دو ماہ قبل ماڈل تھانہ روات کے علاقہ سے اغواء ہونے والے 35 سالہ حافظ قرآن کو روات پولیس تاحال بازیاب نہ کروا سکی لواحقین غم سے نڈھال ناقص تفتیش پر عدم اطمنان کا اظہار آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے انصاف کی اپیل تفصیلات کے مطابق پنج گراں ساگری کے رہائشی خرم شہزاد نے بتایا کہ میرے بھائی حافظ نعمان طارق کو 24 ستمبر کی رات موٹرسائیکل سمیت نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کر لیا جس پر ہم نے تھانہ روات تحریری درخواست دی مگر اسکے باوجود دو ماہ گزر چکے ہیں ہمارے مغوی بھائی کا تاحال کسی قسم کا سراغ نہ مل سکا ہے آئے روز بھائی کی بازیابی کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر کہیں سے انصاف نہیں مل رہا انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی پنجاب سے فوری انصاف اور بھائی کی بازیابی کی اپیل کی ہے ۔
Rawalpindi; Rawat police have so far failed to find abducted Hafiz e Quran Noman Tariq of village Sagri Panjgaran who was abducted two months ago.