DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Millad function held at boys high school in Qazian

گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں میں ایک محفلِ میلادالنبیﷺ

گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں میں ایک محفلِ میلادالنبیﷺ کا انعقاد ہوا جس میں طلبا کے مابین نعت خوانی وتقاریری مقابلے ہوۓ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے طالبعلم حافظ اقصد مجید نے کیا جبکہ دربار ِرسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کا شرف معلم طالب حسین چشتی کے حصے میں آیا اس تقریب میں ججز کے فرائض مدرسین مرزا عابد محمود ، طالب حسین چشتی اور سابق طالب علم زاہد حفیظ نے سنبھالے ججز کے فیصلے کے مطابق نعتیہ مقابلے میں محمد ریحان نے اول جبکہ عقیب علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی تقریری مقابلہ میں احسان الحق اول اور معین مغل دوم قرار پائے_ تقریب سے مدرس مبین اختر،ماسٹر گلفراز خان،مرزا شہزاد منیر ایڈووکیٹ ہیڈ ماسٹر محمد ارشد قادری صاحب اور راقم الحروف نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے نبی پاک کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ،دیگرمہمانان گرامی میں چیئرمین یو سی قاضیاں چوہدری ناصر تاج،قاضی عتیق الرحمن،راجہ عثمان بھٹی ،جرنلسٹ قاضی کلیم احمد آغا،بابو اختر،محمد اشفاق ،زاہد حفیظ ،عدنان سخاوت شامل تھے مہمانان گرامی نے اپنے دستِ مبارک سے پوزیشنز ہولڈرز کو نقد انعام اور کپ دیۓ تقریب کے اختتام پر محمد ارشد قادری صاحب نے سابق ہیڈ ماسٹر نامور ماہرِ تعلیم محمد افضل صاحب جو تقریب میں مدعو تھے مگر خرابیء صحت کی بنا پر تقریب میں شمولیت نہ کرسکے ان کی صحت اور انکی زوجہ مرحومہ کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ساتھ اجتماعی دعائے خیر کی اور بعد ازاں طلباء میں لنگر تقسیم کیا گیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button