اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح نواح میں میلاد جلوس کے دوران آسمان پر اسم ،محمد ،نمودار ہو گیا اس معجزے کو دیکھ کر ہزاروں شرکاء جلوس بے اختیار ہو کر ،سرکار کی آمد مرحبا مرحبا، سوہنے کی آمد مرحبا مرحبا ، کے نعرے لگانے لگے جس پر جبر باراز سرکار کی آمد مرحبا مرحبا، سوہنے کی آمد مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھا ،اسم محمد کا ظاہر ہونا سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا ،بارہ ربیع الاؤل کا دن حسب معمول اس سال انتہائی مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا جس میں اسلام پورہ جبر کے قریب و جوارکے علاقوں گولین،تھاتھی ،جمیل پورہ ،موہڑہ بھٹیاں ،بلیام ،ملک پور ،پیم ،مندہال ،بورگیاں سے سینکڑوں لوگ قافلوں کی شکل میں اسلام پورہ جبر بازار رتالہ موڑ پر اکھٹے ہوئے صبح تقریبا 10بجے کے قریب ایک بڑا ہزاروں لوگوں بھی مشکل مرکزی جلوس جبر بازار میں گزرا جس میں لوگوں نے نعلین پاک سے مزین جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے لبوں پر درودوسلام کا ورد جاری تھاجگہ جگہ لنگر تقسیم کیا جا رہا تھا ہر ایک کی خوشی دیدنی تھی ،تاہم جب آسمان پر اسم محمد لکھا نظر آیا تو شرکاء جزبہ ایمان سے چلا اٹھے اور اسم محمد بادلوں میں لکھا اپنے موبائل فونز میں تصویر کی شکل میں ریکارڈ کر لیاجلوس باباسائیں مرچو قلندر کے مزار پر مختصر محفل کے بعد مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوا جبکہ حضرت علامہ مولانا ثناء اللہ ربانی سیالکوٹ والوں نے میلاد کانفرنس سے خصوصی خطا ب کیا،اس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا
مورخہ24نومبر بروز ہفتہ بوقت بعد از نماز عشاء بمقام جامع مسجد نورمدینہ گولین میں زیر سرپرستی چوہدری محمد جاوید ،زیر نگرانی مولانا عبدالرحمن جامی اور زیرصدارت حاجی محمد شریف نقشبندی ایک کانفرنس میلاد مصطفیﷺ منعقد ہو رہی ہے جسمیں تلاوت قرآن پاک قاری اجمل کی ہو گی نقابت کے فرائض حافظ محمد سبیل چشتی دیں گے خصوصی نعت انجم ریاض نقشبندی حافظ محمد نعیم نقشبندی اور محمد منیر عرفانی کی ہو گی اور خصوصی خطاب کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری کے شاگرد رانا ادریس لاہور سے تشریف لائیں گے اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی ددعوت دی جاتی ہے ۔