Kallar Syedan; Vehicle stolen from Kallar Syedan is recovered in Bhakar
کلر سیداں کے رہائشی کی چھ ماہ قبل راولپنڈی کینٹ کے علاقہ سے چوری ہونے والے جی ایل آئی کار کو بھکرکے علاقہ سے برآمد
کلر سیداں کے رہائشی کی چھ ماہ قبل راولپنڈی کینٹ کے علاقہ سے چوری ہونے والے جی ایل آئی کار کو بھکرکے علاقہ سے برآمد کر لی گئی۔نامعلوم چوروں نے چھ لاکھ روپے کے عوض مسروقہ گاڑی کوتاجکستان کے رہائشی کے ہاتھوں فروخت کر دیا تھا جسے بھکر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی کو برآمد کرلیا جہا ں ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ گاڑی ایک افغانی سے خریدی تھی۔ یاد رہے کہ چھ ماہ قبل کلر سیداں کے محلہ شیخان کے رہائشی واجد محمود اپنی کرولا جی ایل آئی کار جس کی مالیت آٹھ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے کے ذریعے خریداری کیلئے راولپنڈی صدر گئے اور وہاں گاڑی پارک کر کے شاپنگ میں مصروف ہو گئے اور ان کی عدم موجودگی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم ملزمان گاڑی لے اڑے۔تھانہ کینٹ کے اے ایس آئی ارشد محمود نے مسروقہ گاڑی کو بھکر پولیس نے وصول کر کے واجد محمود نامی مالک کے سپرد کر دی ہے۔
Kallar Syedan; Vehicle stolen from Kallar Syedan is recovered in Bhakar, Wajid Mahmood of Mohalla Sheikhan, Kallar Syedan bought a GLI Carolla for eight Lakh Rps which was stolen soon after he bought, The vehicle is now recovered in Bhakar and returned to its owner Wajid Mahmood.
کلر سیداں پولیس نے چوری کے مقدمے کے اشتہاری ابو زاہد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مووی کیمرہ برآمد کر لیا
Abu Zahid arrested for stealing movie camera
کلر سیداں پولیس نے چوری کے مقدمے کے اشتہاری ابو زاہد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مووی کیمرہ برآمد کر لیا، ملزم پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ کانسٹیبل کا بیٹا ہے اور سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کا رہائشی ہے ۔ملزم نے کچھ عرصہ قبل کلر سیداں شہر میں واقع رئیس بشیر مووی میکرز کا کیمرہ چرا لیا تھا ملزم مقدمے میں اشتہاری تھا ۔گزشتہ روز سب انسپکٹر طارق محمود نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ مووی کیمرہ بھی برآمد کر لیا۔
فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بنیادی مراکز صحت ساگری اور تخت پڑی کا کام التواء کا شکار ہو گیا
Health centre work in Sagri and Takht Parri stopped due to funds
فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بنیادی مراکز صحت ساگری اور تخت پڑی کا کام التواء کا شکار ہو گیا۔گزشتہ دور حکومت میں ان دو مراکز میں نئی بلڈنگز کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری دی تھی جس کے بعد کام بھی شروع ہو گیا تھا مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے مزید فنڈز جاری نہیں کئے جس کی وجہ سے ٹھیکیداروں نے کام ادھورہ چھوڑ دیا ہے۔علاقہ کے عوام نے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے سے فوری نوٹس لینے اور ادھورے کام کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
د ا ر ا ر قم سکو ل کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م خطا طی نما ئش ا سم ء محمد کو ئز مقا بلہ ا و ر سیر ت کا نفر نس 15د سمبر بر و ز ہفتہ کومرید چوک کے شا د ی ہا ل میں منعقد ہو گی
Calligraphy display to be held at Dar Ar Arqam school on 15th December
د ا ر ا ر قم سکو ل کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م خطا طی نما ئش ا سم ء محمد کو ئز مقا بلہ ا و ر سیر ت کا نفر نس 15د سمبر بر و ز ہفتہ کومرید چوک کے شا د ی ہا ل میں منعقد ہو گی جہاں عمر ہ کے پا نچ ٹکٹ تقسیم کیے جا ئیں گے۔تقر یب کا آ غا ز صبح 9بجے جبکہ ا ختتا م شا م 4بجے ہو گا ا س پر و قا ر تقر یب کے مہما ن خصو صی سا بق وز یر ا عظم پا کستا ن و ر کن قو می ا سمبلی ر ا جہ پر و یز ا شر ف،ڈ ا کٹر مو لا نا حبیب ا لر حما ن خطیب شا ہ فیصل مسجد ا سلا م آ با د ا و ر یاسین خا ن ا یم ڈ ی د ا ر ا رقم سکو لز پا کستا ن ہو ں گے خطا طی نما ئش میں شا مل ہو نے و ا لا خطا ط حضر ا ت کے لیے د و عد د عمر ہ ٹکٹ د ا ر ا رقم سکو ل سے حفظ مکمل کر نے و ا لے حفا ظ کے لیے ا یک عد د عمر ہ ٹکٹ کا د ا ر ا ر قم سکو ل میں 5یا 5سا ل سے ز ا ئد عر صہ خد ما ت سر ا نجا م د ینے و ا لے سٹا ف کے لیے ا یک عد د عمر ہ ٹکٹ جبکہ تقر یب میں شر کت کر نے و ا لے مر د و خو ا تین کے لیے ا یک عمر ہ ٹکٹ ا و ر ا یک عمر ہ پیکج قر عہ ا ند ا ز ی کے ذر یعے د یا جا ئے گا جبکہ کو ئز مقا بلہ کتا ب محمد عر بی پر مشتمل میں پہلی،د و سر ی ا و ر تیسر ی پو ز یشن میں آ نے و ا لے مر د و خو ا تین کو کیش ا نعا ما ت د یے جا ئیں گے۔
تعزیت
اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان، سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ،شوکت عزیز بھٹی، ایس پی جمیل احمد ہاشمی ، راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ، راجہ شاہ رخ پرویز، قاضی شوکت ،امیر افضل قریشی،مسعود بھٹی ،راجہ ظفر محمود، راجہ طارق محمود،راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے مسلم لیگی رہنما ملک محمد فیاض سندھو کے گھر جا کر ان کے جوانسال بھتیجے خرم ریاض کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔