DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Government high school Kahuta built in 1926 still waiting to be upgraded to higher school

گورنمنٹ ہائی سکول 1926میں قائم ہوا مگر آج تک آپ گریڈ نہ ہو سکا

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں عدالتی حکم کے باوجود تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اور نہ ہی سرکاری زمین وگزار کرانے کے لیے اقدامات کیے ہیں جسکی شدید مذمت کرتے ہیں عدالتی حکم اور وزیر اعظم کے اعلان پر عمل نہ کر کے بیوروکریسی رکاوٹ بن رہی ہے ہم اعلیٰ قیادت تک اس مسلے کو لے کر جائیں گے درجنوں سکولوں میں ہیڈ ماسٹر تعینات نہیں ڈپٹی کمشنر اپنی من مرضی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی اور ایم این اے صداقت عباسی کی طرف سے نامزد فوکل پرسن ایجوکیشن کرنل ظفر عباسی نے گورنمنٹ ہائی سکول میں پرنسپل محبوب حسین ، خالد پرویز، عتیق الرحمٰن قریشی، نجابت عباسی، حفیظ اللہ سے ایک میٹنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انھوں نے تعلیمی شعبوں پر در پیش مسائل پر گفتگو کی انھوں نے تعلیمی شعبوں میں درپیش مسائل پر گفتگو کی اور کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول 1926میں قائم ہوا مگر آج تک آپ گریڈ نہ ہو سکا بہت جلد اسکو ہائیر سکینڈری کا درجہ دیا جائیگا انھوں نے کہا کہ کہوٹہ میں یونیورسٹی کا قیام ضرور عمل میں لایا جائیگا صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر اور دیگر بیوروکریسی اپنا قبلہ درست کرے اور دیگر علاقوں کی طرح ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا جائے ۔

Kahuta; A meeting was held by Government high school Kahuta staff with Col Zaffar Abbassi appointed by PTI administration, Where various other details were discussed including to upgrade high school Kahuta and to establish a university in the region.

گورنمنٹ گرلز الیمنٹری سکول کہوٹہ میں منعقدہ محفل میلاد

Millad held at Gov girls elementary school, Kahuta

نبی ﷺ کی پیروی اور انکی محبت کے بغیر کوئی انسان دنیا اور اخرت کی بھلائی کو حاصل نہیں کرسکتا ۔نبی پاک ﷺ کی سنت اور سیرت کو اپناکر ہی مسلمان کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ حجوڑ ﷺ کی شان اللہ تعالیٰ نے اپنے بعد سب سے ا فضل اور بلند رکھی ہے۔ اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے لیے حجوڑ سرور دو عالم ﷺ کے دربار میں حاضری دینا لازم الفرض ہے آپ ﷺ کی ذات کو اللہ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے ان خیا لات کا اظہارگورنمنٹ گرلز الیمنٹری سکول کہوٹہ میں منعقدہ محفل میلاد سے خطا ب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میڈم رافع طاہر ڈپٹی ڈی ای او ،میڈم سعدیہ خالد اے ای او ، میڈم نزت پروین ،میڈم زرینہ، ڈاکٹر رقیہ بی بی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرطالبات نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی

ایس ایچ او راجہ ندیم ظفرکا کہوٹہ سے تبادلہ ،ان کی جگہ سردار ذولفقارتھانہ کہوٹہ تعینات

Sardar Zulfiqar appointed SHO Kahuta police station

ایس ایچ او راجہ ندیم ظفرکا کہوٹہ سے تبادلہ ،ان کی جگہ سردار ذولفقارتھانہ کہوٹہ تعینات عوام علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے سردار ذولفقار کو کہوٹہ تعینات ہونے پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ چوری ڈکیتی بلحصوص منشیات کے خاتمے و دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

محکمہ پبلک ہیلتھ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے,راجہ خورشید ستی

We will expose mega corruption in health dept, Raja Khurshid Satti

محکمہ پبلک ہیلتھ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھیکداروں نے ملی بھگت کر کے کئی جگہوں پر کاغذی کام شو کر کے اور کئی جگہوں پر پرانی گلیاں شو کر کے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے راجہ طارق محمود مرتضیٰ سابق تحصیل ناظم تحصیل کہوٹہ نے 22کروڑ کی واٹر سپلائی شہر کے لیے منظور کرائی اور آٹھ کروڑ کے فنڈز سیوریج کے لیے مگر دو ٹینکوں اور چند پائپ ڈالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں چلنے والی پبلک ہیلتھ کی سکیموں کی انکوائری کی جائے گی بہت جلد اس حوالہ سے ثبوتوں کے ہمراہ نیب میں جائیں گے کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا انھوں نے محکمہ مال اور ٹھکیدار کہوٹہ کے حوالہ سے کہا کہ عوام کسی کو رشوت نہ دیں جو اہلکار بھی رشوت طلب کرے فوری ہمیں بتایا جائے انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمنشر راولپنڈی فوری طور پر کہوٹہ کلر سیداں کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں سرکاری زمین واگزار کرائیں بہت جلد ایک وفد وزیر اعظم عمران خان سے ملکر ساری صورت حال سے آگاہ کریگا

 

بگہار شریف میں دارا لعلوم یعقوبیہ کے سالانہ جلسہ تقسیم

Sports week held at Dar Al Aloom Baghar Shareef comes to close

چیئرمین مسلم لیگ(ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور چیئرمین نظریاتی کونسل قبلہ ایز نے کہا ہے کہ بزرگان نے بر صغیر میں مقامی زبان سے شناسائی نہ ہونے کے باوجود اپنے بہترین اخلاق سے دنیا کو اسلام کے دائر ے میں لایا ۔ بگہار شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کی انتھک محنت اور دن رات کاوشوں سے علاقہ میں روحانی ، دینی اور دنیاوی تعلیم کا معیاری اور بہترین ادارہ ان کی سرپرستی اور اسا تذہ کی محنت کی وجہ سے دن بدن ترقی کی منازل کی جانب گامزن ہے ۔ ہمیں اپنا ایمان مضبوط اور اپنی آئندہ نسلون کونبی پاک ﷺ کا حقیقی غلام بنانا ہو گا ۔ ان خیالا ت کا اظہار جنرل سیکرٹری مؤ تمر عالم اسلامی و چیئرمین مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایا ز نے بگہار شریف میں دارا لعلوم یعقوبیہ کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات ہفتہ سپورٹس کے اختتام کے موقع پر صاحبزادہ یونس آڈیٹوریم میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ تقریب کے میزبان سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے تمام مہما نوں کا شکریہ ادا کیا ۔ جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سی ڈی اے راجہ خضر حیات ستی ، ڈاکٹر ظفر اللہ بیگ ، ڈاکٹر راجہ عامر عظیم ، فیاض احمد وٹو ، شمس توحید عباسی ، ڈاکٹر عارف قریشی ، حاجی نذیر عباسی ، صاحبزادہ محمد داؤد ، صہیب احمد قاضی ، بابو محمد عارف نے طلباء میں انعامات ، ٹرافیاں اور کیش پرائز تقسیم کیئے ۔ ہفتہ سپورٹس کے بہترین انعقادپر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم شمس توحید عباسی کو خصوصی انعام بھی دیا گیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button