DailyNews

Annual sports day held with 12 schools in Dadyal

ضلعی ایلمیٹری بورڈ میرپور زیراہتمام سالانہ کھیلون کے مقابلے جسمیں تحصیل کے بارہ سے زاہد سکولوں حصہ لیا

ضلعی ایلمیٹری بورڈ میرپور زیراہتمام سالانہ کھیلون کے مقابلے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال منعقد ہوئے جسمیں تحصیل کے بارہ سے زاہد سکولوں حصہ لیا گورنمنٹ بوائزہائی خادم آبادکے طلبہ نے بہت اچھے مقابلے کئے رسہ کشی کے مقابلہ میں سب سے دلچسپ اور زور دار مقابلہ مگربدقستمی سے پہلی پوزیشن نہ حاصل کر سکے تقربیاًچار کھلوں میں ہائی سکول خادم آباد کے طلبہ نے تیسری پوزیشن حاصل جماعت ہشتم نے نوراللہ ،محمد حسین ،محمد ذیشان ،سبحان علی،راجہ ذہین جماعت پنجم کے طلبہ سلطان احمداور مدثر علی نے بھی بہت اچھا کھیل پیش کیا صدر معلم مرزارعبدالسلام نے طلبہ کو نصابی اہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہنے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلیں انتہائی ضروری ہیں صحت مند دفاع کے لئے صحت مند جسم کاہونا ضروری ہے ماسٹر عبدالمالک نے طلبہ کو مبار ک باد یتے ہو ئے کہا کہ آپ نے تمام کھیلوں میں زبردست مقابلہ کیا ہے مگر سہولیات نہ ہو نے ہو نے باوجودآپ کا تحصیل بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا اچھا اقدام ہے ماسٹرذیشان اکرم نے طلبہ کومبار ک باددی اور کہا کہ آپ نے کوئی پریکسٹں بھی حاصل نہیں کی تھی اور نہ ہی کوئی پی ٹی ٹیچیر تھا جبکہ سہولیات کا بھی فقدان تھااسکے باوجود تیسری پوزیشن لینا بہت اچھی بات ہے ماسٹر نسیم عاصم چغتائی نے بھی طلبہ کو مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ آئندہ خوب محنت کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کریں گے

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے گڈگورننس میرٹ کے دعووں کی کھلی کھول دی

Public concern over lack of decisions made on merit on slogan of good governance 

حکومتی مداخلت پسند وناپسند کی پالیسی نے پڑھے لکھے لائق ذہین محنتی میرٹ پر این ٹی ایس میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو بھی بخشا مقامی وزیر حکومت کے حمایتی بھی رگڑے میں آگے حلقہ ڈڈیال کے سیاسی حکومتی کھڑپینچوں کی بے جامداخلت سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے گڈگورننس میرٹ کے دعووں کی کھلی کھول دی مقامی حکومتی ٹیم ڈی ای او نسوں میر پور سے من پسند تقرریاں کروانے لگے جونئیر میرٹ میں 8ویں نمبراور پرائمری میں تیسرے نمبر پر اور بعد میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی امیدوارہ کے جونئیر پوسٹ پر فرائض منصبی ادا کرنے کے بعد (ص نامی امیدوارہ کا پہلا نمبر ہونے کے باوجود اس کی تقرری نہ ہوسکی متاثرہ امیدوارہ نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی گڈ گورننس کو ن لیگی مقامی حکومتی ٹیم اور ڈی ای او نسواں میر پور نے ناکام بنادیا من پسند پوسٹنگ کروانے لگے لیگی مقامی حکومت نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا اپنی محنت ذہانت تعلیمی قابلیت پر این ٹی ایس پاس کروانے والوں کو بھی حکومتی کھڑپینچوں نے نہ بخشا ڈڈیال شہر کی متاثر ہ امیدوارہ نے اپنا حق لینے کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ذرائع کا موقف ۔

آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کا ایک اہم نمائندہ اجلاس گورنمنٹ پائلٹ سکول ڈڈیال منعقد ہوا

Teachers organisation meeting held at Pilot school Dadyal 

آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کا ایک اہم نمائندہ اجلاس گورنمنٹ پائلٹ سکول ڈڈیال منعقد ہوا ۔جسکی کی صدارت سابق ضلعی صدر راجہ شبیر احمد نے کی ۔اجلاس میں حکومت آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیاکہ اُساتذہ کے جائز مطالبات اُصولً پنجاب کے مطابق فوری حل کئے جائیں۔مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان(مرحوم) کے دور میں اس بات کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا کہ اُساتذہ کو تمام مراعات اُصولً پنجاب کے مطابق ہی ملنی چا ہیے۔ اب نئے نئے تجربات اور قواعد بنا کر محکمہ تعلیم میں بے چینی کا ماحول پید ا کیا جا رہا ہے۔ میٹرک، ایف ۔اے جو نئیر کلاسس کو اپ گریڈ کر دیا گیا ۔انہیں B-7 سےB-11 مل چکا ہے لیکن اُساتذہ جو B-A:بی ایڈ،ایم ایڈپاس کوB-7میں بھرتی کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔لہذا حکومت کے ارباب اختیار فوری طور پر اُساتذہ کے مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کا حل کریں۔ بصورت دیگر اُساتذہ آزا د کشمیر تدریسی بائیکاٹ کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہونگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button