مندرہ چکوال روڈ جاتلی کے مقام پر کیری ڈبے اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں دو افرادزخمی حادثہ سڑک پر لگائے گے مٹی کے ڈیرہ کے سامنے ڈرائیور آگاہی بورڈ نہ ہونے کے باعث پیش آیا اس رکاوٹ کے باعث درجنوں حادثات رونما ہو چکے ہیں ٹرانسپوٹروں کا اعلی احکام سے رکاوٹ ہٹانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبع تقریبا 6بجے کے قریب چکوال کی جانب سے آنے والا کیری ڈبہ RI640جب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی کے قریب پہنچا تو پُل کی تعمیر کی وجہ سے سکول کے سامنے لگائے گے مٹی کے ڈیر سے بنائی جانے والی رکاوٹ کے سامنے ڈرائیور آگاہی مہم بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے کیری ڈبہ سیدھا اس ڈیرہ کے ساتھ ٹکرانے کے بعد سڑک کی دوسری سائیڈ پر راولپنڈی کی طرف سے آنے والے آئل ٹینکر RIS8195کے ساتھ ٹکرانے کے بعدحادثے کا شکار ہو گیا حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کیری ڈبہ بلکل تباہ ہو گیا کیری ڈبے کے ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ اس کے ساتھ دوسرے شخص کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں ریسکیو 1122 مندرہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا ٹرانسپوٹروں کا اعلی احکام سے سڑک کر مٹی کا ڈیرہ لگا کر بنائی جانے والی رکاوٹ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے
نشان حیدر پریس کلب جاتلی اور پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں کی پولیس افسران کو ترقی ملنے پر مبارک باد
Journalist in Jatli and Daultala congratulate police
نشان حیدر پریس کلب جاتلی اور پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں کی پولیس افسران کو ترقی ملنے پر مبارک باد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں مختلف اوقات میں تعینات رہنے والے سب انسپکٹر ز ایس ایچ او کو ترقی دے کر انسپکٹر بنا دیا گیا تھانہ جاتلی میں تعینات سابق ایس ایچ اوز ملک نواز اور میاں عمران عباس کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ صدیق کیانی ،عامر مقبول،یاسر مغل،ملک طاہر چوہدری ،ضیغم شاہ ،ملک مسعود،چوہدری صغیر ،نجیب جرال ،سلیم شیخ ، ،راجہ ابو بکر ،محمد انور شمس انور ،راجہ پرویز ، کے علاوہ دیگر ممبران نے مبارک باد پیش کی
پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ کے افسران اور اہلکاروں نے چیک پوسٹ اور اپنی بیٹ میں پودے لگاکر گرین اینڈ کلین پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا
Patrolling police start tree planation campaign
پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ کے افسران اور اہلکاروں نے چیک پوسٹ اور اپنی بیٹ میں پودے لگاکر گرین اینڈ کلین پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کر دیاتفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریجن کے ایس پی راجہ شاہد عزیز اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ ڈسٹرکٹ سردار بابر ممتاز کی خصوصی ہدایت پر پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ چوکی انچارج سب انسپکٹر سخاوت حسین کی زیر نگرانی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا گیا چوکی پر تعینات افسران اور اہلکاروں نے بھر پور حصہ لیتے ہوئے چوکی اور بیٹ میں مختلف مقامات پر پودے لگائے اور معززین علاقہ اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں کو گرین اینڈ کلین پاکستان شجر کاری مہم کے بارے میں آگاہ کیا
ہاؤسنگ سکیم نمبر1 میں سیوریج کا مسئلہ کئی برسوں سے حل طلب ہے
Housing scheme 1 Sewerage problems still not sorted despite decades passing by
ہاؤسنگ اسکیم نمبر1کے نوجوان سیاسی سماجی کارکن سیٹھی وسیم نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ہاؤسنگ سکیم نمبر1 میں سیوریج کا مسئلہ کئی برسوں سے حل طلب ہے لیکن کروڑوں روپے خرچ کر کے نئی سیوریج لائن بچھانے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا سیوریج لائن آئے روز بند ہونے سے گٹروں کا گندا پانی اور غلاظت ہروقت سڑکوں پر پھیلا رہتا ہے ہاؤسنگ سکیم کے رہائشی سخت اذیت میں مبتلا ہین چیئرمین بلدیہ شاہد صراف کی توجہ متعدد بار اس مسئلہ کو حل کرنے کی طرف دلائی گئی لیکن مسئلہ حہل نہ ہو سکا اب تو صورتحال یہ ہے کہ گھروں کے گندے پانی کی بھی نکاسی نہ ہے جس سے سخت مشکلات کا سامنا ہے سیٹھی وسیم نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیم کا سیوریج کا مسئلہ حل کیا جائے یا سیوریج لائن بچھانے کا ادھورامنصوبہ مکمل کر کے آبادی مکینوں کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے
گوجرخان عملہ صفائی کا احتجاج شہر سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو نہ اٹھایا جس کے باعث شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیروں سے گلی محلوں سے گزرنے والوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا گزشتہ روز عملہ صفای نے احتجاجاً شہر بھر سے کوڑا نہ اٹھایا اور صفائی وغیرہ نہ کی ان کا مطالبہ تھا کہ تنخواہوں میں کٹوتی نہ کی جائے اور نوکری سے نکالے گئے ملازمین کو بحال کیا جائے جس پر چیف آفیسر عمرشجاع نے عملہ صفائی ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ آ پ کے مطالبات پر غور کیا جائے گا صفائی کاعمل شروع کیاجس پر ہڑتال ختم کر دی گئی
گوجرخان میں بارش کا سلسلہ گوجرخان کے مختلف علاقوں میں سارا دن بجلی بند واپڈا کمپلینٹ آفس نے جان چھڑانے کیلئے فون کا ریسیور آف کر دیا لوگوں کو بجلی ہونے کی کمپلینٹ لکھانے میں سخت دشواری واپڈا عملے کی اس غفلت کانوٹس لیا جائے شہریوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز شہر بھر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہونے سے شہری واپڈا کمپلینٹ آفس فون کرتے تو سارا دن فون کا ریسیور آف رکھا جس سے لوگوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور واپڈا عملہ کمپلینٹ کی صارفین کی ٹیلی فون پر شکایات نہ سننے کا نوٹس لیا جائے
پولیس تھانہ گوجرخان کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری بیس لیٹر شراب اور پسٹل برآمد کر کے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او ملک رفاقت کی ہدایت پر پولیس نے دوران گشت جنڈی موڑ ریلوے پھاٹک سے علی زمان سے شراب کے دو گیلن جس میں بیس لیٹر شراب تھی برآمد کرکے اس کیخلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ شفاعت سے تیس بورپسٹل بغیرلائسنس برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا