Chakswari; Millad celebrated at boys high school, Dangri Bhadur
صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں ایک پروقارتقریب
صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں ایک پروقارتقریب بزم ادب کے زیراہتمامنعقدہوئی تقریب کی صدارت صدر معلم خالدمحمودنے کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاتلاوت کلام پاک کی سعادت طالب علم سیدآزادحسین شاہ نے حاصل کی اس موقع پرطلبہ کے درمیان مقابلہ حسن قرات مقابلہ نعت خوانی اورتقریری مقابلہ منعقدہوا مقابلہ حسن قرات میں آویزداودنے اول سیدآزادحسین شاہ ثقلین علی دوم اوراویس پرویز نے سوم پوزیشن حاصل کی مقابلہ نعت خوانی میں محمدثاقب الزمان نے پہلی محمدعمرنے دوم اورمحمدعاطف الزمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقریری مقابلہ میں طلال محمودنے پہلی حسنین علی نے دوسری اورانعام خالدنے تیسری پوزیشن حاصل کی تبارک حسین اورمحمدعمرمدرسین نے بھی ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کے راجہ محمدافسرارشدمحموداللہ دتہ بسمل مدرسین تقریب سے خطاب کیاحاجی چودھری محمدیاسین انچارج بزم ادب اوراللہ دتہ بسمل انچارج بزم ادب گروپ مڈل کلاسز نے نقابت کے فرائض انجام دیے مقابلہ حسن قرات مقابلہ نعت خوانی اوراورتقریری مقابلہ کے جج تھے صدرمعلم خالدمحمودصدرتقریب اوراساتذہ مقررین نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاہے جس طرح آفتاب نکلتاہے توہرشے روشن ہوجاتی ہے اسی طرح رسول اکرم ﷺ روحانیت کی دنیاکاایک ایساآفتاب ہیں جوطلوع ہواتوساری دنیاکی تاریکیاں نورمیں بدل گئیںآپ ﷺ نگاہو ں میں نوربن کرتشریف لائے اوراوردلوں میں سروربن کراترگئے آپ ﷺ وہ عظیم الشان ہستی ہیں جن میں سے زیادہ کسی کی تعریف نہیں کی گئی اورجن سے زیادہ کسی نے اپنے خالق کی تعریف نہیں کی خدا خود جس کانعت خواں ہواورقرآن جس کی کتاب نعت ہوآپ محسن اعظم ہیں رحمتہ اللعالمین ہیںآپ ﷺ پراللہ تبارک وتعالی اپنی رحمت کے خزانے لٹاتاہے اوروہاں سے رحمت ہم پرتقسیم ہوتی ہے حضور نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ ایک ایسی مشعل ہے جس سے تاریکیاں اجالوں میں بدلتی ہیں اورظلمتیں نورکالباس پہنتی ہیں آپ ﷺ کونین کاحاصل ہیں ہماراایمان اس وقت مکمل نہیں ہوسکتاجب تک ہمارے دل میں اپنے مال اولاد اورجان سے زیادہ رسول پاک ﷺکی محبت نہ ہوآج اس دور میں کفرمتحدومنظم ہورہاہے کفروتاریکی چھارہی ہے اسلام کفار کے نرغے میں ہے امت مسلمہ محروم یقین ہے ضرورت اس امرکی ہے رسول مقبول ﷺ کے ار شادات وفرمودات کوزندگی کاسہارااورمشعل بنالیاجائے کیونکہ رسول اکرم ﷺ کی ذات اقدس بے ٹھکانہ انسانیت کاآخری ٹھکانہ ہے آپ ﷺ کی رحمتہ اللعالمینی ہماری نجات کاذریعہ ہے آپ ہماری آنکھوں کانوراوردل سرور ہیںآپ ﷺ کی محبت عین ایمان ہے یہ محبت ایک مومن کی زندگی کاسب سے قیمتی سرمایہ ہے حضور اکرم ﷺ کامحبت کے بغیرایمان کی تکمیل نہیں ہوتی عیدمیلادالنبی ﷺ کے معنی ہیں رسول اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی کادن جوبڑی دھوم دھام شان وشوکت سے منایاجاتاہے 12ربیع الاول کادن وہ مبارک دن ہے جب سرور عالم فخرکائنات حضرت محمدمصطفی ﷺ دنیامیں تشریف لائے تھے یہی وہ روزسعیدہے جب نورحق چمکااورکفروباطل کی تاریکیاں چھٹ گئیں یہ دن دنیابھرکے مسلمانوں کے لئے بے پایاں مسرتوں کاپیغام لاتاہے اورامت مسلمہ شایان شان طریقے یہ دن مناتی ہے حضوراکرم ﷺ سے پہلے دنیاوکفروشرک اورجہالت وگمراہی کی تاریکیوں میں ڈوبی ہوئی تھی حضوراکرم ﷺ نے دنیاکے سامنے خداکاپسندیدہ دین اسلام پیش فرمایاجوایک مکمل ضابطہ حیات ہے اوانسان کے تمام مسائل کوبہترین انداز میں حل کرتاہے اس طرح دنیاایک عالمگیراسلامی انقلاب سے ہمکنارہوئی آپ ﷺ کی سیرت اورتعلیمات پرعمل انسان کے لئے فلاح وکامرانی کاذریعہ ہے حضوراکرم ﷺ کی ا طاعت دراصل خداکی ا طاعت ہے کیونکہ اللہ تعالی نے اپنادین اسلام قرآن مجیدکی صورت میں حضور اکرم ﷺ پرنازل فرمایااورحضوراکرم ﷺ نے اس کے مطابق ایک مکمل نمونہ دنیاکے سامنے پیش فرمایاحضوراکرم ﷺ کی تعلیمات پرعمل کرکے ہم دین ودنیامیں سرخروئی حاصل کرسکتے ہیں اساتذہ اورطلبہ نے تقریب کے انتظامات میں بھرپور حصہ لیا تقریب میں اساتذہ اورطلبہ نے بھرپورشرکت کی تقریب کے لئے بہترین انتظاما ت کرنے پرانتظامیہ کمیٹی کومبارک بادپیش کی تقریب کے کامیاب انعقاد پرصدرمعلم نے اساتذہ طلبہ کومبارک بادپیش کی تقریب کے آخرمیں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی قاری محمداسرار الحق نے دعاکرائی