DailyNewsGujarKhan

Daultala; Millad procession taken out in Jatli, Ratyal, Sheikh Pur, Sukho, Banghali, Chak Daulat and other villages

ہر طرف رنگو نور کی برسات جاتلی ،رتیال ،شیخ پور ،سکھو ،بھنگالی،چک دولت اور دیگر دیہاتوں میں 12ربیع اول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

ہر طرف رنگو نور کی برسات جاتلی ،رتیال ،شیخ پور ،سکھو ،بھنگالی،چک دولت اور دیگر دیہاتوں میں 12ربیع اول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا گاؤں جاتلی میں دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی کے بعدحنیفہ مسجد میں قرآن خوانی سے کیاگیا فضائیں مرحبا مرحبا کی صداوں سے مہک رہی تھیں صبع 9بجے مرکزی جلوس جامع مسجد جاتلی سے سخت ترین سیکورٹی حصار میں بر آمد ہوا جومقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا بابا روڈے شاہ کے دربار پر اختتام پذیر ہوا برقی قمقوں ااور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجائے گے راستوں سے گزرنے والے جلوس پر خواتین نے گھروں کی چھتوں سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیامحلہ مدنی ،میلاد،عاشقان مصطفی چوک کے مکینوں کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی لنگر کا اہتمام کیا ہوا تھا جو جلوس کے شرکاء میں تقسیم کیا گیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 12ربیع اول کے جلوسوں کی طرح گاؤں جاتلی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس مذہبی عقیدت احترام سے منایاگیا جامع مسجد جاتلی سے نکالے جانیوالے جلوس کی قیادت حافظ عابد نے کی جلوس جب میلاد چوک پہنچا تو وہاں پر نعت خوانی کی گی اور علما کرام نے خطا ب کیا اس کے بعد جلوس مدنی چوک ،عاشقان مصطفے چوک سے گزرا جلوس جن راستوں سے گزرا ہر طرف لبیک یا رسول ﷺ اور مرحبا مرحبا آمد مصطفے مرحبا کی صدائیں بلند ہو رہی تھی جلوس میں نوجون ،بچے ،اور بزرگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ہر ایک کی زبان سے لبیک یا رسول ﷺکی صدا بُلند ہو رہی تھی لنگر میں ہر ایک نے بڑھ چڑھ کر حسب توفیق حصہ ڈالا جن راستوں سے جلوس گزر رہا تھا ان راستوں میں گاؤں کے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کے باہر لنگر کا اہتمام کیا ہوا تھا جو کہ جلوس کے شرکاء میں تقسیم کیا گیا سیکورٹی اہلکار جلوس کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے ینگ مسلم فیڈریشن جاتلی کے نوجوانوں نے بھی جلوس میں اپنے طور پر بھی سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیے جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بابا نور محمد المعروف باباروڈے شاہ کے دربار پر پہنچ کر اختتام پذیر ہواوہاں پرعلما کرام حافظ آصف ،مولوی توقیر ،حافظ عابد خطیب جامع مسجد محمد ی جاتلی نے خطاب کیا بعد ازاں دعا کی گی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا 

 

Show More

Related Articles

Back to top button