Kallar Syedan; Torch ( Mashal ) rallies taken out in Choa, Doberan and Sir sooba shah
منگل کی شام میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں کلر سیداں ،چوآخالصہ ،دوبیرن کلاں اور سر صوبہ شاہ سے مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں
منگل کی شام میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں کلر سیداں ،چوآخالصہ ،دوبیرن کلاں اور سر صوبہ شاہ سے مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔بعد نماز مغرب چوآ روڈ کلر سیداں سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس کے شرکا درودو سلام پڑھتے ہوئے پنڈی روڈ ،تھانہ روڈ سے ہوتے ہوئے مین چوک پہنچے جہاں پر آتش بازی کی گئی جس کے بعد شرکا چوآ روڈ پر واقع نور مسجد میں پہنچے جہاں علمائے کرام نے خطاب کیا سیرت کمیٹی رجسٹرڈ چوآخالصہ کے زیر اہتمام بعد نماز مغرب جامعہ مسجد اکبری سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جو بنک چوک ،مین بازار ،لاڑی اڈہ سے ہوتی ہوئی مسجد نور مصطفی میں اختتام پذیر ہوئی جہاں علامہ محمد اقبال قریشی نے خطا ب کیا۔ااھر ڈھوک مغلاں،موہڑہ لنگڑیال،بیکڑ آباد ،چوڑا،انچھوہا ، ہر دوپنڈوڑہ سے مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں جو جامعہ مسجد گلزار مدینہ سر صوبہ شاہ میں اختتام پذیر ہوئیں جہاں مولانافیصل ندیم گیلانی نے خطاب کیا۔میلا د کمیٹی دوبیرن کلاں کے زیر اہتمام کھناہدہ سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جو دوبیرن بازار سے ہوتی ہوئی دفتر یونین کونسل میں اختتام پذیر ہوئی جہاں علمائے کرام نے خطاب کیا۔
Kallar Syedan; Hundreds of people joined in the evening for Torch ( Mashal ) rallies taken out in Choa Khalsa, Doberan Kallan and Sir sooba shah region along with rest of Pothwar region on celebration of eid millad un nabi.
عبدالغفور انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز بدھ دن تین بجے ڈھوک جھنڈی نلہ مسلمانا ں میں ادا کی جائے گی
Abdul Ghafoor passed away in Dhok Jandi Nala Musalman
ریٹائرڈ تحصیلدار حاجی چوہدری محمد حسین کے بھائی اور چیئر مین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے چچار عبدالغفور انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز بدھ دن تین بجے ڈھوک جھنڈی نلہ مسلمانا ں میں ادا کی جائے گی۔
بڑے جلوس چوآخالصہ کلر سیداں اور دوبیرن کلاں سے نکالے جائیں گے
Largest millad procession to be taken out in Kallar and Doberan Kallan
عید میلاالنبی ﷺ کے سلسلے میں آج برو ز بدھ تحصیل کلر سیداں کے درجنوں مقامات سے میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالے جائیں گے ،بڑے جلوس چوآخالصہ کلر سیداں اور دوبیرن کلاں سے نکالے جائیں گے ۔کلر سیداں میں جلوس کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کا فری ٹکٹ بھی دیا جائے گا ،مرکزی جلوس صبح نو بجے جامعہ مسجد مدنی مرید چوک سے شروع ہو گا جس میں درجنوں میلاد کمیٹیوں کے شرکا شرکت کریں گے ۔جلوس چوآ روڈ سے مین بازار ،مغل بازار سے ہوتا ہوا سپورٹس گراؤنڈ پہنچے گا جہاں پیر محمد ندیم سلطان قادری ،بلال حسین حیدری، قاری اجمل قادری ،وقاص سجاد اور دیگر خطاب کریں گے ۔دوبیرن کلاں کے جلوس میں بھی بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کا ٹکٹ دیا جائے گا ،دن 12بجے مخدوم محمد جعفر قریشی کا خصوصی خطاب ہو گا جبکہ سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام سر صوبہ شاہ سے چوآخالصہ تک جلوس نکالا جائے گا جس کے بعد دارلعلوم انوار القرآن میں جلسہ میلاد النبی ﷺ منعقد ہو گا۔
کلر سیداں کے صحافی کاموٹر سائیکل چوری کر لیا گیا
Journalist M Javed Iqbal motorbike stolen in Kallar
کلر سیداں کے صحافی کاموٹر سائیکل چوری کر لیا گیا،مقامی صحافی محمد جاوید اقبال نے اپنا موٹر سائیکل کلر سیداں شہر میں اپنے گھر کے سامنے کھڑا کیا جسے چند لمحوں میں ہی چرا لیا گیا ہے۔موٹر سائیکل چوری کی اطلاع تھا نہ کلر سیداں پولیس کو کر دی گئی ہے۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے سے عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
سرکاری راستہ پر رکاوٹ پیدا کرنے سے منع کرنے پر تین خواتین سمیت پانچ افراد نے دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا
Five injured in a fight over right of public way in Dhok Sangal, Pind bainso
سرکاری راستہ پر رکاوٹ پیدا کرنے سے منع کرنے پر تین خواتین سمیت پانچ افراد نے دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔شہزاد امجد سکنہ ڈھوک سنگال پنڈ بہنسو نے مضروبی حالت میں پولیس کو بیان دیا کہ میں الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں۔گزشتہ شام بعد نماز مغرب کام سے واپس آ رہا تھا اور جب قبرستان کے نزدیکی راستے پر پہنچا تو آگے محفوظ،ساجد،لطیفہ بی بی،شکیلہ بی بی اورروبینہ بی بی سکنائے پنڈ بہنسو سرکاری راستے میں کانٹے بچھا کر کھڑے تھے اور میرے آتے ہی مجھ پر حملہ آور ہو گئے اور مجھے شدید زخمی کر دیا ،کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
سابقہ رنجش پر چا ر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا پر باپ بیٹے کو مضروف کر دیا
Father and son beaten up in Dhok Pharri, Banhal over long running feud
سابقہ رنجش پر چا ر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا پر باپ بیٹے کو مضروف کر دیا۔طاہر حسین نے پولیس کو بیان دیا کہ میں ڈھوک پھری بناہل کا رہائشی ہوں اور زمیندارہ کرتا ہوں۔گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب میں اپنے 15 سالہ بیٹے کے ہمراہ اپنی زمینوں پر ہل چلا رہا تھا کہ مسمی اسلم خان اور محمد اشرف نے مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں،میں نے گالیاں نکالنے سے منع کیا تو اسلم نے مشتعل ہو کر پتھر اٹھا لیا اور مجھے مارا جو میری کمر پر لگا جس کے بعد ملزمان محمد اسلم،محمد اشرف،عنصر محمود،ارشدنے پتھروں کیساتھ حملہ آور ہو گئے جس سے میں اور میرا بیٹا زخمی ہوگئے۔
Asalam o alikum