Kallar Syedan; Revenue dept officials accused handing over private land to education centre in Looni Hinjran
لونی ہنجراں,ہماری جدی پشتی زمینوں کو ہماری رضامندی جانے بغیر محکمہ مال نے کلر سیداں میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کے نام منتقل کر دیا
راجہ مشتاق احمد،محمد مرتضی،محمد الیاس،محمد شعیب،محمد ادریس سکنہ لونی ہنجراں(کلر سیداں) نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو الگ الگ درخواستوں میں الزام عائد کیا ہے کہ ہماری جدی پشتی زمینوں کو ہماری رضامندی جانے بغیر محکمہ مال نے کلر سیداں میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کے نام منتقل کر دیا جبکہ کچھ ہی فاصلے پر واقع ایک اور جگہ جو کہ 16 کنال پر مشتمل ہے کورقبہ ہی سکول کے نام منتقل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے درخواستوں میں تحریر کیا ہے کہ وہ حلقہ پٹوار سرکل لونی ہنجراں کے رہائشی ہیں اور خسرہ نمبر 2492تعدادی پانچ کنال آٹھ مرلے،خسرہ نمبر 2499 تعدادی پانچ کنال چار مرلے،خسرہ نمبر 2500/2 تعدادی پانچ کنال آٹھ مرلے کل رقبہ تعدادی 16 کنال پانچ مرلے جو کہ ہمارے نام پر ہے اور آباؤ اجداد سے اس زمین کے مالک و مختار زیر قبضہ تصرف چلے آ رہے ہیں۔ہمارا جینا مرنا اسی گاؤں اور زمین سے وابستہ ہے اور اسی رقبے پر ہمارے آباؤ اجداد کی قبریں موجود ہیں اور اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی زمین نہیں ہے اوریتیم بچوں کے مکان بنا رہے ہیں۔چند یوم سے محکمہ مال کلر سیداں زور زبردستی ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ہے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر محکمہ مال نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر ہمیں خوف و ہراساں کیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ اگر سیدھی طرح زمین کا قبضہ ہمارے حوالے نہ کیا گیا تو تم سب کو اڈیالہ جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔اس موقع پر مرد و خواتین اور چھوٹے بچوں میں خوف و ہراس پیدا کر کے انہیں خوف زدہ کیا گیا جو ابھی تک سہمے ہوئے ہیں۔محکمہ مال نے ہمارا ریکارڈ دیکھاتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں کے خسرے نمبر ٹوٹ گئے ہیں اور سکول کے نام منتقل ہونے والی زمینوں کا معاوضہ جو کہ دو لاکھ تین ہزار روپے فی کنال بنتا ہے کی وصولی سے انکار کی صورت میں مقدمات کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے تحریر کیا کہ محکمہ مال نے جعلسازی سے اور ہماری رضامندی حاصل کئے بغیر ہماری زمینوں کوگورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کے نام منتقل کر دیا اور اب قبضہ نہ چھوڑنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے محکمہ مال کے جبر کا فوری نوٹس لینے اورذمہ دران کیخلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔
Kallar Syedan; A complaint has been lodged by Raja Mushtaq Ahmed, M Murtaza, M ilyas, M Shoaib and M Idris to the Prime Minister and Chief Minister, in which they claim their land has illegally been taken by revenue department and special education centre built on it. The villagers have demanded their land back or they have threatened to take action.
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا گیا
Police help centre opened at THQ hospital
آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا گیا ہے جہاں اے ایس آئی سفیر احمد سمیت ایک عدد ہیڈ کانسٹیبل اور ایک عدد کانسٹیبل کی تعیناتی کر دی گئی جبکہ دو مزید لیڈی کانسٹیبلان کی تعیناتیاں بھی جلد متوقع ہیں۔پولیس خدمت مرکز کے قیام کا مقصد لڑائی جھگڑوں میں زخمی ہو کر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والوں کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
کلر بار کلرکس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے دو پینلز کے درمیان مقابلہ متوقع
Two groups likely to contest elections at Kallar Bar clerks association
کلر بار کلرکس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے دو پینلز کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔راجہ عبدالحمید پینل سے چنگیز کیانی صدارتی امیدوار ہیں جبکہ اسی پینل سے نقاش منظور راجہ،ملک مبین اورملک محمد عرفان باالترتیب نائب صدر،جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری جبکہ مخالف پینل سے وسیم خالد صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں جبکہ گل شباب کیانی،ظفران اور شیخ وقاص باالترتیب نائب صدر،جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ کے امیدوار ہیں۔الیکشن جنوری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں۔یہاں ووٹروں کی کل تعداد 36 بتائی جاتی ہے۔
انسپکٹر ملک عبدالغفار کو سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں سرکل کا نیا انچارج مقرر
Insp Malik Abdul Ghaffar appointed head of city traffic police Kallar Syedan
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر انسپکٹر ملک عبدالغفار کو سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں سرکل کا نیا انچارج مقرر کر دیا ہے جبکہ ان کے پیشر و انسپکٹر غلام شبیر کا تبادلہ جہلم سرکل میں کر دیا گیا ہے۔ٹریفک وارڈن سہل قمر کے سٹی ٹریفک پولیس چوکی کلر سیداں میں بطور ڈیوٹی آفیسر تعیناتی کے احکامات جاری ہوئے ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
تعزیت
سموٹ کے گاؤں کاہلیا ں کے شیخ محبوب حسین ،شیخ محمد زاہد، شیخ محمد شہزاد نے ممبر آف برطانوی پارلیمنٹ خالد محمود سے ان کے جواں سال بھتیجے کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔