Rawalpindi; Alcohol dealer arrested living in Chak bale khan
چک بیلی خان پولیس نے کاروائی کر کے شراب فروش کو گرفتار کر لیا
چک بیلی خان پولیس نے کاروائی کر کے شراب فروش کو گرفتار کر لیا دوران ناکہ بندی پولیس نے بلال احمد ولد ظفر اقبال قوم شمسی محلہ عیدگاہ چک بیلی خان کو گرفتار کیاا ور اس کے قبضے سے پانچ لٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ عابد ولد ظفر اقبال چک بیلی خان کے محلہ عید گاہ میں اپنے گھر پر شراب فروشی کا دھندہ کرتا تھا
Rawalpindi; Abid son of Zaffar Iqbal of Mohalla Eid Gha, Chak Bale Khan has been arrested in possession of alcohol and being a dealer.
محکمہ بہبودِ آبادی ضلع راولپنڈی نے بہبودِ آبادی کے پروگرام ایچ ٹی ایس پی کے متعلق عوامی آگاہی مہم کا آغاز
Population Welfare District District Rawalpindi launched Public awareness campaign on HTSP program
محکمہ بہبودِ آبادی ضلع راولپنڈی نے بہبودِ آبادی کے پروگرام ایچ ٹی ایس پی کے متعلق عوامی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ضلعی آفیسر بہبودِ آبادی راولپنڈی محترمہ شیریں سخن نے اس ضمن میں ضلع راولپنڈی کے دفتری و فیلڈ سٹاف کو تیزی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اس سلسلے میں تحصیل آفیسر راولپنڈی اظہر محمود کی زیرِ نگرانی تحصیل راولپنڈی کے فیلڈ سٹاف کی میٹنگ کاا نعقاد ہیڈ آفس راولپنڈی میں کیا گیا جہاں فیلڈ سٹاف کو لوگوں میں ایچ ٹی ایس پی کے متعلق آگاہی فرا ہم کرنے کی حکمتِ عملی تیار کی گئی میٹنگ میں بتایا گیا کہ انسان کی 20تا 35سال کی عمر تولیدی صحت کے لئے بہترین عمر ہوتی ہے عمر کے اس حصے میں پیدا ہونے والے بچے نہ صرف یہ کہ وہ بچے ہی صحت مند ہوتے ہیں بلکہ زندگی کے اس حصے میں خاندان مکمل کرنے والے لوگ عمر کا بقیہ حصہ بھی زیادہ عرصہ تک صحتمند رہتے ہیں بہبودِ آبادی کے ان پروگراموں میں 20تا 35سال کی عمر میں خاندان مکمل کرنے کی افادیت کے متعلق لوگوں مزید اہم مشورے بھی دئیے جائیں گے