DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; International Day of Persons with Disabilities celebrated in Sui Cheemian

معذور نہیں نام سے پکارا جائے،03دسمبر 2018معذوری کا عالمی دن،ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر مہمان خصوصی

سوئیں چیمیاں،پوری دنیا کی طرح بی ایچ یو میں سی بی آر ،اے پی ایل راولپنڈی کے زیر نگرانی معذوری کا دن منایا گیا،سی بی آر کے ڈاکٹر ز اور عملہ اس دن کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کرتا ہے اور یہاں کے ممبرانکے ساتھ مل کر ان کو سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر جو آج کی تقریب کے حوالے سے مہمان خصوصی تھے ،سی بی آر کی کوششوں جن میں معذور کو سہولیات اور سوئیں چیمیاں میں فلاحی کاموں کے حوالے سے سراہا کہ جس سے یہاں پر باقی علاقوں سے بہتر نمائندگی کی جا رہی ہے اور آنے والے وقتوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بہتر رزلٹ پیش کرئے گی،ڈی ڈی ایچ او گوجرخان ڈاکٹر عمر فاروق،چےئرمین ملک شیر افگن،جنرل کونسلر کامران چیمہ،صدر سی بی آر ڈھوک دل محمد چوہدری ممتاز حسین،چوہدری عبد العزیز،چوہدری محمد ریاض ،ڈاکٹر شہزاد،ڈاکٹر طارق پرویز، ڈاکٹر اشرف عنائت نے بھی آج کے دن پر روشنی ڈالی اور اس میں شریک تمام ممبران کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا،صدر چوہدری ممتاز حسین نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہو ئے بتایا کہ ہم نے سی بی آر کے پلیٹ فارم اور فیملی کے تعاون سے اب تک کئی منصوبے مکمل کئے جو کہ کئی سالوں سے التواء کا شکار تھے مزید کہا کہ سب سے زیادہ کام معذور افراد کی بہالی پر کیا جا رہا ہے،جس کے ثمرات نمایاں ہیں،تقریب کے اختتام پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے سی بی آر کی جانب سے معذور افراد میں،وہیل چےئراور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ،اس موقع پر سی بی آر کا عملہ مسٹر عرفان،مسٹر احسان الحق،مسز ارم تنویر،مسز فرزانہ طاہر،مسزفرحت شہزاد،مسز صبا بابر،مسز ناظمہ اعجاز،مسز صاعقہ اسحاق،مسز اقرا زاہد اور مسٹر جبار فیاض بھی موجود رہے،مہمان خصوصی کی آمد پر سی بی آر کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے،تمام ممبران نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کی بے لوث کوریج کو خراج تحسین پیش کیا۔

Gujar Khan; International Day of Persons with Disabilities ( 3rd December) celebrated in Sui Cheemian, The event was organised by BHU, CBR and APL Rawalpindi, Guest of honour was MPA Ch Javed Kausar.

The annual observance of the International Day of Disabled Persons was proclaimed in 1992, by the United Nations General Assembly resolution 47/3. It aims to promote the rights and well-being of persons with disabilities in all spheres of society and development, and to increase awareness of the situation of persons with disabilities in every aspect of political, social, economic and cultural life. For more please watch the video below…

Show More

Related Articles

Back to top button