Kallar Syedan; Livestock dept held awareness campaign about carton milk in Choa Khalsa
ڈبے کا دودھ مضر صحت،مویشیوں سے انسانوں کو بیماریاں،محکمہ لائیوا سٹاک کی چوآ خالصہ میں آگاہی مہم
چوآ خالصہ تحصیل کلر سیداں،گزشتہ پانچ سالوں سے محکمہ لائیو اسٹاک تحصیل کلر سیداں کی مال مویشی پال خواتین و حضرات کے لئے بہتر ین خدمات،جس میں گھر گھر جا کر مویشی جن میں گائے،بھینس،بکری،گھوڑے،بھیڑاور دوسرے جانور وں کے ساتھ مرغیاں اور پرندے بھی شامل ہیں مفت معائنہ اور مفت ادویات وانجیکشن اور بیماریوں سے بچاؤ کے مفت مشورے دے رہے ہیں،بہترین آگاہی کے لئے محکمہ لائیوا سٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی موبائل ٹرئینگ بس کا انتظام کیا گیا ہے جس سے بچوں اور بڑوں کو ویڈیو کے ذریعے تمام حالات سے آگاہ کیا جاتا ہے،ڈاکٹرز کا کہنہ ہے کہ ڈبے کا دودھ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے،مویشیوں کی صحت کو بہتر رکھنے کے لئے تازہ چارے کا انتظام کیا جائے،جس سے مویشی دودھ کی پیدا وار کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہے گا،محکمہ لائیوا سٹاک نے چوآ خالصہ میں گورنمنٹ سکولز کے ساتھ بحریہ فاؤنڈیشن سکول کے بچوں اور اساتذہ کو مویشیوں اور پرندوں کی صحت کے بارے میں تفصیلات کے ساتھ بریف کیا،اس موقع پر انچارج محکمہ لائیو اسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر مدیحہ طارق،انچارج محکمہ لائیوا سٹاک تحصیل کلر سیداں ڈاکٹر شائستہ ظہور کیانی،محکمہ لائیوا سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر محسن واسق،سماجی شخصیت ڈاکٹر ربنواز راجہ،وٹنری ڈاکٹر جاوید منیر شاہ سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا،تمام خواتین و حضرات ڈاکٹرز کی پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ساتھ معلوماتی گفتگو ملاحظہ فرمائیے۔
Kallar Syedan; Livestock dept held awareness campaign about carton milk in Choa Khalsa and also gave details regarding Nutrition Technologies for Dairy Animals. For full details please watch the video below…