بڑکی یوٹرن پر آئے روز حادثات معمول بن گئے محکمہ این ایچ اے اور نیشنل ہائی وے پولیس اس ٹرن پر حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تفصیلات کے مطابق بڑکی یوٹرن پر حادثات میں اضافہ متعلقہ محکموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے بڑکی یوٹرن پر راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک اترائی کے باعث تیز رفتاری کے باعث ٹرن تک کنٹرول میں نہ رہنے سے آگے جانے والی گاڑیوں سے ٹکرا جاتی ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ یہاں پر اسپیڈ کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور سروس روڈ سے جی ٹی روڈ پر چڑھنے والی گاڑیوں کیلئے بھی فاصلہ دے کر راستہ بنایا جائے سروس روڈ کے دونوں اطراف اور جی ٹی روڈ سے ٹرن لینے والی گاڑیوں کا ہروقت ہجوم رہنے سے حادثا ت ہو رہے ہیں ٹریفک قوانین کے مطابق یوٹرن بنائے جائیں تاکہ حادثات کا خاتمہ ہو سکے
Gujar Khan; The highway authorities are asked to take notice of regular accident taking place at Barki UTurn, the situation is serious for public safety.
تحصیل گوجرخان میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر، پولیس کی چشم پوشی سے سوالات جنم لے رہے ہیں
Public concern over drug dealing in Gujar Khan region
تحصیل گوجرخان میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر، پولیس کی چشم پوشی سے سوالات جنم لے رہے ہیں نواحی دیہات وقصبات کے علاوہ گوجرخان شہر میں بھی موت کے سوداگر سرعام نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے کیلئے منشیات فروشی میں مصروف ، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی صورتحال کا نوٹس لیں اس بات ک مطالبہ مرکزی انجمن تاجران کے بانی صدر حاجی چوہدری محمد اقبال اور تحریک انصاف گوجرخان کے شہزادہ خان کونسلر نے اپنے الگ الگ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے گلی محلوں میں منشیات فروش دھڑلے کے ساتھ سرعام نشہ آور اشیاء فروخت کرتے ہیں دوسرے شہروں سے بڑی تعداد میں نشئیوں نے گوجرخان کا رخ کر لیا کیونکہ انہیں یہاں ہر قسم کا نشہ باآسانی دستیاب ہے حاجی چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ نوتعینات اے ایس پی نے یہاں چارج سنبھالتے ہی دعویٰ کیا تھا کہ وہ گوجرخان کے بڑے منشیات فروشوں پر ہاتھ ڈال کر انہیں نشان عبرت بنائیں گے لیکن کئی ہفتے گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی کرنے کی بجائے منشیات فروشوں کو فری ہینڈ دے دیا ہے شہزادہ خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
گوجرخان شہر کی معروف شخصیت پہلوان محمد یوسف کی نماز جنازہ باباشیخ طالب والے قبرستان میں ادا کی گئی
Pehlwan Mohammad Yousif passed away in Gujar Khan
گوجرخان شہر کی معروف شخصیت پہلوان محمد یوسف کی نماز جنازہ باباشیخ طالب والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چوہدری محمد ریاض، حاجی چوہدری محمداقبال، حاجی محمداصغر قریشی، شیخ احتشام، راجہ عبدالغفور کیانی، غلام قمر سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
جوڈیشل کمپلیکس گوجرخان کے حوالے سے میٹنگ
Meeting held over discussion about Judicial complex
چیف جسٹس جسٹس انوارالحق ملک کی ہدایات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس گوجرخان کے حوالے سے میٹنگ زیر صدارت سیشن جج گوجرخان طارق خورشید خواجہ منعقد ہوئی، اس میٹنگ میں گوجرخان میں تعینات سول جج غلام محمد سرفراز، صدر با ر ایسوسی ایشن گوجرخان اورنگزیب انور مغل ، جوائنٹ سیکرٹری بار ملک نثار اعون ، ایگزیکٹو ممبر ملک آصف اکرام ، سابق صدر بار مرزا عمر اسدا للہ شامل تھے اس میٹنگ میں جوڈیشل کمپلیکس گوجرخان کے حوالے سے تجاویز و آراء پر غور کیا گیا تاکہ جلد از جلد جوڈیشل کمپلیکس گوجرخان کا قیام عمل میں لایا جائے گزشتہ روز چیف جسٹس پنجاب جسٹس انوار الحق ملک نے گوجرخان میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کے حوالے سے اپنی تقریر میں بھی ذکر کیا کہ گوجرخان بار کے صدر اورنگزیب انور مغل اور ان کی معاون ٹیم جوڈیشل کمپلیکس کے لئے متحرک ہے اورگوجرخان میں جوڈیشل کمپلیکس کی ضرورت ہے
تحصیل سپورٹس آفیسر مظہر شیر نے گزشتہ روز انڈر 16بوائز اینڈ گرلز اتھلیٹکس کھلاڑیوں میں ایتھلیٹکس کا سامان جیولن اور شارٹ پٹ وغیرہ تقسیم کئے
Under 16 players given sports gear
تحصیل سپورٹس آفیسر گوجرخان کے جاری اعلامیہ کے مطابق تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر16مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے ضروری سامان کی فراہمی کو جاری رکھا ہوا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی کی ہدایت کے مطابق تحصیل سپورٹس کمیٹی کی طرف سے تحصیل سپورٹس آفیسر مظہر شیر نے گزشتہ روز انڈر 16بوائز اینڈ گرلز اتھلیٹکس کھلاڑیوں میں ایتھلیٹکس کا سامان جیولن اور شارٹ پٹ وغیرہ تقسیم کئے سپورٹس سے تعلق رکھنے والے افراد اور کھلاڑیوں نے تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان کی ان کاوشوں کو بے حد سراہا ہے
تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے, پیپلزپارٹی سٹی کے عہدیداران
PTI administration total failure, PPP members
پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی غریبوں مزدوروں کسانوں اور محنت کش طبقہ کو بھرپور ریلیف دیا غریب عوام کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بے روزگاروں کیلئے روزگار کے مواقع ہنرمندوں کو قرضوں کی فراہمی یہ سب پیپلزپارٹی کے تاریخ ساز کارنامے ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی سٹی کے عہدیداران راجہ عمران کامی، یاورقریشی نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی پیپلزپارٹی کے سنہرے دور کو یادکرتے ہیں جس میں بھرپور سہولیات میسر تھیں عوام کے مسائل میں واضح کمی ہوئی آج تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کیلئے جو مسائل اور مشکلات کھڑی کر دی ہیں اس سے ہر شخص حکومتی کارکردگی سے سخت مایوس ہے تین ماہ کے عرصہ میں جس طرح مہنگائی میں اضافہ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی عوام کی خوشیاں چھیننے والے حکمران اپنے انجام کیلئے بھی تیار رہیں عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار حاصل کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے
گوجرخان ، لیڈی جیب تراش گروہ پھر متحرک خواتین کے ہینڈ بیگز سے نقدی اور قیمتی اشیاء نکال لیتا ہے
Girl gang involved in pick pocket scam in Gujar Khan
گوجرخان ، لیڈی جیب تراش گروہ پھر متحرک خواتین کے ہینڈ بیگز سے نقدی اور قیمتی اشیاء نکال لیتا ہے تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں دوران خریداری خواتین کے پرس سے نقدی اور قیمتی اشیاء نکالنے والا لیڈی جیب تراش گروہ پھر متحرک ہوگیا گزشتہ روز بھی خریداری کیلئے آنے والی ایک فیملی کو لیڈی جیب تراش نے ان کے ہینڈ بیگ سے پیسے نکال لیے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی یہ گروہ متعدد وارداتیں کر چکا ہے
ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے سامنے سیوریج لائن بند ہونے سے گٹروں کا گندا پانی سڑکوں پر ہروقت پھیلا رہتاہے
Dirty water entering homes due to sewerage line being blocked in housing scheme 1
ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے سامنے سیوریج لائن بند ہونے سے گٹروں کا گندا پانی سڑکوں پر ہروقت پھیلا رہتاہے جس کے باعث گندگی اور بدبو پھیلنے سے آبادی مکینوں کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا ہے اور راہگیروں کا گزرنادشوار ہے فلٹریشن پلانٹ کے سامنے سے کئی ماہ سے سیوریج لائن خراب پڑی ہے لیکن بلدیہ کی طرف سے کوئی اس لائن کو ٹھیک کرنے کیلئے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی جس کے باعث گندا پانی سڑکوں پر پھیلا ہوا ہے
اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفی نے مارکی اور شادی ہالز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ نقشے اور سرکاری اداروں کی فیسیں وغیرہ جمع کرائی
Wedding hall owners asked to submit fees
اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفی نے مارکی اور شادی ہالز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ نقشے اور سرکاری اداروں کی فیسیں وغیرہ جمع کرائیں شادی ہالز کے باہر پارکنگ کیلئے جگہ کا ہونا ضروری ہے گاڑیاں سڑکوں پرپارک نہ کی جائیں صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی برقرار رکھا جائے تمام ریکوائرمنٹ پوری نہ کرنے والے ہالز اور مارکی کو سیل کر دیا جائے گا وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں شادی ہالز اور مارکی مالکان کے ساتھ منعقدہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ون ڈش کی بھی پابندی کی جائے اور فورڈ اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کیا جائے شادی ہالز کے باہر سڑکوں پر گاڑیاں پارک کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی پارکنگ نہ ہونے ، نقشے منظور نہ ہونے اور سرکاری فیسیں جمع نہ کرانے والے شادی ہالز اور مارکی کو سیل کردیا جائے گا تمام پراسس جلد از جلد مکمل کیاجائے
ممبر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان ازرم خیام کی بیٹی کی شادی گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن میں کنٹری مارکی میں انعقاد پزیر ہوئی
Wedding of daughter of journalist Azram Khayam celebrated
ممبر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان ازرم خیام کی بیٹی کی شادی گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن میں کنٹری مارکی میں انعقاد پزیر ہوئی جس میں راجہ جاوید اخلاص ،قاضی شوکت محمود،راجہ جاوید اشرف ملک محمد فیاض،راجہ نعیم نواز،ملک سبحان شفیق ، چوھدری ذوالفقار،چوھدری ضیافت حسین، راجہ اختر، چوھدری سرفراز خان ،چوھدری اورنگزیب ، راجہ عمران کامی،یاور قریشی ، جاوید اقبال ملک ،عامر وزیر ملک ،راجہ اسد ،ملک اسد ،حاجی راشد زمان،ملک قاسم ربانی،عرفان نواز راجہ، راجہ یاسر، راجہ انجم نواز کیانی،چوھدری سہیل خان ،دانیال سعید ،علی حسن ،محمود سلطان،مدثر ایوب،جنید ،عامر نور،عابد ،حبیب ،ڈاکٹر ارم،ناصر جیلانی، عظمی ا ناصر ،ملک افتخار اور دیگر احباب نے شرکت کی جبکہ سید آل عمران میزبان خاص تھے داور علی،سلیم ازرم،ارسلان ازرم،اویس ازرم اور حسنین نذیر میزبانوں میں شامل ہیں