرسٹ پاکستان مفتی خالد محمود تھے جوکہ بطور خاص کراچی سے تشریف لائے۔ دیگر شرکا میں مفتی محمد بن جمیل احمد خان ناظم لاہور، مولانا شبیر احمد خان ناظم اعلیٰ راولپنڈی وشمالی علاقہ جات، مولانا عتیق الرحمان ناظم تعلیمات راولپنڈی وشمالی علاقہ جات،مولانا نذیر احمد ناظم الاامور راولپنڈی وشمالی علاقہ جات اور ناظم پوٹھواراقراروضتہ الااطفال ٹرسٹ سید شفیق الرحمان کاظمی، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، راجہ محمد جاوید آف سکوٹ سمیت کثیر تعداد میں خواتین وحضرات اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button