Italy; Major immigration changes effecting immigrants in Italy
اٹلی کے امیگریشن قوانین میں تبدیلیاں سلوینی لاء کی چند اہم تبدیلیاں

اٹلی میں آجکل غیر ملکیوں میں عام کیاجانے والا تزکرہ اٹلی کے وزیر داخلہ کا غیرملکیوں کے لئے لایا گیا نیا امیگریشن قانون ہے
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے والے قانون کو غیرملکیوں کے خلاف کہا جاتا ہے
جس میں سب سے پہلے وہ غیر ملکی جو اٹلی میں غیرقانونی داخل ہوتے ہیں اور یورپین یونین کے تعاون سے بنائےگے وہ کیمپ جہاں امیگرنٹس کو رہائش اور بعد میں اٹلی میں رہنے کی اجازت دی جاتی ہے یعنی پرمیسوسجورنو اب بہت مشکل مل سکے گی جو پہلے تقریبا ہراس امیگرنٹس کو دی جاتی تھی جو اٹلی میں داخل ہو جاتے تھے
دوسرا اٹالین شہریت جو اٹلی میں دس سال ریذیڈنس ہونے کے بعد اپلائی کی جاتی ہے اور اس کے بعد دو سال کے عرصے کے بعد دی جاتی تھی یا وہ بھی چار سال لگ جاتے تھے اب یہ مدت بڑھا کر دو سے چار سال کر دی گئی ہے مطلب چار سال کے بعد ہی آپ کوئی قانونی چارہ جوئی کر سکیں گے
اس کے علاوہ پہلے اٹلی گورنمنٹ ایک بار اٹالین شہریت دے کر واپس نہیں لیتی تھی اب وہ غیر ملکی جو اٹالین شہریت حاصل کرنے کے بعد کسی سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا اس سے واپس لی جائے گی
اٹالین شہریت کے لئے پہلے کوئی اٹالین زبان کے ڈپلومہ کی ضروت نہیں تھی مگر اب اس کی ضرورت ہو گی لیکن اس میں بھی کچھ شقیں ہیں جو ابھی کلئیر نہیں ہیں مطلب کچھ لوگوں کو چھوٹ ہوگی جہنوں نے کارتا سجورنو کے وقت اٹالین زبان کا ڈپلومہ پاس کیا ہوا ہے
نارمل سجورنو کارتا سجورنو اور فیملی نلوستا اپلائی کرنے کے لئے کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گی میرے ذرائع کے مطابق اس قانون میں جو سب سے اہم ہے وہ مزید غیر ملکیوں کو اٹلی آنے سے روکنا ہے اس کے ساتھ ساتھ کچھ اور بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں جو اس بل میں شامل کی گئ ہیں جو آپ کی نظر کر دی ہیں