DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Fatal accident near sports stadium, one dead and two injured

گوجرخان ٹریفک حادثہ ،جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق

گوجرخان ٹریفک حادثہ ،جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ڈھوک جٹال ،کلیال کے رہائشی ضیاء الرحمن اور آفتاب احمد اپنے موٹر سائیکل پر گوجرخان شہر آرہے تھے کہ اسٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل اورکار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں کار میں سوار خاتون بشیراں بی بی ساکن جلالپور اور دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ریسکیو1122کا عملہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچایا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکے بعد ضیاء الرحمن اور آفتاب کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا جہاں آفتاب احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا 

Gujar Khan; Zia Ur Rehman and Aftab Ahmed of village Dhok Jatal, kalyal were riding their motorbike near sports stadium, when they were struck by on coming car, Both men were taken to hospital but Aftab Ahmed died from his injuries.

گوجرخان، تحریک لبیک کے متعدد کارکنوں کو پولیس تھانہ گوجرخان جاتلی اور مندرہ نے گرفتار کرلیا

Tehreek e labbaik activist arrested by Mandra and Jatli police 

گوجرخان، تحریک لبیک کے متعدد کارکنوں کو پولیس تھانہ گوجرخان جاتلی اور مندرہ نے گرفتار کرلیااے ایس پی گوجرخان عمرعباس ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک رفاقت حسین پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سارا دن چوک گوجرخان میں موجود رہے پولیس نے رات سے ہی تحریک لبیک کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑشروع کرد ی تھی سرکل گوجرخان جاتلی اور مندرہ سے مجموعی طور پر 32کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد گوجرخان کے عوام کے مطالبے کو پورا کریں

Railway Minister Sheikh Rashid asked to fulfil demands of Gujar Khan commuters 

گوجرخان ریلوے اسٹیشن پر 102ڈاؤن ریل کار کا اسٹاپ بحال کر کے گوجرخان کے عوام کو بھی ریل کی سفری سہولیات میسر کی جائیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد گوجرخان کے عوام کے مطالبے کو پورا کریں عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان ریلوے اسٹیشن پر 102ڈاؤن ریل کار کا سٹاپ بحال کیا جائے گوجرخان اور گرد ونواح کے عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ ریل کار کے اسٹاپ کو بحال کرنے سے ان کو ریلوے کا معیاری سفر کی سہولت میسر ہوگی وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اس عوامی مطالبے کو پورا کریں

محمد افضل ولد حاجی غلام حیدر سکنہ جھنگی پھیرو تحصیل گوجر خان نے میڈیا سے گفتگو

M Afzal of Janggi phero briefs media

پی ٹی آئی حکومت کے تبدیلی کے دعوے ہوا میں تحلیل ہوگئے،ای او بی آئی میں پنشن کلیم جمع کرانے والے کئی مہینے گزرنے کے باوجودبھی پنشن حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے،بزرگوں کو ریٹائر منٹ کے بعد انکا حق حاصل کر نا محال ہوگیا ہے،عمر رسیدہ افراد کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان،معاون خصوصی زلفی بخاری اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق محمد افضل ولد حاجی غلام حیدر سکنہ جھنگی پھیرو تحصیل گوجر خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 60سال کی عمر پوری ہونے پر تمام متعلقہ کاغذات کیساتھ پنشن کلیم فارم نمبر IDR-20798مورخہ25اگست 2017ء کو اسلام آباد آفس میں جمع کرایا ،میرا فارم نمبرPRO2A،ای او بی آئی نمبر650-OG-042661اورمیرا شناختی کارڈ نمبر 42401-1304223-1ہے۔اس بڑھاپے میں جب مجھے اپنے علاج اور دیگر ضروریات کیلئے پیسوں کی اشد ضرورت ہے تو ای او بی آئی کا عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور میرا پنشن کلیم منظور کرنے کی بجائے جب بھی آفس جاؤں تو کہتا ہے کہ ابھی کیس پراسیس میں ہے،میرا وزیر اعظم پاکستان سے سوال ہے کہ کہا یہ پراسیس میری موت کے بعد مکمل ہوگا،مجھے اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے ابھی پیسوں کی ضرورت ہے،خدارا میرا کیس منظور کر کے مجھے پنشن کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر میرا کلیم جلد منظور نہ ہوا تو میں ہیڈ آفس کے سامنے خود سوزی کر لوں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button