DailyNewsKahuta

Kahuta; Jammat e Islami hold conference in Kahuta

جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام حرمت رسو ل ﷺ کانفرنس

جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام حرمت رسو ل ﷺ کانفرنس۔علمائے کرام،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ حضور پاک ﷺ نے پوری زندگی اپنی امت کی فکر کی حضور پوری پوری رات اللہ تعالیٰ سے امت کی بخشش کی دعا کرتے رہے حضور پاکﷺ معراج پر گے تو امت کی فکر عرفات میں گے تو امت کی فکر قیامت کے روز نفسا نفسی کے عالم میں بھی امت کی فکر انکی سفارش کرینگے جس دن بڑے بڑے فرعون ، نمرود کانپتے ہونگے اللہ تعالیٰ نے کہا جس نے میری پیارے نبی ﷺ کی انتباع کی وہ سرخروع ہو گا حضور ﷺ امتی ہونا اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام حرمت رسو ل ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کہوٹہ راجہ تنویر اختر ، صوبہ پنجاب کے صدر عثمان آقاش ، ابرار حسین عباسی ، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ ، ملک عبدالراؤف و دیگر نے کیا اس موقع پر ایم سے چےء رمین راجہ ظہور اکبر، ممبران ایم سی کہوٹہ جماعت اسلامی کے عہدیداران و کثیر تعداد میں مرد اورخواتین نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ ہر چیز معاف کر دی جا سکتی ہے لیکن گستاخِ نبی ﷺ کبھی بھی نہیں گستاخ رسول ﷺ کی دنیا اخرت میں کوئی جگا نہیں نہ ہی معافی کے قابل سماعت اسلامی کی تمام جدوجہد حرمت رسول ﷺ پر ہے یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل ہوا کوئی قانون میں تبدیل نہیں کر سکتا ۔

ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور اصغر حسین کیانی کے زیر اہتمام گلدستہ رسول ﷺ کمیونٹی ویلفئر سوسائٹی کہوٹہ کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ

Asghar Hussain Kiyani and Dr M Arif Qureshi hold millad function 

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور اصغر حسین کیانی کے زیر اہتمام گلدستہ رسول ﷺ کمیونٹی ویلفئر سوسائٹی کہوٹہ کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منایا گیا ۔تفصیل کے مطابق گلدستہ رسول ﷺ کمیونٹی ویلفئر سوسائٹی کہوٹہ کی طرف سے دو روزہ محفل نعت انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی معروف مذہبی ،سیاسی وسماجی شخصیت صدر انجمن فدایان رسولﷺ ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی نے کی جبکہ اس کے تمام تر انتظامات یوتھ ونگ سی ڈبلیو ایس کے صدرافتخار احمد غوری ، محمد افضال شمسی، ارسلان کیانی ، راجہ فیضان و دیگر نے کی محفل میں خصوصی نعت خطہ پوٹھوہار کے ثنا خوان فیاض عباسی نے پیش کی جبکہ پیر کرامت حسین نے خطاب کیا اس کے علاوہ مقامی ثنا خوان افتخار احمد غوری، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، ارسلان کیانی ، راجہ فیضان ، عمر علی قادری، عمار علی قادری ، محمد افضال شمسی و دیگر نے آقا ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے پروگرام کے انتظامات دی بیسٹ ایونٹس پلانر نے کیے ۔اس موقع پر عاشقان رسول ﷺ نے کثیر تعداد مین شرکت کی ۔

حلقہ پی پی سیون کا حقیقی لیڈر ایم پی اے راجہ صغیر احمد ہے

Realistic leader of PP7 constituency is Raja Sagheer Ahmed, Raja Hamid Mumtaz Janjua

راجہ حامد ممتاز جنجوعہ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی سیون کا حقیقی لیڈر ایم پی اے راجہ صغیر احمد ہے جو حلقے کے عوام کے دلوں میں رچا بسا ہوا ہے۔ حلقے کی غیور عوام کا ساتھیMPA راجہ صغیر احمد علاقے کی عوام کے لیے دل میں ہمددری رکھنے والے عظیم انسان ہیں ان کے والد محتر م سابق ممبر ضلع کونسل حاجی باوا غلام فرید (مر حوم)اور راجہ صغیر احمد کے بڑئے بھائی سابق ممبر ضلع کونسل حاجی راجہ منیر احمد ( مر حوم ) نے ساری زندگی علاقے کی غریب عوام کی خد مت میں گزاری خود راجہ صغیر احمد بھی ہم اہل علاقے کو24گھنٹے مل سکتے ہیں ان کے گھر اور دفتر کے دروازے عوام کے لیے24گھنٹے کھلے رہتے ہیں اور سب سے بڑھ کر کہ راجہ صغیر احمد اپنے حلقے میں ہی رہتے ہیں یہ ناں تو آبپارہ رہتے ہیں اور ناں ہی بنی گالااس لیے ہم اہلیان علاقہ2018میں اپنے محبوب ہر دل عزیز شخصیت خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد آف مٹورکو اپنا ووٹ دے کر پنجاب اسمبلی میں بھیجا ہے تاکہ وہ ہم اہلیان علاقہ کے مساہل حل کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار راجہ حامد ممتاز جنجوعہ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہ راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب جس طرع حلقے کے دورے کر رہے سکولوں ، ہسپتالوں میں جا کر وہاں کے حالات دریافت کر رہے یہ حلقے کی تاریخ میں پہلی مر تبہ ہوا ہے انشاء اللہ ہم اہلیان علاقہ کل بھی راجہ صغیر احمد کے ساتھ آج بھی ان کے ساتھ او ر آنے والے کل میں بھی ان کے ساتھ ہی ہونگے ۔

  

صوبیدار محمد آمین وفات پا گئے۔ ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں کنیسر ستیاں یوسی ہوتھلہ میں ادا کیا گیا

Namaz e janaza of Subaidar M Amin held in Kanaiser Sattian

معروف سیاسی وکاروباری شخصیت اشتیاق احمد ستی کے والد محترم صوبیدار محمد آمین وفات پا گئے۔ ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں کنیسر ستیاں یوسی ہوتھلہ میں ادا کیا گیاان کی نمازے جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ PP-7راجہ صغیر احمد ،چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی ،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہPTIرہنماء راجہ وحیداحمد خان ، چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار ،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی ،ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ ،سید عاطف شاہ بخاری آف ٹنگی ،کونسلر سید صداقت حسین شاہ آف ڈھنگور سیداں ،صدر اڈہ پیر ودھائی راجہ عمران اللہ ،معروف قانون دان راجہ عقیل اختر ایڈوکیٹ ، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ،پٹوار ی راجہ خالد ستی ،انجینئر خالد ستی ، بابو عابد ستی محکمہ ہائی وئے ،معروف شاعر سلطان محمود نیئر ،ٹرانسپورٹر راجہ شوکت مواڑہ ،سابق کونسلر طاہر ایوب آف مواڑہ ،ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ بن ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button