DailyNewsHeadline

Dadyal; Fatima Al Zahra model school, Khadam abbad students win millad naat competition

اطمۃ لزھرا ماڈل سکول خادم آباد کے ہونہار طلبا کو مبارک باد

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خادم آباد میں تحصیل ڈڈیال کی سطح پر ہر سال مقابلہ تلاوت ،نعت اور تقریر ہوتے ہیں ان مقابلہ جات میں تحصیل بھر کے تمام تعلیمی ادارہ جات جن میں سرکاری ،پرائیویٹ اور مدرسہ کے طلباء حصہ لیتے ہیں ان مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں خوبصورت ٹرافیاں اور نقدی انعامات بھی دیے جاتے ہیں اس سال ہونے والے مقابلہ تلاوت میں ’’ فاطمۃ لزھرا ماڈل سکول خادم آباد کے ہونہار طلباء محمد قاسم ولد محمد عارف ، جماعت ششم نے 1stجبکہ محمد میلاد امجد ولد محمد امجد ،جماعت سوم نے 3rd پوزیشن جبکہ تقریری مقابلہ میں محمد علی ولد محمد رفیق جماعت چہارم نے 3rd پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین اور ادارے کا نام روشن کیا اس موقع پر عدنان یوسف، تنویر ، عقیل مغل ،محمد وقار نے طلباء ،سکول سٹاف اور سکول انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ ادارہ آئندہ بھی اسی محنت اور لگن کے ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں رہے گا۔

سول جج جناب یاسر الطاف اور جناب حافظ حفیظ تحصیل قاضی کی عدالت میں تین مختلف فیصلے

Civil judge gives verdict on three various cases 

سول جج جناب یاسر الطاف اور جناب حافظ حفیظ تحصیل قاضی کی عدالت میں تین مختلف فیصلے میں ملزمان کو سنائی گئی مقدمہ بجرائم زیر دفعات 3/4 امتناع منشیات ملزم ماجد حسین کو دفعہ 3 امتناع منشیات میں بری کیا جاتاہے جبکہ دفعہ 4 امتناع منشیات میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید اور دس ہزار جرمانے کی سزا سنادیتے ہوئے عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں مزید ایک ماہ قید محض کی سزا بھگتے گا جبکہ دوسرے مقدمے میں سول عدالت کے معزز جج صاحب اور قاضی صاحب نے مقدمہ بجرائم زیر دفعہ 3/4 14 AM ملزم غلام سرور ولد محمد نذی قوم جاٹ ساکن چھتروہ کو 14,3/4امتناع منشیات شک و شبہ ثابت ہونا ہے جس میں ملزم غلام سرور کو مجرم گردانتے ہو ئے دفعہ 4امتناع منشیات کے تحت دو سال قید محض اور 1000/روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید دو ماہ قید کی سزا بھگتے گا جبکہ دفعہ 3امتناع منشیات کے تحت مجرم گردانتے ہو ئے تین سال قید محض اور 20000/روپے جرمانہ کی سزا دی جاتی ہے عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ قید کی سزاکاٹنے پڑے گی نیز فعہ 14امتناع کے تحت گاڑی وقوعہ میں ملوث پائی گئی ہے لہذا گاڑی منضبطہ جو سپرداری پراگزار کا حکم بر سپرداری منسوخ کیاجاتا ہے جو تحت ضابطہ کی کر کے نیلام ہو بعد از نیلامی گاڑی زر نیلامی داخل سرکار کی جائے نیز ملزم کو 382Bضابطہ فوجداری استفا دہ دیا جاتا ہے اورعرصہ حراست قید سے منہا تصور ہوگا جبکہ تیسرے فیصلے میں سول عدالت نے ستغاثہ بجرائم زیر دفعات APC34,337A1,F1کے مقدمے سے دو ملزمہ کو بری کرتے ہوئے تیسرے ملزم ارشد کو مجرم گردانتے ہو ئے 337A1 337F1,میں دو سال قید اور 10000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ دفعہ 337F1میں ایک سا ل قید محض اور 10000روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم مزید 6ماہ قید محض کی سزا بھگتے گا ملزم کو 382Bکا فائدہ بھی دیاجاتا ہے سول عدالت ڈڈیال کے فیصلے سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔۔۔۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button