Rawalpindi; electricity thieves caught red handed by EISCO sub division Chak Bale Khan investigating team
آئیسکو چک بیلی خان سب ڈویژن کی سراغ رساں ٹیم نے چھاپہ مار کر بجلی چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
آئیسکو چک بیلی خان سب ڈویژن کی سراغ رساں ٹیم نے چھاپہ مار کر بجلی چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ایس ڈی او آئیسکو چک بیلی خان سب ڈویژن اعجاز سومرو نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو کی ہدایات پر چک بیلی خان سب ڈویژن کی سراغ رساں ٹیمیں جنرل ڈیوٹی پر مامور تھیں کہ انچارج سجاد حسین کے ہمراہ سریر حیات اور زاہد ایوب پر مشتمل ٹیم نے موضع بینس میں ملزم طاہر اقبال سکنہ بینس صارف نمبر13145651597000کو سروس لائن سے کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور پولیس چوکی چک بیلی خان پر ایف آئی آر کے لئے درخواست دے دی مذکورہ میٹر ملزم طاہر اقبال کے والد محمد اقبال ولد محمد سلیمان کے نام پر تھا آئیسکو چک بیلی خان سب ڈویژن نے میٹر اور اس سے متعلقہ سامان قبضے میں لے لیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف چک بیلی خان کے سرگرم کارکن چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ چک بیلی خان کے صارفین کو گیس کی فراہمی میں مستعدی دکھانے میں وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان کی مقرر کردہ صارفین کمیٹی حاجی عاشق حسین اور راجہ حق نواز و دیگرکا کردار قابلِ تحسین ہے مذکورہ کمیٹی نے انتہائی کم مدت میں ڈیڑھ ہزار صارفین کو گیس کے کنکشن فراہم کروائے جو ایک ریکارڈ ہے