اے ایس پی تھانہ کہوٹہ سر کل کلر سیداں سعود خان اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ راجہ ندیم ظفر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں کرایم ریٹ کو زیرہ پر لے آہیں گے ،بڑھے منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی کہوٹہ شہر کو گاڑیوں کے ناجائز اڈوں سے نجات دیلاہیں گے ان خیالات کا اظہار اے ایس پی تھانہ کہوٹہ سر کل کلر سیداں سعود خان اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ راجہ ندیم ظفر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سنیئر افسران کو کہہ کر کہوٹہ شہر کے لیے فورک لفٹر لے کر ٹریفک پولیس کے حوالے کر دیا تاکہ کہوٹہ شہر میں غلط پارکنگ کر نے والوں کے خلاف کاروائی ہو سکے ان کے علاوہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک آگائی مہم شروع کر رہے ہیں جس میں ایک خاص مدت کے دوران بغیر ہلمٹ اور بغیر لائنس نو عمر لڑکوں کے لیے وارنگ جاری کی جارہی ہے اس کے بعد بغیر ہلمٹ اوربغیر لائنسس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گئی ۔انہوں نے صحافی اس آگائی مہم میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام تک آگائی پہنچ سکے اور مجھے یقین ہے کہ میڈیا اور ہم مل جل کر قانون کے ہاتھ مزید مضبوط کر یں گے ۔
کہوٹہ کے علاقہ ٹیری اور کلاہنہ راجگان میں عید میلاد النبی ؐ پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا
Millad procession held in Teri and Kalana Rajgaan
کہوٹہ کے علاقہ ٹیری اور کلاہنہ راجگان میں عید میلاد النبی ؐ پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔جلوس کی قیادت جنرل کونسلر راجہ فیصل محمود ،حافظ سرفراز چشتی ،حافظ احسن عباس چشتی ،ملک ظفر آف ٹیری ،آصف محمود کلیامی ،ساہیں خضر محمود نے کی جبکہ جلوس کی ڈیرہ مشتاق شاہ بازار آمد پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی نے پر تباک استقبال کیا اور ان کے چچا جان معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے تمام شر کا ء میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر حافظ سرفراز چشتی نے آقائے نامدار ﷺ کی سیرت پاک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے۔رسول پاکﷺ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔جشن عید میلاد النبیﷺ منانا ایمان کا تقاضا ہے ۔اس موقع پرحافظ احسن عباس چشتی اور دیگر مقررین نے بھی سیرت پاک ﷺ پر روشنی ڈالی۔میلاد شریف کی محفل میں جنرل کونسلر راجہ فیصل محمود ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی سمیت شمع رسالت کے پروانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں اور معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کادورہ کہوٹہ
Ex PM Shahid Khaqan Abbassi visits Kahuta region
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کادورہ کہوٹہ۔ دربار عالیہ منیند شریف کے گدی نشین ساہیں محبوب صابری کی وفات پر اظہار تعزیت مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ ساہیں محبوب صابری کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدا لقدوس عباسی ، چیئرمین ایم سی کہوٹہ حاجی راجہ ظہور اکبر ، جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد آف نتھوٹ ، نوجوان لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، طاہر محمود ستی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے صاحبزادگان ساہیں خالد محبوب صابری ، ساہیں زاہد محبوب صابری ، ساہیں طاہر محبوب صابری اور ساہیں شاہد محبوب صابری سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی ۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ساہیں محبوب صابری ایک نیک دریش انسان تھے انہوں نے ساری زندگی اللہ پاک کی مخلوق کی خدمت میں گزاری ان کی وفات سے خطہ پوٹھوار کی عوام ایک نیک مخلص اللہ والے سے محروم ہو گے ہیں ۔
چےئر مین یو سی مواڑہ میجر عبدالراؤف راجہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
Major Abdul Rauf Janjua holds conference with media
چےئر مین یو سی مواڑہ میجر عبدالراؤف راجہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی مسلم لیگی تھا اب بھی ہوں تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں یونین کونسل مواڑہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس کا منصوبہ مکمل ہوا جس پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشکور ہیں دس سال میں یو سی مواڑہ میں جتنی ترقی ہوئی اس سے زیادہ میں ڈیڑھ سال میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کرائے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی ہے گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول اور بوائز مڈل سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی کا درجہ دیا علاقہ سے منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے جسکا عوام سے وعدہ کیا تھا منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے چند روز قبل بھی تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرایا ان خیالات کا اظہار چےئر مین یو سی مواڑہ میجر عبدالراؤف راجہ نے یو سی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سیکرٹر ی فہیم کھٹڑ اور کونسلر راجہ احسان ،عاصی جنجوعہ ،راجہ خورشید،خاور ریاض قادری ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے میجر عبدالراؤف راجہ نے کہا کہ میں نے عوام کی مشاورت سے سیاست میں حصہ لیا آئندہ نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں بھی بھرپور حصہ لونگا ایم پی اے نے ساٹھ لاکھ روپے کے فنڈز دیے ہیں جس سے جنجور کی سڑک تعمیر ہو گی چالیس سالوں سے بند گڑھیٹ کی سڑک تعمیر کرائی آج تک یو سی فنڈ سے ایک روپیہ بھی اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا یو سی دفتر کو اس قابل بنایا کہ عوام آکر بیٹھیں اور خوشی محسوس کریں بلا تفریق خدمت جاری رہے گی ۔