Kallar Syedan; Kallar police make a raid in village Phari, Manianda and arrest three men with 145 bottles of whiskey
کلر سیداں پولیس کی کاروائی تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 145بوتل شراب برآمد کر لی گئی
کلر سیداں پولیس کی کاروائی تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 145بوتل شراب برآمد کر لی گئی ،ایس ایچ او کلر سیداں ظہیر احمد بٹ کو مخبر نے اطلاع دی کہ ملزمان گاڑی میں دوردراز گاؤں پھری یوسی منیاندہ سے شراب کی بھاری مقدار فروخت کے لیے منتقل کرنا چاہتے ہیں جس پر ایس ایچ او کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پھری کے قریب کاروائی کر کے ملزمان کرم حسین ،محمد منیر او رقاسم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 145بوتل شراب برآمد کر لی جن میں 79بوتلیں ڈرائی جن اور 67بوتلیں واڈ ون شراب کی تھیں ۔پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی ،ملزمان سے تفتیش جاری ہے پولیس کے مطابق مزید انکشافات کی توقع ہے ۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے شراب فروخت کرنے والے نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے یہ دریائے جہلم کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں شراب فروخت کرتے تھے ۔مقامی حلقوں نے ملزمان کی گرفتار ی کا خیر مقدم کیا ہے ۔
Kallar Syedan; Kallar Syedan police were informed that a vehicle was distributing alcohol in the region of Manianda, Kallar police under SHO Kallar Syedan Zaheer Ahmed Butt raided village Phari and arrested two men.
The three arrested men have been named as Karam Hussain, M Munir and Qasim and total of 145 bottles of whiskey was recovered from the arrested men. according to the police who told pothwar.com that they have broken network which had been supplying alcohol in river Jhelum region.
چیئر مین یونین کونسل کنوہا راجہ پرویز اختر قادری کی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات
Chairman UC Kanoha, Raja Parvez Akhtar Qadri meets with Minister Sarwar Khan
کلر سیداں کے معروف مسلم لیگی رہنما چیئر مین یونین کونسل کنوہا راجہ پرویز اختر قادری کی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات ،مشروط حمایت کی یقین دھانی۔تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اختر قادری جو خود کو پکا اور سچا مسلم لیگی قرار دیتے تھے انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کی اور انہیں علاقائی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسائل کوحل کردیا جائے تو وہ ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ سوئی گیس کی فراہمی کا کام ٹھپ پڑا ہے ،سڑکوں گلیوں کی حالت نا گفتہ ہو چکی ہے اگر وہ ان کاموں میں ان کی مدد کریں تو ان کے ساتھ چل سکتے ہیں ۔ادھر پرویز اختر قادری نے رابطہ کرنے پر ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے کام کرانے ہیں ادھورے منصوبے مکمل کرنے ہیں اسی غرض سے وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات کی ہے اور انہیں مشروط حمایت کی پیشکش کی ہے ۔ادھر علاقہ بھر میں چیئر مین پرویز اختر قادری کے فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا جارہا ہے اور با الخصوص مسلم لیگ ن کے حلقوں نے ان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کتنا بڑا مسلم لیگی تھا وہ آج ثابت ہو گیا ہے ۔
پولیس سٹیشن کلر سیداں میں پریس کانفرنس
Police Kallar Syedan hold press conference at the station
اے ایس پی سعود خان نے کہا ہے کہ ملک کا کوئی شہری قانون سے بالاتر نہیں ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھیں گے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی کو ریلی بھی نہیں نکالنے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پولیس سٹیشن کلر سیداں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ ،مظہر سجاد اور دیگر پولیس حکام موجود تھے ۔اے ایس پی سعو د خان نے کہا کہ امن و امان کا قیام ہماری ذمہ داری ہے کسی شر پسند کے لیے کوئی محفوظ پناہ گا ہ باقی نہیں رہے گی ۔انہوں نے کلر سیداں پولیس کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں پولیس نے بڑے مختصر وقت میں نو کلو سے زائد چرس ،272بوتلیں شراب، 5لیٹر کچی شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ۔منشیات کے 19مقدمات درج ہوئے اسلحے کے 11مقدمات میں ملزمان سے 14پستول1رائفل اور 42راؤند برآمد کئیے ۔33اشتیاریوں کو گرفتار کیا 60عدالتی مفرور بھی گرفتار ہوئے 134لوگوں کے خلاف انسدادی کاروائی کی گئی ۔پک اپ چوری کی وین برآمد کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،بکری چوروں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا اور گیس سیلنڈر چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پانچ مسروکہ گیس سیلنڈر بھی برآمد کئیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او کلر سیداں کی کارکردگی مثالی ہے پولیس کا کام سینئر حکام کی پالیسیو ں پر عمل کرنا ہوتا ہے کلر پولیس پر ہمیں فخر ہے انہیں جلد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیں گے ۔اس موقع پر انجمن تاجراں کے شیخ خورشید احمد، الحاج اسلم بانی، مسعود احمد بھٹی اور دیگر کاروباری لوگ بھی موجود تھے ۔
تحریک لبیک کی قیادت کی گرفتاری کے بعد پولیس کا کلر سیداں میں بھی کریک ڈاؤن چھ کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا
Crackdown carried out against Tahreek Labbaik activist in Kallar Syedan
تحریک لبیک کی قیادت کی گرفتاری کے بعد پولیس کا کلر سیداں میں بھی کریک ڈاؤن چھ کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا دیگر کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پولیس نے حافظ محمد زبیر، حافظ شوکت، ممریز خان، محمد رفیق، غلام رسول، عتیق الرحمان ساکن کلر سیداں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے تحریک لبیک کے رہنما حافظ منصور لنگڑیال، راجہ ازرم حمید سیالوی، مفتی محمد زاہد یوسف اور سنی تحریک تحصیل کلر سیداں کے صدر علامہ ریاض الرحمان صدیقی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے مگر انہیں گرفتارکرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
وائس چیئر مین یوسی غزن آباد ظفر عباس مغل کے فرزند حسن علی مغل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔دعوت ولیمہ سردار مارکیٹ میں ہوئی
Wedding of Hassan Ali Mughal celebrated at Sardar Market
وائس چیئر مین یوسی غزن آباد ظفر عباس مغل کے فرزند حسن علی مغل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔دعوت ولیمہ سردار مارکیٹ میں ہوئی جس میں شیخ ساجد الرحمان، محمد زبیر کیانی، محمد صفدر کیانی، راجہ شہزار یونس، سید راحت علی شاہ، عبدالحمید مغل، راجہ فیصل منور، محمد نوید بھٹی، راجہ محمد یونس، مسعود بھٹی، طارق یاسین کیانی، عابد حسین زاہدی، رانا زعفران بھٹی، ملک نور احمد نوری، چوہدری عامر وسیم ، جعفر عباس مغل، حر علی ،راجہ عظمت ، عاطف نقی اور دیگر نے شرکت کی ۔