DailyNewsKahuta

Kahuta; Eid millad un nabi function held at Dar alaloom Qadria Jillania in Jiora

دارلعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں مہتمم ادارہ مولانا ڈاکٹر آصف القادری کے زیر اہتمام عیدمیلاد النبی ﷺ

دارلعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں مہتمم ادارہ مولانا ڈاکٹر آصف القادری کے زیر اہتمام عیدمیلاد النبی ﷺکی پرنور محفل و مقابلہ نعت سینکڑوں افراد کی شرکت ۔چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض ،وائس چیئرمین سردار طاہر محمود ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار شاہ روم سمیت علاقے بھر کی سیاسی ، سماجی ، مدہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری ، معروف عالم دین مولانا قاری عزیز حیدر،مولانا حافظ غلام یونس قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولات باسعادت کسی نعمت سے کم نہیں اسلام مکمل ضابطہ اخلاق ہے آپﷺ نے جہالت کے خاتمہ اور انسان کو انسانیت کادرس سکھایا انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں سرکاردو عالم ﷺ کے بتائے ہو ئے راستے پر چلنا ہو گا اسی میں ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے قرآن اور سنت پر عمل پیرا ہوں ، ہمیں حق و سچ کا ساتھ دینا ہو گا حضور ﷺکی سیرت طیبہ پر عمل کر کے ہم سارے مسائل کا حل کر سکتے ہیں اور رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی بعثت پوری انسانیت پوری انسانیت کے لئے رحمت اور بخشیں کا ذریعہ ہے حضور ﷺ توحید اور ایمان کی روشنی لے کر آئے جس سے سارا عالم منور ہو گیا عرب میں رونما ہو نے والے اس عظیم انقلاب کا راز آپﷺ کی تعلیمات ہی تھیں جس پر عمل کر کے اہل ایمان کے دل باہمی محبت کے جذبات سے لبریز ہو گئے حضورپاکﷺ کے دامن سے وابستہ ہیں وہ امن والے ہیں اور ان امن والوں کا ہی انتہا پسندی اور دہشت گردی سے دور دور تک کو ئی تعلق نہیں ہم حضور پاک ﷺ کا میلاد مناکے اللہ تعالیٰ کی تو حید کا اعلان کر تے ہیںآقاکریم ﷺ کی آمد سے ہی کل کائنات میں رونقیں اور بہاریں آئیں انیانیت پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا انعام یہ ہے کہ اس نے حضرت محمدﷺ کو ہماری رہنمائی کے لئے دنیا میں بھیجا آپ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے آپ ﷺ نے ہمیں ایک مکمل ضابطہ حیات دیا ہے جس کے مطابق زندگی گزارنے سے ہماری زندگی بھی بہتر ہو تی ہے اور آخرت بھی سنورجا تی ہے ۔آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی ،مقابلہ نعت میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ثناء خوانوں میں نقد انعامات تقسیم کیا گیا اور تمام شر کاء محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے محکمہ انٹی کرپشن کو درخواست دے دی گئی

Report submitted to anti corruption dept about health dept Kallar Syedan

محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے محکمہ انٹی کرپشن کو درخواست دے دی گئی ۔محکمے میں ادویات،اشیائیہ ضروریہ کی خریدو فروخت اور تنخواہیوں میں بڑھے پیمانے پر خرد برد کیا گیا ہے جس میں تحصیل کہوٹہ کے تمام بی ایچ یو کا سامان بھی شامل ہے ۔تفصیل کے مطابق محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ میں سابقہ چند سالوں میں ہونے والی ہائی پیمانے پر کرپشن کے حوالے سے کہوٹہ کے ایک زمہ دار شہری نے محکمہ انٹی کرپشن میں بمعہ ثبوت در خواست جمع کر دی ہے جس میں تحصیل کہوٹہ کے تمام BHUکی ادویات ،اشیائے ضروریہ کی خریداری میں خرد برد اور تنخواہیوں میں ہونے والے گھپلے شامل ہیں ۔ معززین علاقہ نے محکمہ انٹی کرپشن نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

یونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی کے والد محتر م محمد آمین ستی وفات پا گئے

Mohammad Amin Satti passed away in Kanaser Sattian

ونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی کے والد محتر م محمد آمین ستی وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ آج مورخہ 27نومبربروزمنگل دن 11بجے ان کے آبائی گاؤں کنیسر ستیاں میں ادا کیا جا ئے گا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button