DailyNewsKahuta

Kahuta; Principal Raja Hamid Ijaz and his team congratulated on success at new Kahuta technical college

نیو کہوٹہ ٹیکنیکل کالج کہوٹہ کی شاندار کامیابی پر پرنسپل راجہ حامد اعجاز اور انکی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش

نیو کہوٹہ ٹیکنیکل کالج کہوٹہ کی شاندار کامیابی پر پرنسپل راجہ حامد اعجاز اور انکی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ ادارہ 2000قائم ہوا اور 2001میں علامہ اقبال یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ہوا تقریبا 8ہزار کے قریب بچے اور بچیاں اس ادارے سے مختلف کورسز کر کے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں با عزت روزگار کرتے ہیں زونل میں دوسری ریجن بھر مین تیسری پوزیشن حاصل کر کے اس ادارے نے ثابت کیا کہ یہ ایک مثالی ادارہ ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیو کہوٹہ ٹیکنیکل کالج میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چےئر مین نیو ٹیکنیکل کالج کہوٹہ ڈاکٹر محمدعارف قریشی، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی ، سنئیر نائب صدر سعید افضل چوہان، نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر نے کیا جبکہ راجہ حامد اعجاز نے ادارے کا وزٹ بھی کرایا جہاں جدید لیبز اور دیگر اشیاء دیکھا ئیں انھوں نے کہا کہ مزید نئے کور سز بھی شروع کرائیں گے غریب بچوں کو مفت تعلیم دی جائیگی کہوٹہ ٹیکنیکل ٹرینگ سنٹر کی اس کامیابی پر عوام علاقہ و سیاسی سماجی شخصیات نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

احتشام اصغر کیانی نے ایم ، بی اے کی ڈگری حاصل کر لی

Eithsham Asghar Kiyani congratulated on his MBA degree 

پریس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی کے صاحبزادہ احتشام اصغر کیانی نے ایم ، بی اے کی ڈگری حاصل کر لی ۔سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات کی طرف سے مبارکباد ۔تفصیل کے مطابق پریس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی کے صاحبزادہ احتشام اصغر کیانی نے کسٹ(CUST) یونیورسٹی اسلام آباد سےMBAکی ڈگری حاصل کی ۔ احتشام اصغر کیانی کو MBAکی ڈگری حاصل کر نے پر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ،سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت حسین جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی ،سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ،صدر پوٹھوار ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ،صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر،ممبران پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان،حاجی عبدالریشد،ملک زاہد مظہر، راجہ عمران ضمیر ، کبیر احمد جنجوعہ،افضل شمسی ،افتخار غوری اور دیگر نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

کہوٹہ شہر میں نادرا سسٹم کے ذریعے جگہ جگہ پی سی او اور دوکانوں پر بجلی اور گیس کے بل جمع کرانے والے سینکڑوں لوگ پریشان

Public worries over submitting bills over Nadra system 

کہوٹہ شہر میں نادرا سسٹم کے ذریعے جگہ جگہ پی سی او اور دوکانوں پر بجلی اور گیس کے بل جمع کرانے والے سینکڑوں لوگ پریشان بعض پی سی او والے اور دوکاندار بجلی اور گیس کے بلوں کی رقم صارفین سے وصول کر کے خو استعمال کرتے رہتے ہیں اور کچھ نادرہ سسٹم کے تحت بجلی گیس کے محکموں کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل نہ ہونے کی وجہ سے بل دوبارہ آجاتے ہیں جسکی وجہ سے دوبارہ کہوٹہ گیس آفس واپڈا آفس میں درستگی بھی نہیں ہو سکتی لوگوں کو اسلام آباداور روات جانا پڑتا ہے گزشتہ روز بھی تحریک انصاف کے آفس میں تحصیل صدر راجہ خورشید ستی اور اسلام آباد سے آتے ہوئے گیس عملہ کسی موجودگی میں درجنوں لوگ اپنے بل لیکر احتجاج کرتے رہے شہریوں عوام علاقہ نے ایم ڈی سوئی نادرن گیس ایم این اے صداقت علی عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوں کے نظام کو درست کیا جائے اور گیس آفس کہوٹہ میں بلنگ درستگی سسٹم کا اجراء کیا جائے تا کہ کہوٹہ کے عوام کو پریشانی نہ ہو ۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہیلمنٹ نہ پہننے اور دو نمبر گاڑیوں کے خلاف اپریشن

Action taken against law breaking motorist in Kahuta

اے ایس پی کہوٹہ سعود خان کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہیلمنٹ نہ پہننے اور دو نمبر گاڑیوں کے خلاف اپریشن ٹریفک وارڈن کے انچارج خرم مرزا ۔ وسیم ستی اور دیگر نے کاروائی کرتے ہوئے تقریبا ایک ہزار موٹر سائیکلوں کے چالان کیے جبکہ 170موٹر سائیکل بند کیے گے 8گاڑیوں کو بند کیا گیاجبکہ گزشتہ ماہ میں بھی 1361چالان کیے اور چار لاکھ ستر ہزار سات سو پچاس روپے جرمانہ وصول کیا اے ایس پی کہوٹہ نے خصوصیطور پر لفٹر منگوا کر غیر قانونی کھڑی گاڑیوں نو پارکنگ اور سڑک کے اطراف کھڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائی شہریوں نے اے ایس پی سعود خان کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ قانون کی عمل داری سے ہی شہر میں ٹریفک رواں دواں رہ سکتی ہے اے ایس پی کہوٹہ نے سکولوں کالجز میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو ختم کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کر دی اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ 

کامرس کالج کہوٹہ کی منتقلی سے کہوٹہ کی عوام کو شدید نقصان ہوگا ۔ہم کبھی بھی اسکو کہوٹہ سے نہیں جانے دینگے

Fears over loosing commerce college Kahuta 

کامرس کالج کہوٹہ کی منتقلی سے کہوٹہ کی عوام کو شدید نقصان ہوگا ۔ہم کبھی بھی اسکو کہوٹہ سے نہیں جانے دینگے۔ ایم پی اے اور ایم این اے سے بات چیت ہو گئی ہے ۔اسکو اپ گریڈ کر کے سرکاری بلڈنگ مہیا کرنے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ کہوٹہ شہر کی ایک لاکھ سے زاہد آبادی صحت اور تعلیم اور صاف پانی جیسی سہولیات سے محروم ہے۔ پوری تحصیل میں ڈگڑی کالج نہیں۔ جبکہ شہر میں صرف ایک گرلز کالج اور ایک ہائی سکول ہے ۔گورنمنٹ کامرس کالج کہوٹہ ایک کرائے کی بلڈنگ میں ہے ۔جسکی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ کالج 1986میں کرنل یامین ستی مرحوم نے قائم کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صداقت علی عباسی کے فوکل پرسن برائے تعلیم کرنل (ر)ظفر محمود عباسی ، تحصیل صدر تحریک انصاف کہوٹہ راجہ خورشید ستی اور سابق ناظم یو سی پنجاڑ جاوید احمد عباسی نے کامرس کالج کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کرنل(ر) ظفر عباسی اور راجہ خورشید ستی نے کہا کہ کامرس کالج کہوٹہ میں ہی رہے گا۔ اور بہت جلد اسکے لیئے سرکاری زمین لیکر بلڈنگ بنائینگے ۔تا کہ زیادہ سے زیادہ طالب علم اس سے مستفید ہو سکیں ۔انھوں نے کہا کہ چھنی بازار میں مڈل سکول کو ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دیا جائیگا۔ جبکہ ہماری کوشش ہے ۔کہ شہر میں مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے۔ اور بوائزہائی سکول کو ہائر سکینڈری جبکہ کہوٹہ شہر میں واٹر سپلائی کا منصوبہ بھی مکمل کرائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کالج ختم نہیں کریگی۔ بلکہ نئے کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے۔ انھوں نے اساتذہ اور بچوں کو یقین دہانی کرائی کہ کامرس کالج کہوٹہ میں ہی رہے گا۔ ایم این اے اور ایم پی اے سے بات چیت ہو گئی ہے ۔پروفیسر یاسر ریاض قادری اور دیگر نے راجہ خورشید ستی اور کرنل(ر) ظفرعباسی کی کاوشوں کی تعریف کی ۔اور کہا کہ جسطرح یہ تعلیمی شعبے میں توجہ دے رہے ہیں ۔اس سے عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بعدازاں راجہ خورشید ستی اور کرنل(ر) ظفر عباسی نے نارہ موڑ میں گیس منصوبے کا جائزہ بھی لیا۔اور تحریک انصاف کے دفتر میں لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے ۔ 

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے طلباء وطا لبات ،کاروباری وملازمین طبقہ پریشانی کا شکار

Gas and electricity load shedding causing serious problems 

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے طلباء وطا لبات ،کاروباری وملازمین طبقہ پریشانی کا شکار ہوگیا ۔ صبح سویرے ناشتے کے وقت گھنٹوں گھنٹوں چولہے بند رہتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے بغیر ناشتہ کے گھروں سے روانہ ہونا پڑتا ہے ۔ جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ مشکلات کا شکار ہے ۔ صبح سویرے اور رات کے وقت اچانک بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر چکا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کی استدعا ہے ۔ 

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے ریڈر شہروز ستی کو تبدیل کرکے رجسٹری محرر مری تعینات کر دیا گیا

Assistant commissioner reader transferred to Muree

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے ریڈر شہروز ستی کو تبدیل کرکے رجسٹری محرر مری تعینات کر دیا گیا ۔ جبکہ ان کی جگہ ریڈر تحصیلدار کہوٹہ طیب کیانی کو تبدیل کر کے ریڈر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ لگا دیا گیا ہے ۔ 

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں اظہار الحق باجوہ کو اے سی کہوٹہ کا اضافی چارج دے دیا گیا

Assistant commissioner Kotli Sattian given charge of AC Kahuta as well 

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں اظہار الحق باجوہ کو اے سی کہوٹہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔ نئے اے سی کہوٹہ اظہار الحق باجوہ سمیت سرکاری افسران وملازمین نے دفاتر لیٹ آنا معمول بنا لیا ۔ جبکہ نئے اے سی کہوٹہ اظہار الحق باجوہ گزشتہ دودنوں سے خود ایک بجے کے بعد دن کے وقت اپنے آفس کہوٹہ آتے ہیں ۔ جسکی وجہ سے اے سی آفس آ نے والے سائلین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ میں مستقل بنیادوں پر نئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا تقرر جلد عمل میں لایا جائے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button