DailyNewsGujarKhan

Mandra; Two hotels on GT road Mandra fined 60,000 Rps on lack of hygiene

جی ٹی روڈ مندرہ کے قریب دوہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر مجموعی طور پر 60ہزار جرمانے

اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفی کا اچانک بازار کاوزٹ اشیاء خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے اور ہوٹلوں اور بیکری میں صفائی میں کے ناقص انتظامات پرمجموعی طور پر 60ہزار روپے جرمانے کئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفےٰ نے گزشتہ روز اچانک بازار کا وزٹ کیا تو کریانہ سٹور پر اشیاء خورد ونوش اور قصابوں کی دکانوں پر گوشت کے ریٹ وغیرہ چیک کئے تو سرکاری نرخ ناموں کو نظرانداز کرنے اور اشیاء خورد ونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں کو جرمانے کئے جبکہ جی ٹی روڈ مندرہ کے قریب دوہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر مجموعی طور پر 60ہزار جرمانے کئے اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری نرخ ناموں کو نمایاں جگہ پرآویزاں کیا جائے اور سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کی جائیں جبکہ قصابوں کو ہدایت کی کہ وہ دکانوں پر جالیاں وغیرہ لگا ئیں اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں

Gujar Khan; Two hotels on GT road Mandra were fined 60,000 Rps on lack of hygiene after raid by assistant commissioner Gujar Khan, Ghulam Mustafa, Other shops were also inspected and fined in Gujar Khan bazaar.

سوار حسین شہید اسٹیڈیم کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس کی بس کے ساتھ ٹکر ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی

Two injured in accident near Sawar Hussain stadium 

گوجرخان ، سوار حسین شہید اسٹیڈیم کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس کی بس کے ساتھ ٹکر ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوہسپتال منتقل کیاریسکیو1122کے مطابق گزشتہ روز سوار شہید اسٹیڈیم کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس عقب سے بس کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے باعث ہائی ایس میں سوار محمد صغیر اور ایک خاتون طیبہ زخمی ہوگئی جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا گیا

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button