ہر سال کی طرح اس سال بھی سرزمین بیول میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا جلوس مرکزی جامع مسجد بیول اور میلاد کمیٹی بیول کے زیر اہتمام نکالا گیا اس جلوس میں موڑہ کنیال میلاد کمیٹی کے بڑے جلوس اور یوتھ سوسائٹی بیول دیوان میلاد کمیٹی بیول کے جلوس بھی شامل ہوئے بیول شہر بیول کی مساجد اور بیول کے محلوں کو عاشقان رسول صلیاللہ علیہ وسلم نے دن رات ایک کر کے دلہن کی طرح سجایا جلوس میلاد چوک بیول سے شروع ہوا اور جبر روڈ نور چوک سے بیول بازار کے راستے مرکزی جامع مسجد بیول میں اختتام پذیر ہوا جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں بچوں بوڑھوں اور نوجوانوں نے شرکت کی ہر طرف سے نعروں کی آوازیں سنائی دے رہی تھی اختتامی دعا کے بعد وسیع پیمانے پر مردوں اور عورتوں میں لنگر تقسیم کیا گیا کم از کم دس ہزار افراد نے لنگر کھایا میلاد کمیٹیبیول کی طرف سے میلاد لنگر اور جلوس میں حصہ ڈالنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان کے لیے خصوصی دعا کی گئی
Gujar Khan; One of the largest Eid millad un nabi procession was taken out from Millad chauk and ended at Jamia Masjid Bewal.