DailyNewsKahuta

Channi; Dua Chelum observed for late Raja Gulzar Ahmed Hussain

معروف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ ارشد محمودآف چھنی کہوٹہ کے والد محترم حاجی راجہ گلزار احمدحسین کی دعائے چہلم

معروف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ ارشد محمودآف چھنی کہوٹہ کے والد محترم حاجی راجہ گلزار احمدحسین کی دعائے چہلم ۔سیاسی ، سماجی ،مذہبی شخصیات ، اعلی افسران ، سیاسی نمائندوں سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت ۔راجہ ارشد محمود کے والد محترم حاجی راجہ گلزار احمدحسین کی دعائے چہلم میں خصوصی خطاب ممتاز عالم دین امیر اہلیسنت و جماعت کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ نے کیا جبکہ دعائے چہلم میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سنیئٹرراجہ محمد ظفر الحق،سابق وزیر اعظم پاکستان ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، معروف مائر تعلیم بر گیڈئیرجاوید احمد ستی ،سابق وفاقی نگران وزیر داخلہ وسابقIG ملک حبیب خان ،سول جج واجد مغل،معروف مذہبی شخصیت حکیم ڈاکٹر محمود احمد،صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر ، سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،معروف قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ ،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ممبر ان MCکہوٹہ آصف ربانی قریشی ،قاضی عبد القیوم ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ،، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، پٹواری راجہ عبرت اقبال ،یوتھ کونسلر ملک عثمان ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، فنانس سیکرٹری راجہ عمران ضمیر ، پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان ، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ،ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، کاروبای شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔

راجہ عبادت حسین کا صاحبزادہ جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ رارجہ عمران رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا

Hothla; Wedding of Raja Imran celebrated with social and political personalities 

راجہ عبادت حسین کا صاحبزادہ جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ رارجہ عمران رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔ اس کی شادی کی دعوت ملینم شادی ہال میں ہوئی جس میں چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ ،جنرل کونسلر حاجی محمد نواز ،کونسلر سید صداقت حسین شاہ ،سید رجب حسین شاہ ، جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ،راجہ قدرت اللہ ،راجہ مدثر ، صوبیدار رشید ،جماعت اسلامی کے ابرار حسین عباسی سمیت کثیر تعداد میں جماعت اسلامی کے ارکان اور علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

پی ٹی آئی والوں کو افتتاح کا اگربہت شوق ہے تو اپنے منصوبے لاہیں

PTI Should do inauguration at their own projects 

کونسلر سیدصداقت حسین شاہ ،سید رجب حسین شاہ اور اخلاق کیانی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو افتتاح کا اگربہت شوق ہے تو اپنے منصوبے لاہیں یوسی ہوتھلہ کے تمام گاؤں میں سوئی گیس کے منصوبے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے منصوبے ہیں ۔پی ٹی آئی والے دوسروں کے منصوبوں پر اپنے ناموں کی تخیاں ناں لگاہیں۔اہلیان علاقہ سنگھوٹ سیداں ، سنگھوٹ ستیاں ،نڑالہ اور ڈھنگور کی عوام سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،حافظ عثمان عباسی اور وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کونسلر سیدصداقت حسین شاہ ،سید رجب حسین شاہ اور اخلاق کیانی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جتنے کام سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کرائے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی یوسی ہوتھلہ کے تمام گاؤں میں سوئی گیس شاہد خاقان عباسی نے لگوائی ہے سنگھوٹ سیداں ، سنگھوٹ ستیاں ،نڑالہ اور ڈھنگور کی گیس بھی شاہد خاقان عباسی کا منصوبہ ہے انہوں نے اس کا فنڈز جاری ہے اور اب پی ٹی آئی والے اس اب نام سے منصوب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو اگر اتناہی افتتاح کر نے کا شوق ہے تو اپنے منصوبے لاہیں دوسروں کے منصوبوں کا افتتاح ناں کریں یوسی ہوتھلہ ہی نہیں بلکہ تحصیل کہوٹہ کی تمام عوام سوئی گیس کے معاملے میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں ۔ 

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی ،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کے ہمراہ کہوٹہ شہر میں کھلی کچہری میں ورکروں ،کارکنوں نے شکایات کے انبار لگادیئے

PTI Leaders hold open court sessions 

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی ،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کے ہمراہ کہوٹہ شہر میں کھلی کچہری میں ورکروں ،کارکنوں نے شکایات کے انبار لگادیئے ۔ سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ ، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید ستی ،راجہ سعید آف گڑہیٹ، راجہ شیر بہادر ، سردار رضا ، شیخ طلحہٰ ، کرنل (ر) ظفر عباسی ، سکندر ستی، سردار ارشد اور دیگر سینکڑوں شہریوں، ورکروں، کارکنوں نے شرکت کی ۔ مقررین نے کھلی کچہری میں کہا کہ واٹر سپلائی ، تجاوزات اور کے ۔ آر۔ ایل بارے عرصہ سے شکایا ت کر رہے ہیں ۔ کہوٹہ سے باہر کے لوگ کے ۔ آر ۔ایل میں کہوٹہ کے کوٹہ پر نوکریاں کر رہے ہیں ۔ کہوٹہ میں پانچ ودس مرلہ زمین پلاٹ لیکر باہر کے لوگ ملی بھگت سے ڈومیسائل بنواکر کے ۔ آر ۔ایل میں نوکری حاصل کرتے ہیں ۔ اور کہوٹہ کے لوگوں کا حق مار رہے ہیں ۔ صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی نے کہا کہ کہوٹہ کا سب سے بڑا مسئلہ نوکریوں کا ہے ۔ اس وقت کروٹ ڈیم اور KRLدو بڑے پراجیکٹ کہوٹہ میں موجود ہیں ۔ KRLکے اندر مقامی افراد کو نوکریاں دی جائیں۔ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹمبر مافیا ،رشوت خوری اور کرپٹ مافیا کو روکیں گے ۔ ہر یونین کونسل میں کمیٹیاں بنا کر عوامی مسائل حل کریں گے ۔ تحریک انصاف کو ایک جھنڈے اور ایک پیج پر لائیں گے ۔ صداقت عباسی نے مزید کہاکہ چالیس سال کرپٹ مافیا اقتدار میں رہا ، برادری ازم اور تعصب سے آزاد میرٹ اور انصاف قائم کروں گا ۔ 

ہالینڈ میں مقیم کہوٹہ کے سائنسدان ڈاکٹر محمد کامران اعوان کا تحصریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی ، سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضی ، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید ستی ، راجہ سعید آف گڑہیٹ، راجہ شیر بہادر ، سردار رضا ، شیخ طلحہٰ ، کرنل (ر) ظفر عباسی کے اعزا ز میں ظہرانہ

Dr M Kamran Awan of Holland holds reception for PTI leaders 

ہالینڈ میں مقیم کہوٹہ کے سائنسدان ڈاکٹر محمد کامران اعوان کا تحصریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی ، سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضی ، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید ستی ، راجہ سعید آف گڑہیٹ، راجہ شیر بہادر ، سردار رضا ، شیخ طلحہٰ ، کرنل (ر) ظفر عباسی کے اعزا ز میں ظہرانہ سیاسی اجتماع بن گیا ۔ تحریک انصاف کے عہدیداران اور معززین علاقہ کی شرکت۔ اس موقع پر ملک کامران ، ملک ماجد اور سابق سوشل ویلفیئر کہوٹہ ملک محمد جہانگیر نے مہمانوں کو ویلکم کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر کامران کی خدمات ناقابل فرامو ش ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کے لیئے مشاورت سے فنڈز اور منصوبے دیئے جائیں گے ۔ تبدیلی کی لہر عوام میں بیدار ہوچکی ہے ۔ عرصہ سے قائم کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیئے وقت آن پہنچا ہے ۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہے ۔ عمران خان اور ان کی پوری ٹیم دن رات پاکستان کی تعمیروترقی کے لیئے کوشاں ہے ۔ اس موقع پر مہما نوں کا شاندار اور پر تپاک استقبال بھی کیا گیا ۔ اور پھلوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ ڈاکٹر کامران نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورانکی تواضع پر تکلف کھانے سے کی ۔ 

کہوٹہ کچھ عرصہ قبل نارہ کے علاقہ بند میں قتل ہونے والے تین بھائی بہنوں کا قاتل تھانہ کہوٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا

Man arrested for triple murder in Nara

کہوٹہ کچھ عرصہ قبل نارہ کے علاقہ بند میں قتل ہونے والے تین بھائی بہنوں کا قاتل تھانہ کہوٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل نارہ کے علاقہ بند میں فوتگی پر آئے تین بہن بھائیوں کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔ طارق محمود نامی شخص حساس ادارے کا ملازم ہے جو سترہ سال سروس کر چکا ہے اس نے فوتگی میں شرکت کرنے والے تین بہن بھائیوں کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

راجہ ارشد کے والد کی دعائے چہلم

Dua e Chelum observed for late Raja Arshad 

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، چیئرمین مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی کہوٹہ آمد اور سماجی شخصیت راجہ ارشد کے والد کی دعائے چہلم میں شرکت ۔ جبکہ اس موقع پر منتخب بلدیاتی چیئرمینوں ،کونسلروں ،معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button