DailyNews

Rawalpindi; Over 22 Lakh Rps saved by PTI activist in stopping bribes for gas connections in Chak Bale Khan

چک بیلی خان شہر کی سطح پر100دنوں میں گیس میٹر لگانے میں لی جانے والی 1500تا 2500روپے فی میٹر کی رشوت کو کنڑول کر کے 22لاکھ50ہزار روپے بچائے

قیادت کے دعوؤں پر عمل کرتے ہوئے تحریکِ انصاف چک بیلی کان کے کارکنوں نے بھی اپنی کارکردگی کا اعلان کر دیا وفاقی وزیرِ پٹرولیم کے حلق�ۂ انتخاب سے کوارڈینیٹر چوہدری محمد افضل کی قیادت میں کام کرنے والی گیس صارفین کمیٹی کے چیئرمین حاجی عاشق حسین نے بتایا کہ انھوں نے صرف چک بیلی خان شہر کی سطح پر100دنوں میں گیس میٹر لگانے میں لی جانے والی 1500تا 2500روپے فی میٹر کی رشوت کو کنڑول کر کے 22لاکھ50ہزار روپے بچائے سابقہ دور میں گیس میٹر کے لئے محکمہ گیس کا عملہ گڑھے کھودنے اور سروس و میٹر لگانے کے 1500سے2500روپے تک بطور رشوت لیتے تھے پی ٹی آئی کی حکومت کے ان100دنوں میں غلام سرور خان کے کارکنوں نے اپنی نگرانی میں کل1500میٹر لگوائے اور محکمہ سوئی ناردرن کے عملہ کو ایک پائی رشوت نہ لینے دی جو 1500روپے فی میٹر کے حساب سے ساڑھے بائیس لاکھ روپے بنتی ہے چوہدری محمد افضل کوارڈینیٹر حلقہ پی پی10نے اپنے کارکنوں کو اس شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button