DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Petrol stations ban motorcyclist without helmet at petrol stations

کلر سیداں میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی

 کلر سیداں میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پرانچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں نے پٹرول پمپ مالکان کو مراسلہ جاری کر دیا جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں پمپ مالکان کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پٹرول پمپوں پر آنے والے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہیں ملے گا اور مراسلہ پر عملدرآمد نہ کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کیخلاف
بھی مقدمات درج ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز بغیر ہلپیٹ 108موٹر سائیکلوں کے چالان جبکہ 32 موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کر دیا گیا ہے جبکہ آج (ہفتہ) سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف بھی سخت ترین کارروائی ہو گی۔اس سلسلہ میں پٹرول پمپ مالکان کو بھی سختی سے ہدایات جاری کر دیگئی ہے کہ وہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو پٹرول فروخت نہ کریں بصورت دیگر پمپ مالکان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Kallar Syedan; Petrol stations in Kallar Syedan have put a ban on motorcyclist without helmet at petrol stations and will not serve petrol.

تحصیل فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تحصیل فٹ بال چیمپیئن شپ مقابلوں میں چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ،منگال اور موہڑہ دھیال کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Choa, Sir sooba shah, Mangal and Morra Dhayal reach football semi finals 

تحصیل فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تحصیل فٹ بال چیمپیئن شپ مقابلوں میں چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ،منگال اور موہڑہ دھیال کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ،چیمپئن شپ مقابلے چوآخالصہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہے ہیں پہلے سیمی فائنل میں منگال اور موہڑہ دھیال کی ٹیموں کے درمیان میچ دودو گول سے برابر رہا جس کے بعد پنلٹی ککس پر بھی میچ برابر رہنے کی صورت میں اب یہ میچ دوبارہ اتوار کو ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بدھ کے روز چوآخالصہ اور سرصوبہ شاہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کا فائنل تیس نومبر کو ہوگا۔

مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما محمد جاوید بٹ نے روات میں دوستوں کے اعزاز میں دعوت عشائیہ دی

Javed Butt of France holds reception for friends 

مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما محمد جاوید بٹ نے روات میں دوستوں کے اعزاز میں دعوت عشائیہ دی جس میں فرانس سے بابر مغل،چوہدری طارق،عابد ملک،مرزا نصیر،راجہ چنگیزکے علاوہ میجر عقاب عباسی ،سید آل عمران نقوی،باسط بٹ،اسد ملک،ابرار ملک،ملک فیاض سندھو،مسعود بھٹی،جاوید کیانی،نمبردار اسد عزیز،خالد کیانی،قمر زمان اور دیگر نے شرکت کیْ ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button