Kahuta; Dr Sajid Ur Rehman at the inauguration ceremony of travel agency branch in Kahuta bazaar
پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے کہوٹہ شہر میں صاحبزادہ عمار ہاشم اور حسنات عظیم جنجوعہ کی جانب سے ٹریولز ویز ٹریول ایجنسی کے کہوٹہ برانچ کے افتتاح کے موقع پر منعقد محفل میلاد کی تقریب سے خطاب
ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین بگہار شریف پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے کہا ہے ۔کہ خدا کی وحدا نیت اور توحید کے لیئے رسول اللہ ﷺ انتہائی تکلیف دہ مناظر ، مقامات اور مراحل سے گزرے ۔ طائف کے بازار میں آپ ﷺ پر پتھر پھینکے گئے ۔ آپ ﷺ کے چچا کا کلیجہ چبایا گیا ۔خدا کی قر بت کے لیئے آپ ﷺ تک پہنچنا ضروری عمل ہے ۔ محمد ﷺ کی ذات ہمارے لیئے خشت اول اور ہمارے دین کی بنیاد ہے ۔اسلام ذات مصطفی کے گرد طواف کرتا نظر آتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار مفکر اسلام اور ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے کہوٹہ شہر میں صاحبزادہ عمار ہاشم اور حسنات عظیم جنجوعہ کی جانب سے ٹریولز ویز ٹریول ایجنسی کے کہوٹہ برانچ کے افتتاح کے موقع پر منعقد محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انتہائی خوبصورت آواز میں صاحبزادہ عمیر ہاشم نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا ۔ جبکہ تقریب میں صا حبزادہ عزیر ہاشم ، ممتاز سینیئر قانون دان ایڈ ووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ ، ڈاکٹر عا رف قریشی ، راجہ ارشد سماجی رہنما ، راجہ عنصر عظیم ، راجہ خضر حیات ستی ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے ، راجہ داؤد ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم شمس توحید عباسی ، وکلاء ، صحافیوں ، سیاسی و سماجی شخصیات ، اساتذہ اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف کا کہوٹہ آمد کے موقع پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیا ۔ اور پھلوں کی منوں پتیاں نچھاور کی گئیں ۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت کیپٹن (ر) شبیر عباسی کے بیٹے فراز شبیرعباسی کی شادی ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ کی صاحبزادی سے انجام پائی
Wedding of Faraz Shabbir Abbassi celebrated in Kahuta
کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت کیپٹن (ر) شبیر عباسی کے بیٹے فراز شبیرعباسی کی شادی ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ کی صاحبزادی سے انجام پائی ۔ ولیمہ کی تقریب میں سابق تحصیل نائب ناظم کہوٹہ راجہ ریاض احمد ، سابق ناظم جاوید اقبال عباسی ، چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی ، چیئرمین دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاوری ، پریس کلب کہوٹہ کے سعید افضل چوہان ، راجہ عمران ضمیر ، راجہ قمر یعقوب اور دیگر بڑی تعداد میں علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات کونسلروں بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی ۔
کہوٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے اور قانون کی پاسداری کرانے کے لےئے سی ٹی او راولپنڈی نے کہوٹہ لفٹر فراہم کر دیا
Lifter provided to traffic authorities in Kahuta
کہوٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے اور قانون کی پاسداری کرانے کے لےئے سی ٹی او راولپنڈی نے کہوٹہ لفٹر فراہم کر دیا۔ جسکو ٹریفک انچارج مرزا خرم کے حوالے کر دیا گیا۔ابتدائی طور پر لفٹر نے کام شروع کر دیا ہے ۔نو پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔ابتدائی طور پر لفٹر نے کام شروع کر دیا ہے ۔