Rawalpindi; Wagon service drops Chak Bale Khan newspaper bundle at Sawan bus stop over fare disagreement
راولپنڈی سے چک بیلی خان آنے والی ویگن سروس نے زائد کرائے کے لالچ میں اخبارات کے بنڈل سواں اڈہ پر ہی روک لئے

راولپنڈی سے چک بیلی خان آنے والی ویگن سروس نے زائد کرائے کے لالچ میں اخبارات کے بنڈل سواں اڈہ پر ہی روک لئے سپلائی نہ آنے پر چک بیلی خان کے اخبار بین ایک روز کے لئے اخبار سے محروم رہے تفصیلات کے مطابق چک بیلی خان تا راولپنڈی روٹ پر جہاں عام سواری سے من مانے کرائے وصول کئے جاتے ہیں وہاں معمولی ساز وسامان کو بھی نہیں بخشا جاتا اخبارات بنڈل کی ترسیل کے لئے ویگن کنڈیکٹر سواں اڈہ کے علاوہ چک بیلی خان میں موجود نیوز ایجنٹس سے بھی دوطرفہ بنیاد پر کرائے کا تقاضا کرتے ہیں پھر اس میں بھی ہر گاڑی کا کنڈیکٹر اپنے طور پر کرائے کا تعین کرتا ہے اب تو نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ اڈے منشی نے لالچ میں اخبارات کے بنڈل سواں اڈہ پر روک لئے ہیں مقامی نیوز ایجنٹس اور عوامی حلقوں نے اس امر پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کی انتظامیہ ، اور بالخصوص سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، سی ٹی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ چک بیلی خان ویگن سروس کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر ان کا قبلہ درست کیا جائے۔