DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Senior teacher Master Munir Khan retires at high school Takal

گورنمنٹ ہائی سکول ٹکال کے سینئر ٹیچر ماسٹر منیر خان مدت ملازمت مکمل ہونے پر ملازمت سے سبکدوش ہو گئے

 گورنمنٹ ہائی سکول ٹکال کے سینئر ٹیچر ماسٹر منیر خان مدت ملازمت مکمل ہونے پر ملازمت سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ وہ ساٹھ سال کی عمر میں ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ انہوں نے طویل عرصہ ٹکال اور قرب وجوار کے سکولوں میں خدمات سرانجام دیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول ٹکال کے ہیڈ ماسٹر جاوید بٹ نے الوداعی تقریب میں ماسٹر منیر خان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اساتذہ اور دوست احباب نے سکول میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کی ماسٹر منیر خان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور تحائف پیش کئے۔

Kallar Syedan; A Farwell party was given to  Senior teacher Master Munir Khan who retired at government high school Takal after long and distinguished service in education.

Show More

Related Articles

Back to top button