DailyNews
Rawalpindi; Chak Bale Khan to Rawat carpet road work stopped
چک بیلی خان تا روات روڈ کو کارپٹ کرنے کا کام روک دئیے جانے پر لوگوں شدید سفری مشکلات کا سامنا

چک بیلی خان تا روات روڈ کو کارپٹ کرنے کا کام روک دئیے جانے پر لوگوں شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فنڈز کی عدم دستیابی پر کام پچھلے ایک ماہ سے ٹھپ ہے سڑک تعمیر کرنے والی فرموں نے ادھورے کام کو محفوظ رکھنے کے لئے قدم قدم پر سپیڈ بریکر بنائے ہوئے ہیں جو وقت اور ایندھن کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں سڑک سے اٹھنے والی دھول سے علاقہ میں سموگ کا سماں ہے جس سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں دوسری جانب سڑک کے اطراف میں بنائے جانے والے نالوں کا کام بھی سڑک کے سا تھ ہی ٹھپ ہو رہا ہے جس سے سڑک کے ساتھ منسلک گلیاں تالاب کی شکل اختیار کر رہی ہیں عوامی حلقوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور بالخصوص پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے