عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے جلوس واجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پندرہ سوسال پہلے جب عرب سرزمین جہالت وگمراہی کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی وہاں علوم وفنون تہذیب وتمدن وشائستگی کانام ونشان تک نہ تھاقبائل برس ہابرس تک ایک دوسر ے کے خلاف برسرپیکاررہتے تھے کسی کی عزت وآبرو محفوظ نہ تھی باپ اپنی بیٹیوں کوزندہ درگورکردیتے تھے اس تباہ حال مایوس کن اوردل شکن فضا میں فخرانسانیت سلطان موجودات تاجدارمدینہ آقائے نامدار باعث تخلیق آدم وبنی آدم محبوب خداا حمدمجتبے محمدمصطفے ﷺ کاظہورہوااس زمانے میں گنتی کے لوگ برائیوں سے نفرت کرتے تھے آپ ﷺ مکہ کی 40سالہ پاکیزہ زندگی میں دوبڑے اوصاف صادق وامین کے لقبوں سے ملقب ہوئے اللہ تعالی نے ہرچیز سے پہلے آپ ﷺ کے نورکوپیداکیانور کاسایہ نہیں ہوتاآپﷺ کاسایہ نہ تھاآج پوری دنیامیں انتہائی شان وشوکت عقیدت واحترام کے ساتھ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ منایاجارہاہے آپ ﷺ کی یہ شان ہے کہ ہرآنے والی گھڑی پہلی گھڑی سے بہترہوگی آپ ﷺ کی آفاقی تعلیمات پوری دنیا پھیل رہی ہیں ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم اپنی زندگی میں ایک بارپھرجشن عیدمیلادالنبی ﷺمنارہے ہیں ابولہب نے آپ ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرانگلی کے اشارے پراپنی لونڈی کوآزادکیاابولہب نے آپ ﷺ کی مخالفت میں انتہاء کی وہ کفر کی حالت میں مراجب پیرکادن آتاہے تواسے اس ا نگلی سے جس کے اشارے سے اس نے لونڈی آزادکی تھی سے کچھ پینے کومل جاتااوراسے عذاب میں تخفیف ہوجاتی جس نے ساری زندگی میلادمنایااورپڑھاہویقیناہرلمحہ ان کے مزارپربرکت اوررحمت نازل ہورہی ہے حضرت مولانا پیرمحمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ یادوں میں موجود ہیں حضرت مولانا پیرمحمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کے ذکرپرقبلہ پیرصاحب اورحاضرین پررقت طاری ہوگئی اورآبدیدہ ہوگئے انہوں نے ان خیالات کااظہار فیض پورشریف میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے اجتماع اورجلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے علماکرام اور ڈپٹی کسٹوڈین چودھری محمدخلیق الزمان نے بھی خطاب کیا نعت خوان حضرات نے گلہائے عقیدت پیش کرنے کاشرف حاصل کیافیض پورشریف بازارکورنگ برنگی جھنڈیوں بینروں سے سجایاگیابازار کی زبردست زیب وزینت کی گئی فیض پورشریف کے قرب وجوار اوردورودراز سے جلوس 11سے پہلے فیض پورشریف میں پہنچ گئے اورمرکز ی عیدگاہ فیض پورشریف میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کاعظیم الشان اجتماع منعقدہواجس کی صدارت حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کی نمازظہرباجماعت کی ادائیگی کے بعدعظیم الشان جلوس قبلہ پیرصاحب حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کی قیادت میں بازار کی جانب روانہ ہوا جلوس بازار تمام روایتی راستوں سے گزرتاہواپورے بازار چکرمکمل کرنے کے بعدآستانہ عالیہ فیض پورشریف کی جامع مسجدانوارحرم میں اجتماع عام کی شکل اختیارکرگیاجہاں ایک پھرجشن عیدمیلادالنبی ﷺ کااجتماع منعقدہواعلماکرام کے خطابات ہوئے جن مین مولاناحافظ شبیرحسین مولاناآصف جمیل مولاناقربان حسین صدیقی سمیت دیگرعلماکرام شامل تھے اس موقع پرماہانہ گیارہویں شریف کی محفل پاک بھی منعقدہوئی
جشن عید میلاد البنیﷺملک پاکستان و آزاد کشمیر کی ڈڈیال میں بھی بہت بڑا جلوس نکال گیا
Large millad procession taken out in Dadyal
جشن عید میلاد البنیﷺملک پاکستان و آزاد کشمیر کی ڈڈیال میں بھی بہت بڑا جلوس نکال گیا جو مرکزی جلوس اہل کے مرکزی سے شروع ہوا جلوس ،بہاری ،چنار ،تھب ،سیاکھ ،سنڈل ،کھٹاڑ ،خادم آباد ، چھتروہ ،ڈگار،کنڈرو. تروٹہ رٹہ. سنڈل. صادق آباد موہڑہ کنیال شہر آرہ جٹاں کنڈ. مدنی محلہ غوثیہ روڈ تمام جلوس ضیاء القران بھلوٹ میں جمع ہو گیا جلوس کی قیادت پیر سید فیض الحسن شاہ ،اہل سنت جماعت کے صدر الجاج ملک جمیل اقبال،چوہدری زبیر حسین ،قاری حفیظ الرحمن ،صدرانجمن تاجراں انور لطیف دار ،چوہدری خلیل حسین ،اور ساتوں یونین کونسلزسے غلامان مصطفےٰ نے شرکت کی ڈڈیال فضا آقا تیری شان کی خاطردل خاضر جان بھی خاضر غلام ہیں غلام ہیں رسول غلام ہیں کے نعر وں سے گونج اٹھی تمام عالم اسلام سمت ڈڈیال میں جسشن عید میلاد البنی ﷺڈڈیال شہر اور ہر چھوٹے بڑے شہروں قصبے ،کوچے بازار ،چھورائے برقی قمقموں سے منور کیے ہیں اور ہر سوپرچموں کی بہار ہے اس علاوہ اہم سرکاری نیم سرکاری اور نجی عمارتوں ،مارکیٹوں اور بازار وں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا جشن عیدمیلاد البنی ﷺ کے موقع پر ڈڈیال میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے تھے مقامی انتظامات کے سربراہ ایس ڈی ایم ڈڈیال چوہدری نعیم اختر ،ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب ،تحصیلدار ڈڈیال حماد بشیر ،نائب تحصیل داد راجہ زاہدخان ،ایس ایچ او ڈڈیال چوہدری شہزاد احمد جشن عیدمیلاد البنی ﷺکے مرکزی جلوس کی سیکورٹی خود کرتے رہے عیدمیلاد البنی ﷺکومسلم امہ نہایت اس موقع پر اپنے پیار نبی ﷺکی سیرت مبارکہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں حضور ﷺسے محبت کے اظہار کے ساتھ اسوہ حسنہ سے دوری بھی ہے ہماری آخری نبیﷺ کی کی سیرت پر عمل پیر اہو ہم آخرت میں زندگی آسان ہو گئی آج مسلم امہ جس زبوں حالی کا شکار ہے اس کا ایک سب اسلامی تعلیمات اور اسوہ حسنہ سے دوربھی طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کی قوت کا کا شیرازہ بکھیرنے کے لئے متحرک ہیں اسلامی مملکتوں کو باہمی تنازعات اور تفرقوں کو بلائے طاق رکھتے ہوئے دنیابھر کے مسلمانوں کی احتماعی بھلائی کے لئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہو گا جلوس اپنے مرکزاہل سنت پر ختم ہو اجہاں پر دعا کی اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا
ڈڈیال میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں شاندار ریلی نکالی گئی
ڈڈیال میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں شاندار ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی لوگ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل ریلی میں شریک تھے شرکا نے ہاتھوں میں میلاد النبی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے غلامان مصطفی تحریک کے ترانے سنتے ہوئے جھومتے ہوئے ریلی کے ساتھ چلتے رہے ریلی بھلوٹ چوک سے شروع ہوئی اور پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد مقبول بٹ شہید چوک میں پہنچ کر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی ریلی میں تحریک لبیک کے ضلعی ماظم چیئرمین محمد طارق، تحصیل ڈڈیال کے امیر جنید ہاشمی، تحصیل ڈڈیال کے سرپرست اعلی حاجی راجہ نجیب، میلاد کمیٹی ڈڈیال کے صدر راجہ عمر فاروق، لبیک سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر سید رجب حسین، سٹی کے امیر شعیب خان، طیب احمد انصاری، چوہدری ارشد محمود، حاجی نصیر عطاری، امیر گل خان حاجی لالہ جہانگیر، اور دیگر نے قیادت کی ریلی میں آمد رسول مرحبا، لبیک یارسول اللہ، تاجدار ختم نبوت زندہ باد، نعرہ تحقیق حق چاریار اور گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا کے فلک شگاف نعرے لگائے جا رہے تھے ریلی میں ڈڈیال کی ساتوں یونین کونسلز سے غلامان مصطفے کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گے تھے ڈڈیال انتظامیہ نے اس موقع پر سکیورٹی کے بہترین فرائض سر انجام دیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر ،ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین، تحصیلدار ڈڈیال حماد بشیر، ایس ایچ او تھا نہ ڈڈیال انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کی نگرانی کرتے رہے۔