Kallar Syedan; Visiting family from Karachi injured in a accident near sakot
کلر سیداں سے کراچی جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ،گاڑی میں سوار دو بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی
کلر سیداں سے کراچی جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ،گاڑی میں سوار دو بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔یہ افراد کراچی سے آئے تھے اور پانے عزیزوں سے ملاقات کے بعد اپنی گاڑی ویگو میں کراچی کے لیے روانہ ہوئے ہی تھے کہ سکوٹ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ۔جس کے نتیجے میں ڈرائیور اسماعیل سمیٹ محمد صائم ،علی اور بلقیس شدید زخمی ہو گئیں ۔1122کلر سیداں نے انہیں ریسکیو کیا اور ٹی ایچ کیو میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں سے ڈرائیور اور بچوں کو حالت بہتر ہونے پر گھر بھیج دیا گیا جبکہ خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔
Kallar Syedan; A family were visiting Mamyal and had arrived from Karachi, The car they were travelling hit a tree near Sakot Morr, Amongst injured were driver Ismail, M Saim, Ali and Balkees. Who were admitted to hospital but were discharged after getting medical help.
Pictures by Anwar Ul Haq Raja
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں منعقدہ میلاد النبی ﷺ کی تقریب
Millad function held at boys degree college in Kallar Syedan
پروفیسر انوار السلام قریشی نے کہا کہ توہین رسالت کی جس نے بھی جسارت کی ہے وہ نہ صرف اس دنیا میں رسوا ہوا گا بلکہ قیامت والے دن بھی رسوائی اس کا مقدر ہو گی۔انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں منعقدہ میلاد النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی اطاعت فلاح و کامیابی کی ضمانت ہے۔نبی کریم ﷺ روح کائنات ہیں،امت کی پہچان خالق کائنات سے نہیں بلکہ اپنے نبی کے وجود سے ہے۔ حضورﷺ ہی مقصود کائنات ہیں۔کالج کے پرنسپل رانا نعیم شاہد نے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ خواب میں انہیں تین بار نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی ہے۔
حافظ شاہد محمود چشتی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ موہڑہ وینس کنوہا میں ہوئی
Wallima ceremony of Hafiz Shahid Mahmood Chsihti held in Morra Vaince
مسلم لیگ (ن) یوسی کنوہا کے لیگی رہنما صوبیدار میجر ریٹائرڈ محمد لطیف کے فرزند حافظ شاہد محمود چشتی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ موہڑہ وینس کنوہا میں ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، راجہ صغیر احمد، محمود شوکت بھٹی،محمد اعجاز بٹ سمیت بلدیاتی نمائندوں،سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈھوک منڈھار کے راجہ وسیم اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wallima ceremony of Raja Wasim Akhtar held in Dhok Mandhar
ڈھوک منڈھار کے راجہ وسیم اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دعوت ولیمہ میں وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری ضیارب حسین منہاس، حافظ سہیل اشرف ملک، عابد حسین زاہدی، لطیف بھٹی، چوہدری نعیم بنارس، محمد یونس بھٹی، الطاف زرگر، جنید بھٹی، شہباز بھٹی، راجہ محمد یامین ، انسپکٹر ملک اللہ یار، عمران مظہر اور دیگر نے شرکت کی ۔
مطلوب حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک ڈھیری میں ہوئی
Matloob Hussain passed away in Dhok Deri
سابق کونسلر شاہد جمیل عباسی کے خسر اور گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں کے مدرس کاشف سعید عباسی کے نانا مطلوب حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک ڈھیری میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، محمود شوکت بھٹی، چوہدری ظہیر الحق، چوہدری ضیارب حسین منہاس، شیخ حسن ریاض ، راجہ ظفر اقبال، اشفاق کیانی، احسان الحق قریشی، سردار صلاح الدین احمد، ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی ۔