DailyNewsKahuta

Kahuta; Two police officers injured in a accident in Dhakali

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دکھالی میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں ٹکڑ ۔جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دکھالی میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں ٹکڑ ۔جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گے۔ تفصیل کے مطابق محمد خلیل کانسٹیبل نے بتایا کہ وہ علاقہ مجسٹریٹ کہوٹہ کی عدالت میں نائب کورٹ تعینات ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر گھر سے ڈیوٹی پر آ رہے تھے۔ کہ دکھالی موڑ پر ٹریکٹر نے ٹکر مار دی ۔جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے ۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

Kahuta; Two constables from Kahuta police station were injured and taken to hospital after the motorbike they were riding collided with a tractor in Dhakali.

دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں سالانہ سپورٹس ویک کا آغا زکر دیا گیا

Sports week commences at Dar Al Aloom Yaqoobia, Baghar Shareef

دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں سالانہ سپورٹس ویک کا آغا زکر دیا گیا ۔رنگا رنگ اور شاندار افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی فیاض احمد وٹو ڈائریکٹر سی ڈی اے لاء اسلام آباد اور راجہ خضر حیات ڈائریکٹر سی ڈی اے اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم شمس توحید عباسی تھے ۔ فائنل اور تقسیم انعامات کی اختتامی تقریب2دسمبر بروز اتوارکو بگہار شریف میں ہوگی ۔ جس کی صدارت سنیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور مہمان خصوصی چیئرمین اسلا می نظریا تی کونسل قبلہ ایاز ہونگے ۔ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کے میدان سجانا انتہائی ضروری ہے۔ دارالعلوم یعقوبیہ ہائر سکینڈری سکول بگہار شریف میں تحصیل کہوٹہ ،کلر سیداں و دیگر علاقوں کے سکولوں کے درمیان سالانہ کھیلوں کے مقابلے کرانے پر پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں سالانہ سپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فیاض احمد وٹو ڈائریکٹر سی ڈی اے لاء اسلام آباد اور راجہ خضر حیات ڈائریکٹر سی ڈی اے نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تحصیل سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے مہمانان گرامی کا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں سے تعارف کرایا۔ انکو بتایا گیا کہ 28نومبر سے شروع ہونے والے یہ مقابلے دو دسمبر کو ختم ہونگے۔ اور ان میں ایک درجن سے زاہد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کرکٹ ،والی بال ، جمناسٹک کے علاوہ قراٗت، نعت خوانی مقابلوں میں سرکاری ، پرائیویٹ سکول اور کالجز حصہ لے رہے ہیں ۔اختتامی تقریب میں پوزیشن لینے والوں کو انعامات دیے جائیں گے ۔پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کی خصوصی کاوشوں سے نہ صرف کھیلوں کے فروغ میں پیش رفت ہوتی ہے ۔بلکہ علاقہ بھر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع ملتا ہے ۔

کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی اور ہوٹلوں پر مضر صحت کھانوں کی فروخت پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

Local authorities silent over unhygienic food being sold at hotels 

کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی اور ہوٹلوں پر مضر صحت کھانوں کی فروخت پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔ سبزی ، پھل ، دالیں ، ٹافیاں ، سویٹس اور بیکری کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں ۔ جبکہ من مانے ریٹس اور باسی غیر معیاری ، حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کھا نوں کی فروخت پر افسران بالا ایکشن سے گریزاں ۔ با اثر مقامی شخصیات کی سفارش سے تحریک انصاف کو بد نام کیا جا رہا ہے ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر پنجاڑ چوک ، کوٹلی لنک روڈ ، مٹور روڈ ، مین بازار ، قدیر بازار ، چھنی بازار ، تحصیل چوک ، کلر چوک ، میلاد چوک ، کلر روڈ ، تھانہ روڈ اور شہر سے ملحقہ ایریا میں قانون نام کی کوئی شے کا وجود نہ ہے ۔ دکاندار شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button