جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کے موقع پر محمد عربیؐ کوئز میں انعام حاصل کرنے والے نوجوانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا حسن رفیق اول، شعیب خان نے دوئم اور اخلاق احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی انعامات حاصل کرنے والوں کو بالترتیب پندرہ، دس اور سات ہزار روپے نقد کے علاوہ قاضی گروپ کی طرف سے خصوصی شیلڈز اور تعریفی اسناد جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے تقسیم کیں تفصیلات کے مطابق محسن انسانیتؐ کے یوم ولادت پر جماعت اسلامی یوتھ نے کوئزپروگرام کا انعقاد کیا جس میں تحصیل بھر سے ساڑھے تین سو سے زائد طلبہ نے حصہ لیا اس پروگرام کے نتائج کا اعلان جماعت اسلامی کے زیر اہتما م ہونے والی حرمت رسولؐ کانفرنس میں کیا جس کے مہمان خصوصی مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کامیاب طلبہ میں نقد انعامات اورشیلڈز تقسیم کیں جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعہ عمرہ کا ٹکٹ بھی مقیات مکہ مندرہ کی جانب سے دیا گیا اس موقع پر جمیل ٹریولز کی طرف سے خصوصی انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ بہترین کارکردگی پر چوہدری مدثر آزاد، زاہد محمود، صدیق قریشی، رضوان مجید اور چوہدری محبوب جٹ کو خصوصی شیلڈز دی گئیں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی راجہ محمد جواد نے حرمت رسولؐ کانفرنس میں سینکڑوں شہریوں کی شرکت اور پروگرام کو بھرپور طریقہ سے کامیاب بنانے پر گوجرخان کے عوام کا شکریہ ادا کیا
روحانی محفل نوری جامع مسجد بھگوال مہرخان میں منعقد ہوئی
Spiritual mehfil held at Jammia Masjid Bhagwal Mehar Khan
ربیع الاول کے سلسلہ میں بھگوال مہرخان میں ایک روحانی محفل منعقد ہوئی اس محفل کی صدارت علامہ حافظ ارشدچشتی نے کی نعت علامہ منظور قادری نے پیش کی علامہ امجد علی نے خطاب کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری غلام اکبر چشتی نے انجام دیے یہ روحانی محفل نوری جامع مسجد بھگوال مہرخان میں منعقد ہوئی
بغیر ہلمٹ موٹرسائیکل سواروں کوپیٹرول کی فروخت ممنوع
Without helmet motorcyclist banned from refiling at Gujar Khan petrol stations
انچارج وارڈن گوجرخان محمد قاسم نے گوجرخان اور گرد ونواح میں واقع پیٹرول پمپ مالکان کو نوٹس جاری کر دیے کہ ڈی سی راولپنڈی کی ہدایت کے مطابق بغیر ہلمٹ موٹرسائیکل سواروں کوپیٹرول کی فروخت ممنوع ہے اور پیٹرول پمپوں پر بینرآویزاں کریں کہ بغیر ہلمٹ کے پیٹرول نہیں دیا جاے گا احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام برقرار
Millad street cleaning programme continues
عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے منیجر آپریشن ماجد اسحاق سپروائزر حافظ فہد حسن شکیل انجم ثاقب علی نے اپنی نگرانی میں جلوس اور مساجد کے راستوں کو صاف ستھرا کرا کے پانی کا چھڑکاؤ کرایا نالوں کے گرد چونا پھنکوایا اور صفائی ستھرائی کے نظام کو برقرار رکھا
پولیس تھانہ مندرہ کے سب انسپکٹر سمیع اللہ نے دو منشیات فروش سلیمان گل اور ساجد محمود کو گرفتار کر کے ان سے سواتین کلو چرس برآمد
Two men arrested in possession of drugs in Mandra
سی پی او راولپنڈی عباس احسن کی ہدایت پر پولیس تھانہ مندرہ کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی سواتین کلو چرس برآمد کر کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مندرہ کے سب انسپکٹر سمیع اللہ نے دو منشیات فروش سلیمان گل اور ساجد محمود کو گرفتار کر کے ان سے سواتین کلو چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا