پولیس چوکی قاضیاں ان ایکشن نو بھینس اور دوگائے برآمد کر لی ۔مد بہت جلد باقی بھینس برآمد کر لے گے پولیس کا موقف جرام کا خاتمہ عوام الناس کی رہنمائی ہی سے ممکن ہے سب انسپکٹر لال حسین تفصیلات کے مطابق نمبردار چوہدری وحید نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چودہ بھینس اور دو گائے شاہد بلال کوآدھ پر دی لیکن کچھ عرصے بعد شاہد بلال لے کر قصور چلا گیا میرا رابطہ کرنے پر آئیں بائیں کرنے لگا لیکن جب پانچ ماہ گزر گے تو میں نے پولیس چوکی قاضیاں کو درخواست دی کی میرے ساتھ فراڈ کر رہا ہے چوکی انچارچ سب انسپکٹر لال حسین نے اے ایس آئی ملک سبطین کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے کر قصور روانہ کی ملک سبطین نے دیدہ دلیری سے جوہر پور شیدا نامی بندے کے ڈیرے پر رات کی تاریکی میں چھاپہ مارا ڈیر ے پر موجود ملزمان پولیس کی گاڑی دیکھتے ہی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گے موقع پر موجود مالکان کی نشاندہی بھینس اپنے قبضہ میں لے لی چوہدری وحید نے کہا کہ پولیس آفیسر ملک سبطین کو آٹھ بھینس لے کر معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن ملک سبطین نے تمام آفر ٹھکرا کر اپنی ڈیوٹی کو ترجیع دی ملک سبطین سے اتنی بڑی آفر ٹھکرانے پر میڈیا کے نمائندوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ حرام کی کمائی سے انسان کی زندگی سے برکت ختم ہو جائی ہے میں نے ہمیشہ اپنے ڈیوٹی کو ترجیع دی ہے چیئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصر تاج ، اور اہل علاقہ نے چوکی انچارچ قاضیاں سب انسپکٹر لال حسین اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا
Gujar Khan; Qazian police have recovered Nine buffalo and two cows belonging to Nambardar Ch Waheed in fraud case.