Rawalpindi; Rescue services to be made available at two places in Chak Bale Khan region
چک بیلی خان کے علاقہ کے لئے 100بیڈکا ہسپتال، اراضی سنٹر اور دو مقامات پر ریسکیو1122 کی منظوری دے دی گئی
چک بیلی خان کے علاقہ کے لئے 100بیڈکا ہسپتال، اراضی سنٹر اور دو مقامات پر ریسکیو1122 کی منظوری دے دی گئی ہے باوثوق ذرائع کے مطابق چک بیلی خان کیلئے 100بیڈ کے ہسپتال کے لئے50کروڑ روپے کی ابتدائی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے جس کے لئے جوڑیاں کے مقام پر84کنال اراضی کا تعین بھی کر لیا گیا چک بیلی خان میں اراضی سنٹر کے قیام ، چک بیلی خان شہر اور چکری دو مقامات پر ریسیکیو 1122کی سروس کی فراہمی اور سہال کے مقام پر نادار دفتر کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کا با ضابطہ اعلان وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان کریں گے اطلاعات کے مطابق مذکورہ تمام منصوبوں پرفروری2019ء تک کام کا آغاز کر دیا جائے گا علاوہ ازیں چک بیلی خان ، چونترہ ، رائیکا میرا، دھندہ سمیت چک بیلی خان کی مضافاتی کل پانچ یونین کونسلوں میں گیس کی فراہمی کا سروے بھی پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے اس کا با ضابطہ اعلان بھی غلام سرور خان مذکورہ بالا منصوبوں کے ساتھ ہی کریں گے