محکمہ سوئی گیس کی ہٹ دھرمی بغیر اجازت کے شہری کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی میں ٹی بی ایس نصب کر دی شہری نے جی ایم سوئی گیس کو قانونی نوٹس جاری کر دیا۔ قانونی کاروائی کر نے پر محکمے اور بااثر افراد کی طرف سے شہر ی کوپرچہ درج کرا نے کی دھمکیاں ۔اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے شہری چوہدری علی جندران نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میری ذاتی مالکیتی جگہ ایک کنال دس مر لے جو کہ کرڈیڈ ھ کروڑ سے زاہد کی پراپرٹی بنتی ہے انہوں نے بغیر پوچھے TBSبلکل میر ے گیٹ کے باہر لگا دیا ہے جس کی وجہ سے میرئے گھر کا راستہ بند ہو گیا ہے جہاں میرے گھر کا راستہ بند ہوا ہے وہاں پر اس TBSکی وجہ سے کوئی نقصان ہونے کا بھی خدشہ ہے انہو ں بذریعہ وکیل عبد القادر قریشی ایڈوکیٹ کے محکمہ سوئی گیس کےGMکو لیگل نوٹس جاری کیے جس میں یہ موقف اختیار کیا کہ محکمہ سوئی گیس کے مقامی عملے نے بغیر اجاز ت کے میرے دروازے کے باہر اور میری ذاتی مالکیتی جگہ میںTBSنصب کر دیا ہے جس کے بارے میں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں انہو ں محکمے سوئی گیس کے GMکو بذریعہ نوٹس 7یوم کا ٹاہم دیا ہے کہ وہ اندر سات یو م اس TBSکو ہٹاہیں ورنہ میں آپ کے خلاف دعویٰ دائر کر نے میں قانونی حق رکھتا ہوں جبکہ قانونی کاروائی کر نے پر محکمے اور بااثر افراد کی طرف سے شہر ی علی جندران کو ان کے خلاف پرچہ درج کرا نے کی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی محستب اعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
Kahuta; Ch Ali Jandaran has issued a legal notice to GM Sui gas after Sui Gas dept installed TBS on his private land and blocked his right of public way.
دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں سالانہ سپورٹس ویک کا آغا زکر دیا گیا
Annual Sports week held in Baghar shareef
دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں سالانہ سپورٹس ویک کا آغا زکر دیا گیا ۔رنگا رنگ اور شاندار افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی فیاض احمد وٹو ڈائریکٹر سی ڈی اے لاء اسلام آباد اور راجہ خضر حیات ڈائریکٹر سی ڈی اے اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم شمس توحید عباسی تھے ۔ فائنل اور تقسیم انعامات کی اختتامی تقریب2دسمبر بروز اتوارکو بگہار شریف میں ہوگی ۔ جس کی صدارت سنیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور مہمان خصوصی چیئرمین اسلا می نظریا تی کونسل قبلہ ایاز ہونگے ۔ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کے میدان سجانا انتہائی ضروری ہے۔ دارالعلوم یعقوبیہ ہائر سکینڈری سکول بگہار شریف میں تحصیل کہوٹہ ،کلر سیداں و دیگر علاقوں کے سکولوں کے درمیان سالانہ کھیلوں کے مقابلے کرانے پر پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں سالانہ سپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فیاض احمد وٹو ڈائریکٹر سی ڈی اے لاء اسلام آباد اور راجہ خضر حیات ڈائریکٹر سی ڈی اے نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تحصیل سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے مہمانان گرامی کا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں سے تعارف کرایا۔ انکو بتایا گیا کہ 28نومبر سے شروع ہونے والے یہ مقابلے دو دسمبر کو ختم ہونگے۔ اور ان میں ایک درجن سے زاہد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کرکٹ ،والی بال ، جمناسٹک کے علاوہ قراٗت، نعت خوانی مقابلوں میں سرکاری ، پرائیویٹ سکول اور کالجز حصہ لے رہے ہیں ۔اختتامی تقریب میں پوزیشن لینے والوں کو انعامات دیے جائیں گے ۔پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کی خصوصی کاوشوں سے نہ صرف کھیلوں کے فروغ میں پیش رفت ہوتی ہے ۔بلکہ علاقہ بھر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع ملتا ہے۔