DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Large eid millad un nabi procession taken out in Kahuta bazaar

کہوٹہ شہر میں میلاد النبیﷺانتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

سلام اوردرود شریف کی صداوں میں ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں میلاد النبیﷺانتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔پولیس تھانہ کہوٹہ سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گے تھے ۔جلوس کوپورے راستے میں کہوٹہ کے دوکانداروں کی طرف سے عرق گلاب نچاور کیا گیا جبکہ راستے میں عوام نے اور دوکانداروں نے شرکاء جلوس کو لنگر بھی اور پھولوں کی پتیاں بھی نچاور کیں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پزیرہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک دیگرشہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی عید میلادالنبی ﷺ انہتائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا کہوٹہ کے گرونواح سے صبح ہی جلوس مرزی جامع مسجد کہوٹہ میں آنا شروع ہو گے اورپھرسوا گیارہ بجے ایک بہت بڑا مرکزی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت صدر انجمن فدایان رسول ﷺ علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،صدر انتظامیہ مرکزی جامع مسجد کہوٹہ حاجی راجہ امتیاز عالم ،مرکزی جامع مسجد کہوٹہ کے خطیب مولانا ادریس ہاشمی ، پی ٹی آئی کے رہنماء غلام مرتضیٰ ستی،راجہ وحید احمد خان ،مولاناعبدالصبور سیفی،چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل، کونسلرمظہراقبال بھٹی ایڈوکیٹ ،کونسلر عبدالحمید قریشی،مولانا ظہور نقبی ،راجہ طارق عظیم ،صدر پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، غلام مرتضیٰ صابری،راجہ انتخاب عالم ، راجہ امان اللہ غازی ،سمیت دیگر قائدین نے کی اس موقع پرایس ایچ او تھانہ کہوٹہ راجہ ندیم ظفر اپنی پولیس نفری کے ساتھ موجود رہے ،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج ملک جہانگیر،سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچارج ساجد مہناس،دیگر اہلکاروں عبد الشکور کھٹڑ، ملک منیب ثاقب، راجہ جاوید سلطان،عدیل امتیاز قریشی ، ذکی اللہ،اظہر خان ، ملک امجد اور دیگر پولیس اہلکار،جانباز فورس اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے رضاکاروں کے ہمراہ جلوس کے ساتھ ساتھ رہے اور کسی قسم کا کوئی نا خوشگوارواقع پیش نہیں آیا جبکہ ایم سی کہو ٹہ کا عملہ بھی جلوس کے ساتھ رہا اور جلوس کے تمام راستے مکمل صاف ستھرے تھے ۔

دربار عالیہ غوثیہ جنڈی شریف میں عید میلاد النبی ؐ پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔اس موقع پر علامہ مخدوم محمد جعفرقریشی نے آقائے نامدار ﷺ کی سیرت پاک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے۔رسول پاکﷺ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔جشن عید میلاد النبیﷺ منانا ایمان کا تقاضا ہے ۔اس موقع پر پروفیسر عبدا لصبور سیفی اور دیگر مقررین نے بھی سیرت پاک ﷺ پر روشنی ڈالی۔میلاد شریف کی محفل میں چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفراقبال بگہاروی سمیت شمع رسالت کے پروانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں پیر عبدالقادر مد ظلہ سجادہ نشین دربار عالیہ غوثیہ جنڈی شریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button