DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Jatli well known murder case verdict, Ali Raza given death sentance

تھانہ جاتلی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ، ملزم علی رضا کو سزائے موت اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا

گوجرخان، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے تھانہ جاتلی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ، ملزم علی رضا کو سزائے موت اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی،مدعی کی طرف سے معروف قانون دان مرزا رمضان پیش ہوئے تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان اعجاز احمد گوندل نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شوہر علی رضا کو سزا موت اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ملزم علی رضا کیخلاف تھانہ جاتلی میں مورخہ 5مئی2010کو تھانہ جاتلی میں ملزم علی رضاکیخلاف اپنی بیوی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہواکہ اس نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا ہے گزشتہ روز عدالت ہذا نے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی

Gujar Khan; The Judge at Gujar Khan court has hiven death senatnce to Ali Raza for murdering his wife, The case was well known in Jatli after Ali Raza murdered his wife with smashing Kollari in to her.

عوام کیلئے دودھ شہد کی نہریں بہانے والوں نے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا

PTI deplored for their 100 days of administration 

تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سودن کی عملی کارکردگی صرف مسخرے پن تک محدود رہی عوام کیلئے دودھ شہد کی نہریں بہانے والوں نے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا ہے قوم کو سوائے مایوسی کے تبدیلی سرکار نے کچھ نہیں دیا ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی راجہ محمد جواد نے پی ٹی آئی حکومت کے سو دن کی کارکردگی کے تناظر میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو تبدیلی کا جھانسہ اور جھوٹے انتخابی وعدے کر کے ووٹ حاصل کئے اب اقتدار میں آکر وہ سب کچھ بھول گئے ہیں راجہ محمد جواد نے کہا کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود جس شخص کو ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ وہ اس ملک کا وزیراعظم ہے وہ کیا خاک اس ملک وقوم کی حالت سدھارے گا مہنگائی اور معاشی بدحالی نے قوم کا بھرکس نکال کررکھ دیا ہے دور دور تک بہتری کی امید نظر نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پہلے سو دن میں بری طرح ناکام اور تیزی سے گراف گرنے والی پہلی حکومت ہے اسے اقتدار میں لانے والے بھی پچھتا رہے ہونگے

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی کے باعث پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے

Waste management company deplored and considered failure in Gujar Khan 

مرکزی انجمن تاجران کے بانی صدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے کہا ہے کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی کے باعث پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے صفائی کا عملہ دفتروں میں بیٹھ کر مفت تنخواہیں بٹور ہا ہے چیئرمین بلدیہ نے بھی اس معاملہ پر ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں حاجی چوہدری محمداقبال نے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر سے کہا ہے کہ وہ اپنے ایم پی اے ہونے کا احساس دلاتے ہوئے شہر بھر میں صفائی کی ابترصورتحال کا نوٹس لے کر متعلقہ محکمہ سے باز پرس کرتے ہوئے حالات بہتر کرائیں اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو شہر سے کچرا اٹھا کر بلدیہ کے دفتر کے سامنے پھینکنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا

گوجرخان ،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی، پولیس نے کارڈرائیور کو گرفتار کر لیا

Driver from Pindi killed in a fatal accident in Gujar Khan 

گوجرخان ،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی، پولیس نے کارڈرائیور کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کالج کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی کار کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار نثار احمد اور عمران زخمی ہوگئے نثار احمد کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس نے کارڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

گوجرخان منشیات کے عادی 45سالہ شخص کی نعش سروس روڈ کے قریب سے برآمد

Body of unidentified drug addict found on service road 

گوجرخان منشیات کے عادی 45سالہ شخص کی نعش سروس روڈ کے قریب سے برآمد، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا تاحال شناخت نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح پولیس کو اطلاع ملی کی سروس روڈکے قریب ایک شخص کی نعش پڑی ہے پولیس نے موقع پر جا کر نعش کو ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق نعش کی شناخت نہ ہو سکی عمرتقریباً 45سال اور منشیات کا عادی تھا

الحاج چوہدری محمد عظیم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد

Al haj Ch M Azeem congratulated on performing Umrah

گوجرخان اتحاد گروپ کے صدر حاجی اصغر قریشی بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب انور مغل عمر اسداللہ ایڈووکیٹ ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ سابق ناظم راجہ عبدالغفور کیانی حاجی حبیب الرحمن وارثی نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما الحاج چوہدری محمد عظیم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button