DailyNewsHeadline

London; Thousands attend eid millad un nabi procession in Slough

سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام سالانہ جلوس بسلسلہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سلاو میں منعقد ہوا-

سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس سلاو میں منعقد ہوا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام سر زمین سلاو میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں بڑا جلوس منعقد ہوا ۔ حسب روایت جلوس ساڑھے دس بجے سالٹ ہل پارک سے قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ اور دعا کے ساتھ شروع ہوا جس میں مردوں عورتوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہر طرف سے نعروں کی آوازیں سنائی دے رہی تھی جگہ جگہ جلوس میں شرکا کے لیے فوڈ ڈرنکس اور سموسے پکوڑوں کے سٹال لگے ہوئے تھے اور جلوس میں شرکا کو گرم گرم چائے سموسے پکوڑے چاول وغیرہ تقسیم کیے گئے جلوس حسب روایت سٹوک پوجز لین سے ہوتا ہوا ایلمین اور شگ کاف لین سے ہوتا ہوا ویکسم روڈ کے راستے ڈاہمند روڈ مسجد میں اختتام پذیر ہوا اور جلوس کی اختتامی دعا بھی کی گئی ۔ جلوس میں مردوں کے علاوہ عورتوں اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ہر طرف سے درودو سلام اور نعت مبارک کی آوازیں سنائی دیتی رہی پچھلے سال کی طرح اس سال جلوس میں شرکا کی تعداد زیادہ دیکھنے کو ملی ۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم نے ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس کی مکمل کوریج کی اور لوگوں سے جلوس کے حوالے سے انٹرویوز بھی کیے ۔ ہر چہرہ خوش دکھائی دے رہا تھا ۔ پولیس کی نفری بھی جلوس کے شرکا خو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جلوس کے ساتھ ساتھ شامل رہی امیر جنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمبولینس سروس بھی جلوس میں شامل تھی ۔ جلوس جو کے ساڑھے دس بجے شروع ہوا اور بارہ کے بعد ڈاہمند روڈ مسجد میں اختتام پذیر اس کے بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور ایک شاندار جلسہ بھی منعقد ہوا جس میں علما کرام اور نعت خواں حضرات نے اپنی اپنی حاضری لگوائی اختتامی دعا کے بعد وسیع پیمانے پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔ سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد کی انتظامیہ نے جلوس اور جلسہ میں تعاون کرنے ہر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ اور ان تمام احباب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئ جنہوں نے اس میں حصہ لیا۔

London; Thousands of men women and children attended eid millad un nabi procession in Slough, The procession organised by Islamic trust Diamond road Slough under the guidance of Sufi Mohammad Afzal of Gujar Khan. The Slough procession is one of the largest millad procession in UK. For more please watch the video above…

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button