DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Truck stand cabin catches fire

گوجرخان، گزشتہ رات ٹرک اسٹینڈمیں واقع ٹائر پنکچر والے کیبن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

گوجرخان، گزشتہ رات ٹرک اسٹینڈمیں واقع ٹائر پنکچر والے کیبن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ڈیڑھ لاکھ کا سامان جل کر خاکستر ،ریسکیو1122عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پالیا اور آگ کو مزید پھیلنے نہ دیا 

Gujar Khan; Truck stand cabin catches fire at Gujar Khan stand, fire services were called who put the fire out.

فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کی سالانہ بارہویں تقریب

12th Annual Fallah Umat welfare society annual function

فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کی سالانہ بارہویں تقریب تقسیم سکول شوز اور نو منتخب ارکان فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کی حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں گورنمنٹ سکولز ،یونین کونسل قاضیاں بھڈانہ کے مستحق طلباء وطالبات میں سکول شوز تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر فلاح امت قاضی قیصر نے کہا کہ سکولز کے طالبات کو ہر سال ان کی ضروریات کے مطابق تحائف تقسیم کئے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا تقریب کے اختتام پر چوہدری جاوید کوثر نے نومنتخب اراکین جن میں سرپرست اعلیٰ چوہدری صاحبداد،صدر قاضی قیصر محمود ،نائب صدر راجہ محمد شہزاد فنانس سیکرٹری ذاکر محمو دچشتی،جنرل سیکرٹری فضل حسین شاہ ،راجہ زاہد الیاس ،انفارمیشن سیکرٹری نے حلف لیایاد رہے ویلفئیر امت سوسائٹی گزشتہ 11سال سے مختلف سکولوں کے مستحق طلباء و طالبا ت کو کاپیاں ،سکول یونیفارم،سکول شوز،سکول بیگ،سویٹرز،مخیر حضرات کے تعاون سے تقسیم کر رہی ہے،مختلف تنظیموں سے مل کر میڈیکل کیمپس کا انعقادجبکہ فری ڈسپنسری بھی قائم کی گئی ہے

چوہدری راشد ٹوٹل پمپ والے کی والدہ کی وفات تعزیت

Mother of Ch Rashid owner of Total pump passed away

چوہدری راشد ٹوٹل پمپ والے کی والدہ کی وفات پر سابق ناظم راجہ عبدالغفور کیانی مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران چوہدری گل محمد صراف راجہ عبدالصبور کیانی اور سماجی کارکن جلیل کیانی نے دلی تعزیت کااظہار اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button