کہوٹہ عظیم سکول سسٹم کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کے نام سے کنویشن سنٹر اسلام آباد میں پر وقار تقریب کا اہتمام۔ تقریب کے مہمان خصوصی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان تھے۔جبکہ تقریب میں تحصیل کہوٹہ کی معر و ف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ ،سابق MPAکرنل (ر) محمد شبیر اعوان ، کرنل (ر) محمد مسعود عباسی ،چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی ، وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ یاسر جنجوعہ آف موڑی راجگان کہوٹہ سمیت سکول کے طلباء ،طالبات ،والدین سماجی شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شر کت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین اور پاک شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر وطن عزیز کی ترقی اور آبیاری جیسے سبق آموز ٹیبلوز تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے گے، اس موقع پرمحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ کے لوگ وفار دار،نڈر اور بے باک ہیں کہوٹہ وہ عظیم جگہ ہے جس کو پاکستان کی حفاظت کے لیے چنا گیا خراج عقیدت کے مستحق ہیں وہ لوگ جو اپنے ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ہم سب کو چاہیے خواہ کہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں نیک نیتی سے اپنے وطن کے استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں آج پاکستان پوری دنیا میں ساتوں نمبر اور عالم اسلام میں پہلے نمبر پر ایٹمی قوت تسلیم کیا جاتاہے انہوں نے مزید کہا کہ طالبعلم اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جنھوں نے کل کامیابی حاصل کر کے ہر شعبے میں اپنے ملک کی خدمت اور حفاظت کرنی ہے اس موقع پر برگیڈئیر(ر) جاوید احمد ستی نے کہا کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہے وہ بہت نقصان اٹھاتی ہیں ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم اپنے وطن کو حقیقی معانوں میں قائداعظم کے فرمودات کی جیتی جاگتی تصویر اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنانا ہے ہم نے کٹ جانا ہے مٹ جانا ہے لیکن باطل کے آگے کبھی نہیں جھکنا۔ انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وطن سے عشق کی انتہا کر کے اپنا اپنا حق ادا کر دیا یہ 22کڑوڑ عوام کے دلوں میں بسنے والی شخصیت ہے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آمد پر ان کا زبردست استقبال کیا گیاآخر میں انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور شہداء کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری ساجدعلی کا صاحبزادہ چوہدری زوہیب حسن رشتہ ازواج میں منسلک
Wedding of Ch Zohaib Hassan celebrated
معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری ساجدعلی کا صاحبزادہ چوہدری زوہیب حسن رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت ۔ چوہدری ساجدعلی کے صاحبزادے چوہدری زوہیب حسن کی دعوت ولیمہ کی تقریب چکوال کے معروف شادی ہال سنجوک میرج میں منعقدہوئی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب میں میں مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقارعلی خان دولہ ،معروف سیاسی وسماجی شخصیات شیخ وقارعلی ،چوہدری افضل گجر ، چوہدری علی ،ناصر بھٹی ،مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،صحافی چوہدری عقیل ،صحافی عبد العزیز پاشا،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔دولہے کے والدمعروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری ساجدعلی نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور تمام مہمانوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آئے ہوئے تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔
ایم این اے اور ایم پی اے کے منتخب محکمہ واپڈا کے فوکل پر سن راجہ شیر بہادر کی کوششوں سے دن دنوں سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے علاقے میں روشنی ہو گئی
Dhok Talvari, Doberan Khurd given new electricity transformer
ایم این اے اور ایم پی اے کے منتخب محکمہ واپڈا کے فوکل پر سن راجہ شیر بہادر کی کوششوں سے دن دنوں سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے علاقے میں روشنی ہو گئی ۔یوسی دوبیرن خورد کی ڈھوک تلواڑی میں بجلی کا ٹرانسفامر جل جانے کی وجہ سے اہل علاقہ تاریکی میں ڈوبے ہوئے تھے محکمہ واپڈا کے فوکل پر سن وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر نے فل الفور ایکشن لیتے ہوئے نیاء ٹرانسفامر مہیا کیا جس سے اہل علاقہ کی بجلی بحال ہوئی معزین علاقہ کی طرف سے ایم این اے صداقت علی عباسی ، ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور اور محکمہ واپڈا کے فوکل پر سن وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل دوبیرن خورد کی ڈھوک تلواڑی کی بجلی گذشتہ کئی دنوں سے بند تھی ان کے علاقے کا ٹرانسفامر جل گیا تھا جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا اہلیان علاقہ کی طرف سے محمد ارفاق ،محمد فیصل نے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی طرف سے بنائی گئی مختلف محکموں کی کمیٹیوں کی طرع محکمہ واپڈا کے فوکل پر سن وائس چیئرمین یوسی مٹورراجہ توقیر احمد المعروف راجہ شیر بہادر سے رابطہ کیا اوران کو اپنے مسلے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے رابطہ اور نئے ٹرانسفامر کا کہا جس پر محکمے نے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈھوک تلواڑی یوسی دوبیرن خورد تحصیل کہوٹہ کے لیے نیا ء ٹرانسفامر مہیا کر کے ان کو نصب کر کے دیا اور ایک ہفتے سے زاہد عرصے تک تاریکی میں ڈوبے ہوئے علاقے میں روشنی ہو گئی اہلیان علاقہ نے ایم این اے صداقت علی عباسی ، ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور اور محکمہ واپڈا کے فوکل پر سن وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔