Kallar Syedan; Assistant commissioner Kallar Syedan office 34 out of 39 jobs still left vacant
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے دفتر میں 39میں سے 34آسامیاں خالی پڑی
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے دفتر میں 39میں سے 34آسامیاں خالی پڑی ہیں ،پورے دفتر او ر عدالت کواسسٹنٹ کمشنرکے علاوہ تین جونئیر کلرک اور دو نائب قاصدین چلا رہے ہیں ۔حکومت پنجاب نے دفتر کے لیے 39آسامیاں منظور کر رکھی ہیں 17نائب قاصدین میں سے صرف 2تعنیات ہیں 15آسامیاں خالی ہیں ،اسٹینو اور اسسٹنٹ کی ایک ایک ،سینئر کلرک کی دو ،جونئیر کلر ک کی سات اور ڈرائیور کی دو آسامیں خالی ہیں کلاس فور ملازمین کی چھ منظور شدہ آسامیوں پر سرے سے کوئی تعنیاتی عمل میں نہیں لائی گئی اس طرح ا ے سی کلر سیداں کے دفتر کو صرف تین جونئیر کلرک چلا رہے ہیں ۔کلر سیداں میں اسسٹنٹ کمشنر کا اپنا کوئی سرکاری دفتر ہے نہ رہائش گاہ یہ دفاتر کلر سیداں کی یونین کونسل کی عمارت میں عارضی طور پر کام کر رہے ہیں ۔
Kallar Syedan; Assistant commissioner Kallar Syedan office 34 out of 39 jobs still left vacant and only five junior clerks are running the office in amazing revelations. Their was other bizarre information that the assistant commissioner did not even has official office and was working temporary in a union council building.
پی ٹی آئی کے تنظیمی وفد کی اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی اور چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید سے ملاقاتیں
PTI Delegation from Kallar Syedan meet with Khalid Rashid
پی ٹی آئی کے تنظیمی وفد کی اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی اور چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید سے ملاقاتیں ،عوامی مسائل پر گفتگو اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔وفد کی قیادت پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید نے کی ،وفد میں محترمہ نبیلہ انعام ،راجہ محمد بلال اور عاقب علی شامل تھے ۔وفد نے افسران سے کہا کہ وہ ادارو ں کی بہتر کار کردگی کو حکومتی نیک نامی سمجھتے ہیں اور اس کے لیے انتظامیہ کو اپنے پورے تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ہم عوام سے کئیے گئے انتخابی وعدوں کی تکمیل چاہتے ہیں اور سرکاری افسران حکومتی پالیسیوں کے شفاف نفاز کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کریں ،خواتین سائلین کے مسائل پر فوری توجہ دی جائے ۔کارکردگی سے تبدیلی محسوس ہونی چاہئیے ،وفد نے زور دیا کہ پنجاب بھر کی طرح کلر سیداں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن ہونا چاہئیے سرکاری آراضی پر قبضے کی ہر گز حمایت نہیں کریں گے اور وہ اس سلسلے میں اعلی حکام سے بھی رجوع کریں گے۔
چوکپنڈوری میں چھاپہ مار کر دو بھائیوں عامر بھٹی اور ناصر بھٹی کو مین لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے کے الزام میں استعغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔
Two brothers from Chaukpindori arrested for stealing electricity
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی کی ہدایت پر محکمہ مال اور واپڈا کی مشترکہ ڈیٹکشن ٹاسک فورس نے ایس ڈی او اشتیاق گوندل کی سربراہی میں پیر کے روز چوکپنڈوری میں چھاپہ مار کر دو بھائیوں عامر بھٹی اور ناصر بھٹی کو مین لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے کے الزام میں استعغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔دریں اثناء ٹاسک فورس نے ڈریال میں بھی بجلی چوری کرنے کے الزام میں جہانگیر خان کیخلاف استغاثہ مرتب کیا ہے۔چوآ خالصہ سب ڈویژن کے صارفین نے بھی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پنڈوری لوہاراں کی ہیڈ مسٹریس شاہدہ پروین اپنی 33 سال سے زائد کی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئیں
Headmistress Shaida Parveen retires after 33 years of service in education
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پنڈوری لوہاراں کی ہیڈ مسٹریس شاہدہ پروین اپنی 33 سال سے زائد کی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئیں۔ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین یوسی گف راجہ فیصل منور اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں سمیرہ اور دیگر نے شرکت کی اور ان کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا۔
کلر سیداں کے سیاسی سماجی اور تاجررہنماؤں نے ایس ایچ اوکلرسیداں ظہیر احمد بٹ کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد
SHO Kallar Syedan Zaheer Ahmed Butt congratulated for his contributions
کلر سیداں کے سیاسی سماجی اور تاجررہنماؤں نے ایس ایچ اوکلرسیداں ظہیر احمد بٹ کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے ۔چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ،انجمن تاجراں کلر سیداں کے مرکزی سرپرست اعلی چوہدری زین العابدین عباس،صدر راجہ ظفر محمود،جنرل سیکرٹری راجہ اظہر سلطان،پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سرپرست اعلی فیاض کیانی،ممبر ایم سی کلر سیداں عاطف اعجاز بٹ اور دیگر نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کرنے پر ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کی کارکردگی کو سراہااورانہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
شاعر سید جواد علی گیلانی کی شادی کی خوشی میں دو دسمبر بروز اتوار دن دو بجے جناح حال کلر سیداں میں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہو رہا ہے
Poetry evening to be held on marriage of poet Syed Jawad Ali Gillani
کلر سیداں کی ادبی تنظیم نوائے سخن کے زیر اہتمام نوجوان شاعر سید جواد علی گیلانی کی شادی کی خوشی میں دو دسمبر بروز اتوار دن دو بجے جناح حال کلر سیداں میں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر کریں گے جبکہ معروف دانشور علامہ سید ثاقب اکبر مہمان خصوصی ہوں گے ۔تقریب سے ملک کے نامور شعرا کرام ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔