DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan under 16 team win gold medal at Tehsil athletic tournament

گوجرخان کی انڈر16ٹیم نے جیولن تھرو اور 1500میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا

گوجرخان تحصیل سپورٹس آفیسر کی جاری اعلامیہ کے مطابق تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان کی انڈر 16انٹرتحصیل اتھلیٹکس مقابلوں میں تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان کی انڈر16ٹیم نے جیولن تھرو اور 1500میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا شارٹ پٹ میں سلور میڈل کے علاوہ چار سو میٹر ریس 4×100میٹر ریلے ریس اور دو سو میٹر ریس میں بھی سلور میڈل جیت لیا تحصیل سپورٹس آفیسر مظہر شیر اور کوچ شیخ عابد بھی ٹیم کے ساتھ موجود تھے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک وقار اور ڈی ای او سردار عامر اقبال نے گوجرخان کی ٹیم کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی

گوجرخان ، گرد ونواح میں عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

Millad procession held successful and peacefully in Gujar Khan

گوجرخان ، گرد ونواح میں عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا شہر بھر کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا مساجد اوربڑی بڑی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا مساجد میں میلاد کی محفلیں منعقد ہوئیں علماء کرام نے خطاب کیا اور خصوصی دعائیں کیں جگہ جگہ اسٹیج بنائے گئے ہدیہ نعت پیش کیا گیا درود وسلام کا کثرت سے ذکر کیا گیا لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تفصیلات کے مطابق گوجرخان گرد ونواح میں جشن عیدمیلاد النبیؐ جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا شہر بھر گلی محلوں کی سجاوٹ کی گئی عید میلاد کا مرکزی جلوس ریلوے روڈ ملوی اسماعیل مسجد سے شروع ہوا جس کا باقاعدہ آغاز اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفی نے کیا اس موقع پر اے ایس پی گوجرخان عمرعباس مرکزی میلاد کمیٹی کے سرپرست حاجی شیخ عبدالغنی راجہ عبدالصبور کیانی ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس کے صدر عامر وزیر ملک چوہدری گل محمد صراف عبدالغفور کیانی ایس ایچ او ملک رفاقت مرزا تیمور وارثی علامہ مختار رضوی سمیت علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی مرکزی جلوس اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد پہنچا اور ہاؤسنگ اسکیم مسجد فیضان مدینہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا شہر بھراور دیگر علاقوں سے بھی جلوس گوجرخان پہنچے جلوسوں کے شرکاء کی تواضح کیلئے حلوہ نان سبز چائے کے ساتھ کی گئی جلوس کی سیکورٹی کیلئے ایس ایچ او ملک رفاقت پولیس کی نفری کے ہمراہ موجود رہے ادھرمیلاد کمیٹی بڑکی جدید نے حسب روایت ہر سال کی طرح بارہ ربیع الاول کے موقع پر جشن عید میلاد النبیؐ پورے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایامیلاد کی محفلیں منعقد ہوئیں درود وسلام کا ذکر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا سبز چائے ، دودھ، حلوہ نان ، حلم ، چاول تقسئم کئے گئے اور گیارہ ربیع الاول کی رات بڑکی روڈ پر 112پونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا

عوام جرائم پیشہ عناصرکی نشاندہی کریں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے

Police to award citizen on informing criminal elements in the region 

جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے گوجرخان سے جرائم کی روک تھام کیلئے گشت کا نظام موثر کیا گیا ہے عوام جرائم پیشہ عناصرکی نشاندہی کریں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے ان خیالات کااظہار اے ایس پی گوجرخان شہزادہ عمرعباس نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہروقت کوشاں ہیں جرائم کے خاتمے میں واضح کمی واقع ہو سکتی ہے پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھے مشکوک اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر فوری اطلاع پولیس کو کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ہو سکے ایسی اطلاع اور نشاندہی پر انعامات اور سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے اے ایس پی نے مزید کہا کہ عوام کسی بھی مسئلے اور معاملات پر مجھ سے میرے دفتر میں مل سکتے ہیں بھرپور تعاون ہوگا

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button